Tehreek-E-Khalq

Call Directions Website Contact the organization

Tehreek-E-Khalq TEHREEK-E-KHALQ! To achieve the people's democratic power, Social Justice, Prosperity, and Progressive Pakistan! Let's join TEHREEK-E-KHALQ!

TEHREEK-E-KHALQ wants to make Pakistan a free, independent, and powerful state where all citizens have equal rights regardless of race, color, language, ethnicity, nationality, and religion. The TEHREEK-E-KHALQ will ensure every Pakistani citizen’s true inclusion, in every sphere of life and in power. To achieve the people's democratic power! For the real system of justice based on justice, for the supremacy of the constitution! And for economic prosperity!!!

کوئلہ کانوں کے مزدور کب تک ریاستی غفلت کی قیمت اپنی جانوں سے ادا کرتے رہیں گے؟تحریکِ خلق پاکستان کےرہنماؤں حمود الرب جعف...
03/08/2026

کوئلہ کانوں کے مزدور کب تک ریاستی غفلت کی قیمت اپنی جانوں سے ادا کرتے رہیں گے؟

تحریکِ خلق پاکستان کےرہنماؤں حمود الرب جعفری اور صابر علی حیدر نے مشترکہ بیان میں گزشتہ ہفتے کوئٹہ کے نزدیک کوئلے کی کان میں میتھین گیس کے اخراج کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں ٣٤ مزدوروں کی ہلاکت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک بڑا المیہ یہ ہے کہ قیامِ پاکستان سے آج تک کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کی آواز کو وہ اہمیت نہیں دی گئی جس کے وہ حق دار ہیں۔ نہ ہی بڑی سیاسی جماعتوں نے ان کے بنیادی حقوق کے لیے مستقل اور مؤثر جدوجہد کی اور نہ ہی مذہبی جماعتیں ان مزدوروں کے تحفظ اور مسائل کو اپنی ترجیحات میں شامل کر سکیں۔ کوئلہ کانوں میں حفاظتی انتظامات کا فقدان، جدید حفاظتی اشیاء اور آلات کی عدم فراہمی، ناقص نگرانی اور متعلقہ اداروں کی غفلت کے باعث ہزاروں محنت کش اپنی قیمتی جانیں گنوا چکے ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ مسلسل حادثات اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے باوجود آج تک اس مسئلے کا مستقل اور مؤثر حل تلاش نہیں کیا جا سکا۔
کوئٹہ میں پیش آنے والا حالیہ المناک سانحہ ایک بار پھر ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ آخر ایک مزدور کی جان کی قیمت ہے بھی یا نہیں؟ کان میں اترنے والا مزدور بھی اسی ملک کا شہری ہے، اس کے بھی خواب ہیں، اس کا بھی خاندان ہے اور اس کی زندگی بھی اتنی ہی قیمتی ہے جتنی کسی بااثر یا صاحبِ اقتدار شخص کی۔

تحریکِ خلق پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ:

۱) کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کو جدید اور معیاری حفاظتی اشیاء و حفاظتی آلات فوری طور پر فراہم کی جائیں؛
۲) کان کنی کے شعبے میں بین الاقوامی حفاظتی معیار کے مطابق قوانین نافذ کیے جائیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے؛
۳) خطرناک اور غیر محفوظ کانوں کو حفاظتی معیار پورا کیے بغیر کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے؛
۴) مزدوروں کی جان و مال کا تحفظ ریاست اپنی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہوئے یقینی بنائے ؛
۵) کان کنی کے حادثات کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور غفلت یا کوتاہی کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے؛
۶) حادثات میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کو فوری اور باعزت روزگار، مالی معاوضہ، پنشن اور دیگر ضروری مراعات فراہم کی جائیں؛ اور
۷) زخمی مزدوروں کے مفت علاج اور ان کے خاندانوں کی معاشی معاونت کا مستقل نظام بنایا جائے۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مزدور صرف معیشت کا پہیہ چلانے والی قوت نہیں بلکہ اس ملک کے برابر کے شہری ہیں۔ ان کی زندگیوں کو سستی محنت اور معمولی معاوضے کے بدلے خطرے میں ڈالنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

ریاست کی ذمہ داری صرف حادثے کے بعد لاشیں نکالنا اور تعزیتی بیانات جاری کرنا نہیں، بلکہ حادثات کو روکنا اور مزدوروں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ اگر آج بھی مؤثر اور عملی اقدامات نہ کیے گئے تو ایسے سانحات مستقبل میں بھی ہمارے محنت کش خاندانوں کے چراغ بجھاتے رہیں گے۔

