Molana Hanzala Official

Molana Hanzala Official

Share

حبیبِ خالقِ اکبر درود اُن پر سلام اُن پر
میری جانب سے تا محشر درود اُن پر سلام اُن پر

صلی اللہ علیہ وسلم

15/01/2026

اللھم لک الحمد ولک الشکر ولک المنّ فضلاً!

Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official

26/12/2025

اہلِ خیر حضرات سے بھرپور تعاون کی درخواست ہے!

📌 عظیم صدقہ جاریہ!

🎯 Account Details!

🔴 Meezan Bank (Muhammad Hanzala)
➡️ IBAN
PK03MEZN0001570105766803
➡️ Acc no:
01570105766803

🔴 Jazzcash Acc: 03022556063 (Muhammad Tanveer)

Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official #صدقات

21/12/2025

گزشتہ روز کسی کام سے بولٹن مارکیٹ جانا ہوا، تو ایک صاحب ملے اور کہنے لگے: کہ مفتی صاحب! آپ سے ایک شکایت ہے، میں نے کہا: کیا شکایت ہے؟ کہنے لگے: میں نے آپ کے کچھ اسٹیٹس دیکھے تھے، جو تبلیغی جماعت کے خلاف تھے، ایسے اسٹیٹس نہ لگایا کریں۔

میں نے ہنستے ہوئے کہا: تبلیغی جماعت کے خلاف نہیں تھے، بلکہ بعض (غیر تربیتی) تبلیغی حضرات کے خلاف تھے۔

نوٹ: غیر تربیتی سے میری مراد ہر وہ فرد ہے، جو شریعت اور اکابرینِ تبلیغ کے أصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے، جس کا نتیجہ سوائے فساد کے اور کچھ نہیں نکلتا، ایسی تبلیغ کو دین کی محنت سے تعبیر کرنا حماقت ہے۔

✍️ بندہ محمد حنظلہ غفرلہ

Molana Hanzala Official

21/12/2025

🎯 شاباش مفتی شمائل شاباش!

گزشتہ روز "وجودِ باری تعالیٰ" پر مفتی شمائل اور مشہور ملحد جاوید اختر کے درمیان ہونے والے مناظرے میں دنیا نے دیکھا کہ الحاد ایک ضد اور پَرلے درجے کی جہالت کا نام ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملحد کے پاس سوائے جہالت پر مبنی باتوں کے اور کچھ بھی نہیں، بلکہ اُن کی اپنی باتیں اور خود ساختہ دلائل بھی ایسے ہوتے ہیں، جن سے خود ان کی جہالت ہی ظاہر ہو رہی ہوتی ہے۔ بہرحال! مفتی شمائل نے جس ہمّت، دلیری، وقار، تیاری، حاضر دماغی، علمی قوّت اور خود اعتمادی کے ساتھ باطل کو دن میں تارے دکھائے، الحاد کا گرینڈ آپریشن کیا، ملحدین کو ان کی اوقات دکھائی اور دلائل کے انبار لگاکر ڈنکے کے چوٹ پر جو اسلام اور اُن کے عقائد کو امّت کے سامنے واضح کیا، اس پر مفتی صاحب اور اُن کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

✍️ بندہ محمد حنظلہ غفرلہ

Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official

14/12/2025

🎯 خلیفۂ اوّل امیر المؤمنین سیّدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ!

آپ کا اصل نام عبداللہ، کنیت ابوبکر اور لقب صدیق تھا، آپ کے والد کا نام عثمان تھا، آپ کا تعلق قریش قبیلے سے تھا، آپ مردوں میں سب سے پہلے اسلام لانے والے تھے، آپ کا شمار "عشرۀ مبشرہ" میں ہوتا ہے، آپ بہت زیادہ باکردار، بااخلاق، بہادر، انتہائی متّقی اور نرم طبیعت کے حامل تھے، آپ کا گھرانہ وہ واحد گھرانہ ہے، جس کے تمام افراد کو صحابیت کا شرف حاصل ہے، آپ کی محنت، کوشش، اخلاص، تقویٰ اور اخلاق کی وجہ سے کئی افراد نے نہ صرف کلمہ پڑھا، بلکہ صحابی ہونے کا شرف بھی حاصل کیا، آپ نبی کریم ﷺ کے سفر و حضر کے خاص الخاص رفیق اور ساتھی تھے، آپ نے اپنا سب کچھ اللہ و رسول ﷺ کے دین پر لُٹا دیا تھا، آپ نے اپنی پیاری بیٹی حضرت عائشہ صدیقہ عفیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو نبی کریم ﷺ کے نکاح میں دیا، یوں آپ کو نبی کریم ﷺ کے سسر ہونے کا بھی شرف حاصل ہے، آپ نے حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر ہونے پر ظلم و ستم کی وجہ سے اُنہیں خرید کر آزاد فرمایا، آپ کی شان میں بےشمار آیات نازل ہوئیں، خود آپ ﷺ نے کئی بار آپ کی تعریف فرمائی، بلکہ ایک دفعہ تو یہاں تک فرمایا: کہ میں نے سب کا حق ادا کردیا ہے، لیکن ابوبکر کا حق ادا نہیں کرسکا، ابوبکر کا حق تو قیامت کے دن اللہ ہی ادا کرے گا، آپ اسلام کے پہلے خلیفہ اور انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام کے بعد تمام صحابہ اور کائنات کے سب سے افضل انسان ہیں، آپ نے خلافت سے پہلے اور بعد میں دینِ اسلام کی بےشمار خدمات سرانجام دیں، جن کا احاطہ ممکن نہیں، آپ کا وصال 63 سال کی عمر میں ۲۲ جمادی الثانی سن ۱۳ھ کو ہوا، آپ کا مدفن اِس کائنات کی سب سے عظیم جگہ اور جنت کے ٹکڑے میں بنا، آپ اپنے محبوب ﷺ کے بائیں جانب کندھے کے برابر میں آرام فرما رہے ہیں، اللہ تعالیٰ آپ پر اربوں کھربوں رحمتیں نازل فرمائیں اور قیامت کے دن میرا حشر بھی آپ کے ساتھ فرمائے۔ آمین [علم و عمل آن لائن دارالافتاء]

