JI UC-1, Malir

JI UC-1, Malir

Share

A Sub Chapter of JIP Karachi. Our objective is the transformation of Pakistan into an Islamic state.

Photos from JI UC-1, Malir's post 31/03/2026

چمن کالونی پر سیوریج کے درینہ مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کے کونسلر رضوان احمد صاحب کی جانب سے اور یو سی انتظامیہ کے تعاون سے راڈنگ و سکشن مشین کے ذریعے سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل مکمل کر کے سیوریج کے درینہ مسئلے کو حل کر دیا۔

جماعت اسلامی (یو سی ۱) غریب آباد ⚖️🇸🇱⚖️

Photos from JI UC-1, Malir's post 30/03/2026

جماعت اسلامی کے کونسلر وارڈ ۲ رضوان احمد صاحب نے مومن آباد فیز ٹو میں سیوریج کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے یوسی کے تعاون سے سکشن و راڈنگ مشین کے ذریعے بند مین ہولز کو کھول دیا جس سے نکاسی آب کا مسئلہ حل ہو گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے سابقہ امیدوار برائے وائس چیئرمین عبدالرزاق کیہر بھائی بھی موجود تھے۔

جماعت اسلامی (یو سی ۱) غریب آباد ⚖️🇸🇱⚖️

29/03/2026
28/03/2026

* جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک حکام سے رابطہ
* یو سی 1 میں منقطع PMTs کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ
* بصورت دیگر کے الیکٹرک کو سخت عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا

حل صرف جماعت اسلامی ⚖️🇸🇱⚖️
جماعت اسلامی (یوسی ۱) غریب آباد

28/03/2026

کے الیکٹرک ایک بار پھر عوام دشمن بن گئی،ڈاکٹر کاشف شفیع
ملیر اور کھوکھراپار کے رہائشی اذیت سے دوچار ہیں ،ناظم جماعت اسلامی ملیر
رمضان ، عید الفطر سے اب تک بجلی کی بندش ، لوڈ شیڈنگ سوالیہ نشان ہے ، ڈاکٹر کاشف

کے الیکٹرک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے باز رہے۔احتجاج کا حق رکھتے ہیں ۔ ناظم علاقہ ملیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی علاقہ ملیر نے کے الیکٹرک کی جانب سے مسلط غیر اعلانیہ اور اضافی لوڈشیڈنگ کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے احتجاجی تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا ۔ ناظم جماعت اسلامی علاقہ ملیر ڈاکٹر سید محمد کاشف شفیع نے علاقائی سیکریٹریٹ میں ملیر کھوکھراپار ، جناح اسکوائر ، لیاقت مارکیٹ ، سعودآباد ، پاک کوثر ٹاؤن ، گیلان آباد ، ملیر توسیعی کالونی ، مدینہ کالونی سمیت مختلف سوسائٹیز ، محلوں اور کالونیوں سے آئے متاثرہ وفود سے گفتگو میں کہا کہ کے الیکٹرک کی عوام دشمن پالیسیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں جبری طور پر فیڈرز بند کرنا شہریوں کے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔فوری طور پر بجلی بحال کی جائے اور غیر ضروری لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے، بصورتِ دیگر جماعتِ اسلامی عوام کے ہمراہ بھرپور اور شدید احتجاج کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری کے الیکٹرک پر عائد ہوگی۔

ڈاکٹر سید محمد کاشف
ناظم جماعت اسلامی
علاقہ ملیر

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت
جماعت اسلامی علاقہ ملیر

Photos from JI UC-1, Malir's post 23/03/2026

جماعت اسلامی کا اپنی مدد آپ بمقابلہ پیپلز پارٹی کے ماہانہ 13 لاکھ
جماعت اسلامی کے کونسلر وارڈ ۱ محمد یونس بھائی کا اپنی مدد آپ اور جماعت اسلامی کے تعاون سے جامع مسجد زکریا کے اطراف اسٹریٹ لائٹس لگا کر مختلف گزرگاہوں کو روشن کر دیا جس سے اہل محلہ خصوصاً نمازی حضرات کے لیے آسانی پیدا ہو گئی۔
⚖️🇸🇱⚖️

