Positivity of our Police
A little motivation to those who sacrifice for nation.
08/07/2025
میں اس بات پر فخر کرتا تھا کہ ہم کراچی والے پورے پاکستان میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں جو ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیتے ہیں۔حق سچ کا ساتھ دیتے ہوئے یہ نہیں سوچتے کون اپنا ہے اور کون غیر۔
نتاشہ کراچی والی تھی۔لیکن پورا کراچی اس کے خلاف تھا۔
ارمغان کراچی والا تھا۔لیکن پورا کراچی اس کے خلاف تھا۔
لیکن لیاقت محسود کے ڈمپر جب لوگوں کو کچلتے پھر رہے تھے تو کراچی سے لیکر کابل تک تمام افغانی اس کے ساتھ تھے اور دلیل بس یہ تھی کہ لیاقت محسود ان کا اپنا بندہ ہے۔یہ ان کی جہالت کا منہ بولتا ثبوت تھا۔
پھر پرسوں کراچی کے ایک سوشل ورکر ظفر عباس کی ویگو سے ایک ایکسڈنٹ ہوا۔ویگو رونگ وے تھی۔لڑکوں کو ہٹ کیا اور پھر بھاگنے کی کوشش کی۔
لیکن مسلہ یہ ہوا کہ ظفر عباس ایک مخصوص مسلک سے تعلق رکھتا تھا۔اور اس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ لوگوں کو تحفے وغیرہ دیکر اپنا بنا لیتا ہے۔جس کی وجہ سے اسے بہت جلدی پزیرائی ملی ہے ورنہ 2018 سے پہلے کوئی اسے جانتا بھی نہیں تھا۔اب کل سے ایک مخصوص قسم کا طبقہ مسلسل ظفر عباس کے حق میں پوسٹنگ کر رہا ہے اور دلائل اتنے جہالت والے کہ کیا افغانستان کے افغانی وہ دلائل دینگے۔
دلیل 1 : ظفر عباس خود تھوڑی ویگو چلا رہا تھا۔
جواب : پھر تو لیاقت محسود پر تنقید چھوڑ دینی چاہئے کیونکہ ہر ڈمپر وہ تھوڑی چلاتا ہے۔
دلیل 2 : حادثے کو حادثہ رہنے دو۔
جواب : نتاشہ کو بھی چھوڑ دینا چاہئے تھا کیونکہ وہ بھی حادثہ تھا۔
دلیل 3 : یار ظفر عباس غریبوں کو کھانا کھلاتا ہے۔
جواب : کراچی میں تھوک کے حساب سے ویلفیر ٹرسٹ ہیں پھر تو تمام ویلفیر ٹرسٹ والوں کو بندے پھڑکانے کی آزادی ہونی چاہئے۔
دلیل 4 : یار وہ ظفر عباس اپنی نگرانی میں زخمی لڑکوں کا آغا خان ہسپتال میں علاج کرا رہا ہے۔
جواب : لیاقت محسود بھی کہتا ہے جو بھی کچلا جائے ہم سے منہ مانگے پیسے لے لو۔
ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ ظفر عباس کو پھانسی چڑھا دیں۔
لیکن کم از کم ایک بندہ اپنی غلطی تو قبول کرے۔نہ کہ پیڈ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو ریڈی کر دے کہ پورا فیسبک میری تعریفوں سے بھر دو۔یعنی دو ماؤں کے لعل اسپتال میں زندگی اور موت سے لڑ رہے ہیں اور جس کی گاڑی کی وجہ سے اسپتال میں ہیں آپ پوسٹ کر رہے ہیں وہ تو بہت اچھا ہے۔غریبوں کو کھانا کھلاتا ہے وغیرہ۔
پڑھے لکھے بنیں۔کراچی والے بنیں۔افغانی نہیں۔
حق پرست بنیں۔حسینی بنیں۔یزیدی نہیں۔
ورنہ کل آپ دلیل دینگے کہ امام حسین پر حملہ کرنے والا گھوڑا یزید تھوڑی چلا رہا تھا۔اسے برا مت کہو۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Karachi
Karachi
