الحمدللہ بنوریہ لائبریری کی سالانہ کارکردگی رپورٹ ویڈیو کی صورت میں پیش خدمت ہے ۔ اس ویڈیو میں سال بھر کی سرگرمیاں ، انتظامی نظم ، طلبہ و عملے سے متعلق اقدامات اور تربیتی ورکشاپس کو مختصر مگر جامع انداز میں دکھایا گیا ہے ۔
اہلِ علم اور دلچسپی رکھنے والے احباب سے گزارش ہے کہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں اور ادارے کی سالانہ کارکردگی کا مشاہدہ کریں ۔
کمنٹ باکس میں لنک پر کلک کریں 👇
التراث العلمي
مكتبة التراث العلمي ، معهد اللغة العربية للوافدين
31/01/2026
الحمدللہ بنوریہ لائبریری کی سالانہ کارکردگی رپورٹ ویڈیو کی صورت میں پیش خدمت ہے ۔ اس ویڈیو میں سال بھر کی سرگرمیاں ، انتظامی نظم ، طلبہ و عملے سے متعلق اقدامات اور تربیتی ورکشاپس کو مختصر مگر جامع انداز میں دکھایا گیا ہے ۔
اہلِ علم اور دلچسپی رکھنے والے احباب سے گزارش ہے کہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں اور ادارے کی سالانہ کارکردگی کا مشاہدہ کریں ۔
کمنٹ باکس میں لنک پر کلک کریں 👇
کیا خدا ہے؟ جاوید اختر بمقابلہ مفتی شمائل ندوی | کون جیتا؟ | مفتی سید فصیح اللہ شاہ کا خصوصی تجزیہ
Does God Exist? Javed Akhtar vs M***i Shumail Nadvi | Full Analysis by M***i Syed Faseehullah Shah | Binoria Media
جامعہ بنوریہ عالمیہ کے کراچی میں مقیم فضلاء کرام کےلیے کچھ خاص اور کچھ منفرد ان شاءاللہ
بس 👇
Stay Tuned 😍
24/04/2025
ہمارے بچوں کےلیے اللہ اور اللہ کے رسول کا نام ہی کافی ہے ۔
========================
کل بروز بدھ سبق پڑھانے اردو کلاس میں گیا ۔ طلبہ مختلف ملکوں سے آئے ہوئے تھے ، سب کا انداز جدا ، زبان مختلف ، مگر چہروں پر ایک ہی روشنی اور ایک ہی نیت یعنی "دین کی محبت" ۔ تعارف کے دوران ایک افریقی طالب علم سے بات چیت ہوئی ، شاید فرانس یا کسی ہمسایہ ملک کا نام لیا کہ وہاں رہتا ہوں ۔ میں نے ازراہِ مذاق پوچھا کہ شادی ہوئی ہے ؟ مسکرا کر کہا : "جی الحمدللہ" ۔ پھر میں نے مزید پوچھا کہ بچے ہیں ؟ کہنے لگا جی ہاں الحمدللہ چار بچے ہیں ، سب سے چھوٹا دو یا تین سال کا ہے ، بڑا آٹھ یا نو سال کا ۔ باتوں باتوں میں میں نے پوچھا کہ بیوی کہاں ہیں ؟ تو کہنے لگا : "میں اپنی بیوی کو بھی ساتھ لایا ہوں ، اور وہ جامعہ بنوریہ شعبہ بنات میں پڑھ رہی ہے" ۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں رہائش کی شدید قلت کو سامنے رکھتے ہوئے میں نے چونک کر پوچھا : اور آپ کے بچے ؟ کہنے لگا : ان کو اپنے دادا دادی کے پاس چھوڑ دیے ہیں ، ہمارے ساتھ ان کی ترتیب نہیں بن رہی تھی لیکن دین کے لیے یہ سب برداشت کرکے بچے چھوڑ کر ہم یہاں آگئے ہیں ۔
یہ سن کر ایک لمحے کو مجھے اپنی ساری مشقتیں اور تکلیفیں بے حقیقت لگنے لگیں ۔ کہ آخر یہ کون لوگ ہیں جو اتنی محبت سے دین کی خاطر اپنا سب کچھ چھوڑ آتے ہیں ؟ ہم تو چھوٹے چھوٹے مسائل میں الجھ کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں اور یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے چھوٹے چھوٹے جگر گوشوں کو روتا چھوڑ کر بھی مسکراتے ہوئے علم کی طلب میں نکل کھڑے ہوتے ہیں ۔