22/03/2026

جماعت اسلامی کا اپنی مدد آپ بمقابلہ پیپلز پارٹی کا ماہانہ 13 لاکھ
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی یو سی انتظامیہ کی جانب سے ماہانہ 13 لاکھ روپے ملنے کے باوجود بھی اسٹریٹ لائٹ کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث جماعت اسلامی کے کونسلر رضوان احمد صاحب نے اپنے وارڈ ۲ میں اپنی مدد آپ اور جماعت اسلامی کے تعاون سے اہل علاقہ کے لیے اسٹریٹ لائٹ کا انتظام کر کے اُن کی پریشانی حل کر دی۔
اس موقع پر اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ جب فنڈ پوری یو سی کے لیے آتا ہے تو اسے منتخب کونسلرز میں تقسیم کرنے کے بجائے اپنے من پسند افراد میں بانٹ دینا ہی کرپشن ہے۔
⚖️🇸🇱⚖️

21/03/2026

مساجد تو سب کی ذمہ داری ہوتی ہیں مگر پیپلز پارٹی کی قابض انتظامیہ تمام فنڈز اور وسائل کے ہوتے ہوئے بھی یو سی ۱ کی عوام کے ساتھ تعصبانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔

رمضان مبارک کے مہینے میں بھی مساجد کے اطراف روشنی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث جماعت اسلامی کے کونسلرز نے اپنی مدد آپ اور جماعت اسلامی کے تعاون سے حت الامکان مساجد کے اطراف رمضان کے آخری ایام میں اسٹریٹ لائٹس کا انتظام کر دیا۔

اس سلسلے میں کونسلر وارڈ ۲ رضوان احمد صاحب نے C ایریا میں واقع جامع مسجد توحید کے اطراف روشنی کا انتظام کر کے اہلیان علاقہ کے لیے سہولت پیدا کر دی۔

⚖️🇸🇱⚖️

18/03/2026

چراغ تلے اندھیرا یہ مثال ہمارے ہماری یو سی 1، ملیر ٹاؤن پر مکمل بیٹھتی ہے جہاں پر یو سی چیئرمین سے لے کر ٹاؤن اور میئر تک پیپلز پارٹی کا ہونے کے باوجود بھی یو سی آفس کے اندر موجود کھمبے کی اسٹریٹ لائٹ کو بحال کرنے کا کام جماعت اسلامی کے کونسلر رضوان احمد صاحب نے اپنی مدد آپ کے تحت کروا دیا۔
اب سوال یہ بنتا ہے کہ یو سی کا ماہانہ 13 لاکھ کا بجٹ، ٹاؤن کا کروڑوں روپے کا بجٹ اور میئر کراچی کا اربوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود بھی عوام پر خرچ نہ ہونا پیپلز پارٹی کی نااہلی اور کرپشن کا واضح ثبوت ہے۔
⚖️🇸🇱⚖️
جماعت اسلامی (یو سی ۱) غریب آباد

09/03/2026

جماعت اسلامی علاقہ غریب آباد کے وفد کی عوامی پریس کلب میمن گوٹھ آمد اور عوامی دعوت افطار میں شرکت کی دعوت
جماعت اسلامی علاقہ غریب آباد کے تحت ہونے والی عوامی دعوت افطار کے سلسلے میں جماعت اسلامی حلقہ سوموار کنڈانی کا وفد ناظم حلقہ برادر گلزار احمد خاصخیلی کی قیادت میں اور نائب ناظم حلقہ برادر عنایت اللہ خاصخیلی و برادر مظہر شریف خاصخیلی اور صدر جماعت اسلامی یوتھ برادر شہزاد عثمان کہ ہمراہ عوامی پریس کلب میمن گوٹھ پہنچا جہاں پر صدر پریس کلب جناب عبدالقادر صاحب کو دعوت افطار میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا گیا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

http://karachijamaat.pk/

Address


Office Jamaat E Islami UC-1 Masjid E Tauheed Chaman Colony Malir
Karachi