کراچی میں نشہ پینے والے افراد کا خاتمہ کیوں نہیں ہو رہا کون ہے جو ان کے نام پر لاکھوں روپے کما رہا ہے انشاءﷲ جلد سبوت کے ساتھ چیزیں سامنے آنے والی ہیں
کراچی لانڈھی کورنگی میں نشہ پینے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے
Report by : Discover News
05 April 2025
منشیات ایکشن کمیٹی ابراہیم حیدری
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from منشیات ایکشن کمیٹی ابراہیم حیدری, Social service, Karachi.
ملير
*ابراهيم حيدري پوليس جي دبنگ ڪاروائي دبنگ شراب فروشي ۾ ملوث جوابدارن کي گرفتار ڪيو.*
28/11/2024
شرم کرو حیا کرو ہمارے بچوں پر رحم کرو !
تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود میں شراب سرعام بک رہا ہے ابراہیم حیدری میں 12سے 14 سال کے چھوٹے بچے شراب پی رہے ہیں، شراب کی جتنی خرید و فروخت وائین شاپ پر نہیں ہوتی، اس سے زیادہ ابراہیم حیدری میں ہورہی ہے۔ کم سے کم 25 سے 30 کاٹن شراب روزانہ کی سیل ہورہی ہے۔ خفیہ جگہوں پر۔۔۔ !!
ہم ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتے ہیں تھانہ ابراہیم حیدری SHO فہد حسن صاحب، DSP سخن شوکت تنولی صاحب ، SSP کاشف آفتاب عباسی صاحب
اور ابراہیم حیدری کے سیاسی اور سماجی لوگوں سے، یہ شراب کی خرید و فروخت بند کروائی جائے، ہم آپ لوگوں کے بہت بہت شکر گزار رہیں گے ۔
شکریہ
ابراہیم حیدری کی باشعور عوام 🙏🙏
19/11/2024
ملیر کے علاقے ابراہیم حیدری میں ویسے تو کوئی روک ٹھوک نہیں ہے منشیات ، شراب کھلے عام ڈنکے کی چوٹ پر چل رہا ہے سب دیکھ رہے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے ، انتظامیہ سب خاموش ہیں۔ لیکن اگر بند کرنے کا اور خاتمہ کرنے کا زور ہے تو صرف گٹکے پر ، علاقہ پولیس اگر چھاپہ مارنے آتی ہے چاہے رات ہو یا دن میں ، گھروں میں اگر گٹکا بیچنے والے مرد موجود نہیں ہوں تو پولیس خواتین کے ساتھ بہت ہی بدتمیزی ، گندی زبان اور مارپیٹ و تشدد کرنے پر اتر آتی ہے کیا خواتین کی کوئی عزت و نفس نہیں ہے کیا ان کالی وردیوں میں ملبوث اہلکاروں کو اتنی چڑھان دے رکھی ہے کہ کسی کی بھی ماں ، بہن ، بیوی کے ساتھ یہ اپنی من مانی کرتے پھریں گے ، کیا ان کالی بھیڑوں کو لگام ڈالنے والا کوئی اعلیٰ افسر موجود نہیں ہے یا انہیں اتنی شے دے رکھی ہے کہ کسی کے بھی گھر میں گھس کر خواتین ، بچیوں ، بچوں کے ساتھ یہ نارواہ سلوک سے پیش آئیں گے ۔ گٹکے کے نام پر ان کالی وردی والوں نے کتنے کے گھروں کو لوٹا ہے ان کے گھر کا سامان ، پیسے ، زیور وغیرہ سب تلاشی کے بہانے لے جاتے ہیں ، کہیں کہیں تو ان کے ساتھ خواتین پولیس بھی ساتھ نہیں ہوتی ہے۔ ان کی اس طرح کی بدمعاشیوں کو کون لگام ڈالے گا ، کون معصوم ماں ، بیٹیوں ، بچیوں کے تحفظ کا ظامن ہوگا ؟؟
ذرا نہیں ، بہت کچھ سوچیئے !!!!