تحریکِ خلق پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ مزدور کی جان کو محض اعداد و شمار کا حصّٰہ نہیں بلکہ ایک انسانی زندگی سمجھا جائے۔

جاری کردہ:
شعبۂ نشر و اشاعت
تحریکِ خلق پاکستان

پریس ریلیزجنگ کو جواز بنا کر پٹرول مہنگا کرنے میں چند منٹ لگانے والی حکومت، اب عوام کو ریلیف دینے میں آخر کس بات کا انتظ...
19/06/2026

پریس ریلیز

جنگ کو جواز بنا کر پٹرول مہنگا کرنے میں چند منٹ لگانے والی حکومت، اب عوام کو ریلیف دینے میں آخر کس بات کا انتظار کر رہی ہے؟
تحریکِ خلق پاکستان کے رہنما صابر علی حیدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوتا ہے تو چند منٹوں میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا جاتا ہے، اور پٹرولیم مصنوعات میں عالمی کمی پر پٹرولیم ڈولپمنٹ لیوی(پی ڈی ایل) لگا کر
سارا فائدہ عوام کی جیب سے نکال لیتی ہے انہونے کہا کے آج جب عالمی مارکیٹ میں آئل ٨٠ ڈالر سے نیچے ٹریڈ کر رہ ہے تو حکمران تاخیر، بہانے اور خاموشی سے اس کا پورا فائدہ لوگوں تک پہچانے کے بجائے جزوی کمی پر غور کر رہی ہے جو کے اب پاکستانی عوام کے لئے نا قابل قبول ہو گا. کیوں کہ وہ پہلے ہی ٦٠٠ ارب روپے پیٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے کی صورت میں حکومت کو دے چکے ہیں.

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی بلند قیمتوں کے باعث ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے، جس کا براہِ راست بوجھ غریب اور متوسط طبقے پر پڑ رہا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرے، غیر ضروری ٹیکسوں خاص کر پٹرولیم لیوی کو موٹر سائیکل، 1000سی سی کار، پبلک ٹرانسپورٹرز کے لئے بلکل ختم کر دے، انہوں نے کہا کہ عوام مزید معاشی بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے، حکومت کو اپنی ترجیحات اشرافیہ کو عوام کے پیسے سے مفت پیٹرول اور گیس دینے کے بجائے عام شہریوں کی فلاح و بہبود پر مرکوز رکھنا چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریکِ خلق پاکستان عوام کے بنیادی حقوق، سستی توانائی، مہنگائی کے خاتمے اور ایک جمہوری فلاحی ریاست کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی.
جاری کنندہ:
شعبہ نشر و اشاعت (تحریکِ خلق پاکستان)

19/06/2026

پریس ریلیز
جاری کردہ: تحریکِ خلق پاکستان
تحریکِ خلق پاکستان قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے حوالے سے دیے گئے بیان پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتی ہے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی ایک سیاسی رائے رکھتی ہے۔ اس کے لاکھوں سپورٹرز ہیں۔ اسے اور اس کے لاکھوں سپورٹرز کے لیئے یہ کہنا کہ جہنم میں جاو ایسا ہی ہے جیسے تم اُدھر ہم اِدھر کہنا۔ ایسے بیانات اور ایسے سیاسی رویے ملک کے استحکام پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ آزاد کشمیر میں حکمران جماعت کے سربراہ ہونے کے ناطے بلاول بھٹو کو تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کشمیر کے عوام اپنے مستقبل، اپنے حقوق اور اپنی جدوجہد کے بارے میں خود فیصلہ کرنے کا مکمل حق رکھتے ہیں۔ کسی بھی سیاسی شخصیت یا حکمران طبقے کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ عوامی تحریکوں کو ڈکٹیشن دے یا ان کے جائز مطالبات کو نظرانداز کرے۔
تحریکِ خلق پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ ریاست فوری طور پر معاملات کو افہام و تفہیم سے ڈائیلاگ سے حل کرے۔ ریاستی طاقت کا اظہار نا ماضی میں ملک کے مفاد میں بہتر رہا اور نا آج اس سے بہتر نتائج حاصل کیئے جاسکتے ہیں۔ بلاول بھٹو ہوں یا دیگر سیاستدان ہوں انہیں ڈائیلاگ کا راستہ بند نہیں کرنا چاہیے
ہم سمجھتے ہیں کہ آزاد کشمیر اور پاکستان دونوں میں عوام کو درپیش مسائل کا حل صرف عوامی جمہوری جدوجہد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

جاری کردہ:
تحریکِ خلق پاکستان

Address

Gulshan-e-iqbal Block 7
Karachi
45300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tehreek-E-Khalq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Tehreek-E-Khalq:

Shortcuts

Share