Mohajir Qaumi Movement

Mohajir Qaumi Movement

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mohajir Qaumi Movement, Political organisation, 27, Karachi.

The Muhajir Qaumi Movement (Pakistan) is a representative movement of Urdu speakers who raise their voice for the rights of Muhajirs and strive to resolve our Manifesto Education Economy Revolution ...

26/03/2023

وہ جو اپنوں کا درد رکھتا ہو،
مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)

24/03/2023

چیئرمین آفاق احمد مہاجرقومی موومنٹ(پاکستان)

مورخہ : 24/03/2023

مہنگائی کے دور میں بچت اسٹال احسن اقدام ہے، آفاق احمد

جہا ں ابھی تک بچت اسٹال نہیں لگے وہاں لگائیں جائیں،

لوگوں کی عزت نفس مجروح کئے بغیر انکی امداد ناگزیر ہوچکی ہے،

مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) نے مہنگائی کے اس دور میں اپنی عوام کو کچھ سہولت فراہم کرنے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں بچت اسٹال لگائے ہیں جہاں روز مرہ کے استعمال کی اشیاء مثلاً آٹا،دالیں،چینی،گھی، تیل وغیرہ بغیر نفع کے فیکٹری کی قیمت پر فراہم کیا جارہا ہے،مہاجر قومی موومنٹ کے اس اقدام کو عوام نے بہت سراہا ہے۔ آج چیئرمین آفاق احمد نے بچت اسٹالوں پرکام کرنے والے رضاکاروں سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور مہنگائی سے پسے اپنے عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے انکی محبت اورکاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے شاباش دی۔ا ٓفاق احمد نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ فوری طور پر شہر کے تمام علاقوں میں بچت اسٹال کا انتظام نہیں کر سکی ہے جہا ں ابھی بچت اسٹال نہیں لگ سکے وہاں اپنے عوام کو سہولت دینے کیلئے پڑھے لکھے نوجوان آگے آئیں۔انہوں نے کہا کہ 10گریجویٹ نوجوان گروپ بناکر رمضان میں اپنے لوگوں کو سہولت دینے کا فیصلہ کرلیں۔مہاجر قومی موومنٹ ایسے نوجوانوں کے گروپ کو بچت اسٹالوں کیلئے تمام اشیاء کا بندوبست کرکے دیگی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گریجویٹ نوجوان اپنا گروپ بناکرمیریDHA کی رہائشگاہ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ میں چاہتا ہوں میری قوم کے لوگوں کی عزت نفس مجروح کئے بغیر انکی مشکلات کم کرنے کیلئے ہم ملکر ہر اقدا کریں۔

جاری کردہ : شعبہ نشرواشاعت

15/03/2023

مورخہ 15 مارچ 2023

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)

اعلامیہ
مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) میں تنظیم نو کے مرحلے کے ساتھ ساتھ تنظیم کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے جس میں درج زیل لانڈھی،سرجانی اور نیوکراچی کے کارکنان کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ہے،آج کے بعد ان افرد کا مہاجر قومی موومنٹ سے کوئی تعلق نہیں، اور تمام پارٹی زمہ داران و کارکنان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نکالے گئے کسی فرد سے کسی قسم کا تعلق یا رابطہ رکھنا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ مہاجر قومی موومنٹ کا کوئی بھی فرد جو کسی بھی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث ہے تو اسکی اطلاع مرکزی کمیٹی کو دی جاسکتی ہے تاکہ تحریک کو نقصان سے بچایا جاسکے۔

لانڈھی زون سے رکنیت ختم ہونے والے کارکنان کی تفصیل،
(1)ہدایت حسین عرف (بادشاہ) یونٹ (86)
(2) وقار کالا یونٹ (83)
(3) خرم یونٹ (80)

نیو کراچی زون سے رکنیت ختم ہونے والے کارکن کی تفصیل،
(4) آصف قریشی

سرجانی زون سے رکنیت ختم ہونے والے کارکنان کی تفصیل،
(5) عارف صدیقی
(6) سلمان کالا
(7) زبیر
( 8 ) فہیم (شری)
(9) ریحان غوری
(10) زریاب عرف (سونو)
(11) زیشان میمن
(12) ندیم (موٹا)
(13)عقیل عرف (گڈو)
(14) عظیم شیخ
(15) شکیل راؤ

سرجانی زون
(16) سعید ملا عرف (ارشد مکہ)

ان افراد کا مہاجر قومی موومنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے،

جاری کردہ : شعبہ نشر و اشاعت

14/03/2023

مورخہ 14 مارچ 2023

چیئرمین آفاق احمد مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)