اس طالب علم نے مزید بتایا کہ وہ جامعہ ازہر مصر میں الصف الرابع تک کی چار کلاسیں مکمل کر چکا تھا اور اب صرف اردو سیکھنے کے لیے پاکستان آیا ہے اور انتہائی جذباتی انداز میں کہنے لگا کہ یہ سب اس لیے تاکہ جب پاکستان کی تبلیغی جماعتیں ہمارے وطن میں آئیں تو میں ان کا مترجم بن سکوں ، ان کا پیغام اپنی قوم تک پہنچا سکوں ۔ اور میری بیوی بھی اسی نیت سے جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ بنات میں تعلیم حاصل کر رہی ہے ۔ اللہ اللہ اللہ ۔۔۔۔۔۔۔ یہ سن کر سوچنے لگا کہ یہ وہ قربانی ہے جو شاید ہمارے اکثر مقامی طلبہ یا عوام کے تصور سے بھی باہر ہے ۔
میری مادر علمی جامعہ بنوریہ عالمیہ کی فضا ، اس کی بین الاقوامی حیثیت ، اس کا جذبہ خدمت دین یہ سب صرف کتابیں پڑھانے کا نام نہیں بلکہ یہ ان دلوں کو جوڑنے کا نام ہے جو ہزاروں میل دور سے صرف ایک مقصد لے کر آتے ہیں : "ہم نے پاکستان جانا ہے ، جامعہ بنوریہ عالمیہ میں پڑھنا اور سیکھنا ہے اور پھر دین کی اِس شمع کو لیکر اپنے ملک اور اپنی قوم میں روشن کرنا ہے"
میری ذاتی کوشش ہوگی کہ ایسے طلبہ کی داستانیں آپ حضرات کے ساتھ وقتاً فوقتاً شئیر کرتا رہوں کیونکہ یہ داستانیں نہ صرف ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں بلکہ ہمارے اپنے ایمان کو جھنجھوڑنے کے لیے بھی کافی ہیں ۔ ان کے آنسو ، ان کی قربانیاں اور ان کا اخلاص ہمیں بہت کچھ یاد دلاتا ہے اور بہت کچھ سکھاتا ہے ۔ میں تو سمجھتا ہوں کہ جیسے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر فرمایا کہ آپ نے اپنے گھر میں کیا چھوڑا ہے ؟ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ گھر والوں کے لیے اللہ اور رسول کا نام کافی ہے ، گھر میں جو کچھ تھا وہ سب میں نے آپ کے سامنے اور اللہ کے سامنے پیش کر دیا ۔ تو اگر ہم اس طالب علم کی کہانی کو ، اس روایت کو سامنے رکھتے ہوئے چند الفاظ میں ترجمہ کریں تو یہی اس کا عنوان بنے گا کہ یا اللہ ! میں نے اپنے چھوٹے چھوٹے جگر گوشے آپ کے نام پر ، دادا اور دادی کے حوالے کر دیے اور میں اور میری بیوی ، ہم نے خود کو آپ کے دین کے لیے قربان کر دیا یعنی ہمارے بچوں کےلیے اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ہی کافی ہے ۔ سبحان اللہ
نوٹ : یہ تحریر میں نے اپنی ذاتی حیثیت اور اپنی چاہت سے لکھی ہے ، اس میں کسی بھی کمی بیشی کا ذمہ دار میں خود ہوں گا ، ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا ۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا ❤️
ایڈمن
06/04/2025
03/04/2025
جامعہ بنوریہ عالمیہ ملکی غیر ملکی تمام شعبہ جات میں محدود نشستوں پر داخلوں کا آغاز ۔مکمل کوائف کی جانچ پڑتال اور انٹری ٹیسٹ کے بعد محدود نشستوں پر داخلے دیئے جائیں گے۔۔
آن لائن رجسٹریشن کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کریں!