فلک سے بھی اونچا ہے جن کا مقدّر
صحابہ میں افضل ہیں صدیقِ اکبر

✍️ بندہ محمد حنظلہ غفرلہ

Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official #صحابہؓ

11/12/2025

الحمدللہ

Molana Hanzala Official

01/12/2025

صلی اللہ علیہ وسلم

25/11/2025

وہ دن گئے جب ہر سِتم کو ادائے محبوب کہہ کے چپ رہتے تھے...
اٹھی جو اب ہم پہ اینٹ کوئی، تو اس کا پتھر جواب ہوگا

✍️ بندہ محمد حنظلہ غفرلہ

Molana Hanzala Official

24/11/2025

آج کی حدیث سے آپ کا یہ گِلہ/ شکایت/ تبصرہ/ تنقید/ اعتراض وغیرہ ختم ہوجانا چاہیے کہ میں سخت کیوں ہوں؟ حالانکہ اس کو سختی نہیں، بلکہ غیرت کہتے ہیں۔

دوسری یہ بات سمجھ آجانی چاہیے کہ شریعت میں صرف نرمی، اخلاق، معاف و درگزر نہیں ہے، (جیسے آج کل لوگوں نے دینی تعلیم سے عاری ہونے کی وجہ سے سمجھ لیا ہے اور ہم پر بھی اِسی جہالت پر مبنی چیزوں کو مسلّط کرتے اور مشورے دیتے ہیں) بلکہ جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے شریعت سخت سزا، قید، ہاٹھ کاٹنے اور بعض دفعہ قتل کرنے کا بھی حکم دیتی ہے۔

خلاصہ یہ ہے کہ اپنی سوچ، مزاج اور مفادات کو بیت الخلاء میں بہادیں، اُس کا کوئی اعتبار نہیں ہے، صرف صحابہ کا اعتبار ہے۔ لہذا نبی ﷺ کی شریعت کے مزاج کی رعایت رکھتے ہوئے عین صحابۂ کرام کے نقشِ قدم پر چلیں، اِسی میں دنیا و آخرت کی عافیت ہے۔

✍️ بندہ محمد حنظلہ غفرلہ

📌 مسجد میں اونچی اونچی آواز سے باتیں کرنے پر (جائز اور باموقع) غصّہ!

سلسلۂ احادیث: 584

Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official #علم #مسجدالنبوي #مسجد #حرم #الحدیث #الحج #غصہ #غیرت

22/11/2025

جامعہ بنوری ٹاؤن کے امام و خطیب حضرت مولانا طاہر الحسن صاحب حفظہ اللہ کا اس جمعہ کا بیان میں نے ابھی سنا، جو "حیا" کے موضوع تھا، کیا کمال کا بیان تھا ماشاءاللہ! دل خوش کردیا۔ مجھے ڈر ہوا کہ استاذ جی کو کسی غیر تربیتی تبلیغی نے مشورہ یا اعتراض نہ کیا ہو کہ آپ عوام کے سامنے کُھلم کُھلا ایسی باتیں کیوں بیان کررہے ہیں؟ کچھ حیا کا بھی تقاضہ ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ، ھھھھ ہے نا جہالت پر مبنی بات؟ (خوشنما لیبل میں بےشرمی چھپی ہوئی ہے)

خیر! نہ استاذ جی اس سے باز آئیں گے، نہ میں، نہ اکیڈمی، نہ کوئی باعمل اور مستند عالم، ہم ان شاء اللہ! مَرتے دم تک ڈنکے کی چوٹ پر ہر چیز بیان کریں گے۔

✍️ بندہ محمد حنظلہ غفرلہ

Molana Hanzala Official Ilmo Amal Academy

21/11/2025

کوئی مائی کا لال ہمارے مشن میں رُکاوٹ نہیں بن سکتا!

Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official #الحدیث #شریعت #دین #علم #علماءدیوبند #تبلیغی #جہالت #فساد

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Jamshad Road No. 3, Fatima Jinah Colony, Near Educator School, Maishaa Apparent, Ground Floor
Karachi
05444