12/11/2024
آئس ، ہیروئن ، چرس وغیرہ تو ابراہیم حیدری میں عام ہے ہی ہے
لیکن آج کچھ بات کرلی جائے شراب کی ، تو شراب بھی ابراہیم حیدری میں روزانہ کی بنیاد پر کافی زیادہ تعداد میں بیچی جارہی ہے کچھ لوگ اپنا روز کا شوق پورا کرنے کیلئے قریبی اسٹورز سے لیکر آتے ہیں تو کچھ کو ابراہیم حیدری میں ہی با آسانی مل جاتا ہے ۔ موٹرسائیکلوں پر سوار ہندو کمیونٹی کے لڑکے جگہ جگہ شراب ایک فون کال پر ہی پہنچاکر دیتے ہیں ۔ ابراہیم حیدری میں کافی وقت سے شراب کا استعمال عام ہے اور اب یہ عالم ہے کہ بچہ بچہ شراب استعمال کررہا ہے چاہے شادی بیاہ ہو یا عید وغیرہ ، شراب کا استعمال کافی مشہور ہے ۔ یہاں پر شراب بیچنے کے مختلف طریقے استعمال کیئے جاتے ہیں ، کسی ہندو کمیونٹی کے بندے نے اپنی دکان پر رکھا ہوا ہے کسی دوسرے سامان کے ساتھ ، تو کسی نے موٹرسائیکل پر پھیری جاری رکھی ہوئی ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انتظامیہ اس مسئلے پر کافی خاموش نظر آتی ہے ۔ اگر کسی نے شکایت کر بھی دی تو ہوتا کچھ نہیں ہے ، چند گھنٹے بعد شراب بیچنے والا آزاد ہوکر آپ کو باہر گھومتا پھرتا نظر آئے گا ۔
ابھی چند مہینے قبل ابراہیم حیدری کے علاقے جبل پاڑہ عمر کالونی روڈ پر ایک ہندو کمیونٹی کے بندے نے چائے پتی وغیرہ کی دکان کھولی ہے اس دکان کے کھولنے کا مقصد تو کچھ اور ہی ہے ، ہاں اس دکان کو شراب رکھنے کیلئے گودام کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ، اہل علاقہ شاید ابھی اس بات سے واقف نہیں ہیں یا پینے کے شوقین حضرات کیلئے ایک قسم کا پکا ٹھیا بنا ہوا ہے جہاں سے با آسانی شراب مل جاتی ہے ۔
اس سے بڑھ کر تباھی اور کیا ہو سکتی ہے ملیر کے ایک اسکول کا منظر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے کیا کر دیا
چرس ، ہیروئن ، آئس ، شراب و دیگر نشاء آور چیزیں انسانی جانیں تباہ کرنے میں سب سے آگے ، قانون ہرجگہ سے غائب !!
ابراہیم حیدری میں منشیات کافی زیادہ استعمال کی جارہی ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش ہیں کیوں ؟
آج بروز ہفتہ 04 نومبر 2023 صبح 09:40 بجے مئن بازار جماعت مارکیٹ ، جامع مسجد ولی محمد جاموٹ کے گیٹ کے سامنے تھانہ ابراہیم حیدری پولیس کے سپاہی گشت پر منشیات استعمال کرنے والوں کی تلاشی لے رہے تھے اس موقع پر عام لوگوں کا بھی ہجوم لگا ہوا تھا ۔
ایک بات ہے کہ پورے علاقے میں جگہ جگہ منشیات فروخت ہورہی ہے لیکن ان کا کوئی نام بھی نہیں لے رہا ہے کھلم کھلا منشیات کا کاروبار عروج پر ہے
بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے کمزور اور بے بس و لاچار ہیں ۔
29/08/2023
ملیر کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں شیطان چوک پر منشیات فروشوں نے مقامی لوگوں کا جینا دوبر کردیا ہے ، تھانہ سکھن کی پولیس بلکل خاموش ہے کسی بھی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لے رہی ہے اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات رونماء ہوچکے ہیں علاقہ مکین کافی پریشان ہیں اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں ۔ علاقے میں امن و امان کیلئے آئی جی سندھ سے اپیل کرتے ہیں ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Karachi