جامعہ کے مرکزی آفس میں رابطہ کے لیے
یواے این نمبر :111522111
تمام شعبہ جات سے متعلق جاننے کے لیے درجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں۔۔
۔۔۔۔
شعبہ درس نظامی اردو: 03333392258
عربی معہد: 03442863765
تخصص فی التفسیر: 03400274195
کلیة الحدیث و علومه: 03235046070
تخصص فی الفقه: 03007083869
تخصص فی الادب العربي: 03318317036
کلیة تعلیم و تدریب: 03100102991
حفاظ کورسز: 03128488760
شعبہ ابلاغ عامہ: 03142752084
شعبہ دارالقرآن: 02132560300
شعبہ بنات: 03002296164
شعبہ اسکول: 03333461293
...
Limited Enrollment Open at Jamia Binoria!
Complete details will be checked and limited seats will be filled after the entry test.
Scan the QR code for online registration!
For contact at Jamia Binoria's central office:
UAN Number: 111522111
You can contact the following numbers to know about all departments.
Department of Nizami Urdu: 03333392258
Arabic Institute:
03442863765
Specialization in Tafseer: 03400274195
Faculty of Hadith and its Sciences: 03235046070
Specialization in Fiqh: 03007083869
Specialization in Arabic Literature: 03318317036
Faculty of Education and Training: 03100102991
Hifz Courses: 03128488760
Department of Public Communication: 03142752084
Department of Darul Quran: 02132560300
Department of Girls: 03002296164
Department of School: 03333461293
.........................
24/02/2025
بشارة لطلاب العلم الشرعي
تعلن الجامعة البنورية العالمية كراتشي عن فتح باب التسجيل للعام الدراسي الجديد في مرحلة التخصص في الفقه والافتاء وهي مرحلة علمية رصينة تؤهل الطلبة لاكتساب ملكة الفقه العميق والاستنباط الدقيق وتمكنهم من ممارسة الافتاء وفق الاصول الشرعية المعتبرة .
لمن يجد في نفسه الكفاءة والشغف بطلب هذا العلم الشريف فليبادر بالتسجيل عبر الرابط التالي.
+923331164826
18/12/2024
چنگڈاؤ ویسٹ کوسٹ لائبریری چین کے شہر چنگڈاؤ کے ویسٹ کوسٹ نیو ایریا میں واقع ایک جدید اور وسیع لائبریری ہے۔ اس کا دلکش اور جدید طرزِ تعمیر زائرین کو منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔ یہاں لاکھوں کتابوں کے ساتھ مختلف موضوعات پر مبنی مطالعہ کا وسیع مواد موجود ہے، جو طلباء، محققین اور عام قارئین کے لیے نہایت مفید ہے۔ لائبریری میں ڈیجیٹل سہولیات، کمپیوٹر لیبز، انٹرنیٹ تک رسائی، اور ای بکس کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
یہاں مطالعہ کے لیے خاموش اور آرام دہ ماحول فراہم کیا گیا ہے، جس میں گروپ اسٹڈی کے لیے مخصوص جگہیں بھی شامل ہیں۔ لائبریری میں وقتاً فوقتاً ثقافتی تقریبات اور کتابوں کی نمائش منعقد کی جاتی ہیں، جو ادبی ذوق رکھنے والوں کے لیے خاص دلچسپی کا باعث بنتی ہیں۔ بچوں کے لیے بھی ایک خصوصی سیکشن موجود ہے جہاں تعلیمی اور تفریحی مواد دستیاب ہے۔ مزید برآں، یہاں ایک آرٹ گیلری بھی قائم ہے، جہاں مقامی اور بین الاقوامی فنکاروں کے فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔
یہ خصوصیات چنگڈاؤ ویسٹ کوسٹ لائبریری کو ایک علمی اور ثقافتی مرکز کے طور پر ممتاز بناتی ہیں، جہاں ہر عمر کے افراد اپنی دلچسپیوں کے مطابق وقت گزار سکتے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Karachi
10698
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 22:00 |
| Tuesday | 08:00 - 22:00 |
| Wednesday | 08:00 - 22:00 |
| Thursday | 08:00 - 22:00 |
| Friday | 19:00 - 22:00 |
| Saturday | 08:00 - 22:00 |
| Sunday | 08:00 - 22:00 |