حقائق پر مبنی مردم شماری ناگزیر ہوچکی ہے،آفاق احمد

مردم شماری ریکارڈ کا علم ہونا ہر شخض کا حق ہے،

قوم کے مفاد میں کئے جانیوالے ہر اقدام کی حمایت کرتا رہوں گا،

چیئرمین آفاق احمد نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے مردم شماری میں کئے جانے والے اندراج ریکارڈ کی تفصیل کا وفاق سے کئے جانے والے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ مردم شماری جیسے اہم ریکارڈ میں اسکا انداراج درست انداز میں کیا گیا ہے یا ماضی کی طرح ایک بار پھر سندھ باالخصوص شہری سندھ کی آبادی کم گن کر سندھ کی عوام کو اسکے جائز حق سے محروم کردیا گیا ہے۔
آفاق احمد نے کہا کہ حقائق پر مبنی مردم شماری ناگزیر ہوچکی ہے کیونکہ مردم شماری کا عمل ملکی تعمیر و ترقی اور بنائی جانے والے پالیسز میں انتہائی اہمیت کا حامل اقدام ہوتاہے،جو نہ صرف آبادی کے تناسب سے لوگوں کو NFC ایوارڈ میں جائز حق دینے کا زریعہ بنتا ہے بلکہ وفاق اور صوبائی اسمبلیوں کی تعداد کا انحصار بھی درست آبادی کی گنتی پر منحصر کرتا ہے۔
آفاق احمد نے کہا کہ ملک و قوم کے مفاد میں کئے جانے والے ہر اقدام اور فرد کی حمایت کرتا رہوں گا چاہے اسکا تعلق کسی بھی جماعت یا قومیت سے کیوں نہ ہو ہماری جدوجہد کا مقصد ملک و قوم کے مظلوم عوام کے غضب شدہ حقوق کے حصول کیلئے ہے جس کیلئے جس فورم پر آواز بلند کرنا پڑی کرینگے اور آخری سانس تک اس جدوجہد کو اپنا فریضہ سمجھتے ہوئے ادا کرینگے۔

جاری کردہ : شعبہ نشرواشاعت

11/03/2023

مورخہ : 11/03/2023

چیئرمین آفاق احمد مہاجرقومی موومنٹ(پاکستان)

پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مہنگائی کی ذمہ دار ہیں، آفاق احمد

کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک کا تسلسل خطرناک عمل ہے،

بجلی کی قیمت بڑھاکرعوام پر بجلی گرانا ظلم ہے،

چیئرمین آفاق احمد نے شاہ فیصل کالونی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھانے اور کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک کے تسلسل کی شدید مذمت کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ PDMکی تمام جماعتیں حکومت میں رہ کر ذاتی فائدے حاصل کرنے میں ِمصروف ہیں،انہیں عوام کی مشکلات کی قطعی پرواہ نہیں ہے۔ چیئرمین آفاق احمد نے شاہ فیصل کالونی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے ساڑے تین سال اپنے مخالفین کو چورکہنے میں گزار دئیے باقی وقت PDMمیں شامل جماعتیں عمران خان کو مالی بحران کا ذمہ دار قرار دیکر گزار دینا چاہتی ہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ مہنگائی کے اس بد ترین دور میں بجلی کی قیمتیں بڑھاکرعوام پر بجلی گرانابدترین ظلم اورعوام دشمنی ہے۔ آفاق احم د نے کہا کہ بجلی کے نرخ بڑھاتے وقت بھی کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک کا تسلسل برقرار رکھا گیاجو خطرناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کے ذمہ داروں اورپالیسی ساز اداروں کو یہ بات زہن نشین کرلینی چاہیے کہ دنیا کہیں بھی کسی بھی ملک کی افواج اپنی عوام کی حمایت اور مدد کے بغیر ملک کادفاع نہیں کر سکتیں، اور حکام کی عوام دشمن پالیسیوں سے عوام کی ترجیح کسی بھی طرح اپنے معصوم بچوں کی بھوک مٹانارہ گیا ہو، وہ عوام اپنے بھوکے بچوں کو بلکتابے سہارا چھوڑ کرملک کا دفاع کیسے کریگی۔آفاق احمد نے کہا کہ اس سے پہلے کہ واپسی کے تمام راستے ختم ہوجائیں ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کی بقاء کیلئے مراعات یافتہ طبقے کے خلاف متحد ہوکر جدوجہد کرنی ہوگی،ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے مراعات یافتہ طبقے اور اشرافیہ کا خاتمہ ناگزیرہوچکا ہے۔

جاری کردہ : شعبہ نشرواشاعت

21/01/2023

لوگ مٸیر شپ ری کاٶنٹنگ میں لگے ہیں ابھی حلف برداری بھی نہیں ہوئی اور خدمت کا آغاز شروع
مہاجر قومی موومنٹ پاکستان لائنز ایریا یوسی 9 سے منتخب نمائندے صلاح الدین نے علاقے کے مسائل بھی حل کرنا شروع کر دیے اگر ہم اپنے لوگوں کے مسئلے حل کرنا چاہے تو بغیر اختیارات کے بھی حل کر سکتے ہیں بس جذبہ انسانیت ہونی چاہیے۔
#کراچی

21/01/2023

لوگ مٸیر شپ ری کاٶنٹنگ میں لگے ہیں ابھی حلف برداری بھی نہیں ہوئی اور یوسی نمبر 5 وارڈ نمبر 4 مہاجر قومی موومنٹ خواتین کونسلر نے علاقے کے مسائل بھی حل کرنا شروع کر دیے اگر ہم اپنے لوگوں کے مسئلے حل کرنا چاہے تو بغیر اختیارات کے بھی حل کر سکتے ہیں بس جذبہ انسانیت ہونی چاہیے۔
#کراچی

Photos from Mohajir Qaumi Movement's post 01/01/2023

مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے مورخہ 6 جنوری 2023 کوہونے والے عوامی اجتماع کے سلسلے میں ملیر زون کی جانب ملیر لیاقت مارکیٹ و مختلف ایریاز میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے ۔

07/12/2022

مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)

Photos from Mohajir Qaumi Movement's post 13/10/2022

مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے مرکزی رہنما تنویر قریشی کے منتخب نمائندے انجینئر خرم مقصود اور SUGF کے صادق ادریس شاہ فیصل میں عوامی رابطہ مہم جاری ...

Photos from Mohajir Qaumi Movement's post 03/10/2022

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد بھائی لانڈھی زون کے کارکنان و زمیداران سے خطاب کررہے ہیں،

Photos from Mohajir Qaumi Movement's post 22/09/2022

ضمنی انتخاب برائے قومی اسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم تیزی سے جاری ...


Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


27
Karachi
75100