LINES AREA ZONE

LINES AREA ZONE

Share

Ga mohajir Ga Afaq Bhai

19/10/2022
11/03/2022

مورخہ 9 مارچ 2022

23مارچ کا جلسہ مہاجر اتحاد کا بہترین نمونہ ہوگا، عارف اعظم

ا لحمزہ گراؤنڈ کا جلسہ ثابت کردیگا مہاجر ایک متحدقوم ہے،
23مارچ غیر مقامیوں کے تسلط سے
نجات اور قوم کے اتحاد کو نمونہ ہوگا،
الحمزہ گراؤنڈ کے جلسے میں قوم کی مشاورت سے آئندہ کے فیصلے کرینگے،
مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری جنرل عارف اعظم نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر زونل کمیٹیوں کے زمہداران سے 23مارچ کو ہونے والے جلسے کی تیارویوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ لی جس پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے عارف اعظم نے کہاکہ الحمزہ گراؤنڈ کا جلسہ مہاجر بقاء و اتحادکا ضامن ہوگا اور جو لوگ مہاجر قوم کو تقسیم واقلیت کا طعنہ دے رہے ہیں انکی تمام سازشوں کا جواب مہاجر قوم اپنے اتحاد ویکجہتی سے دیکر انکے خوابوں کو خواب بنا دے گی۔انہوں نے کہا کہ23مارچ کا جلسہ ثابت کردیگا کہ مہاجر ایک متحد قوم ہے جنہیں تکڑوں میں تقسیم یا بانٹا نہیں جاسکتا چند افراد کی تقسیم کو قوم سے منسوب کرکے غیر مقامی افراد کو شہر پر مسلط کرنے والے 23مارچ کے جلسے کے بعد خوداپنی موت مر جائینگے۔انہوں نے کہا کہ الحمزہ گراؤنڈکے جلسے میں قوم کی ماؤں، بہنوں اور بزرگوں سے رائے و مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنائینگے اور قوم کی بہتری اور آنے والی نسلو ں کی بقاء کیلئے جو بھی سخت فیصلے لینے پڑے نہ صر ف فیصلے کرینگے بلکہ ان پر عمل درآمد کرنے کیلئے جو کرنا پڑا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح 23مارچ 1940کو پیش کی گئی قرار داد کے اصولوں پر پاکستان کا قیام وجود میں آیا ٹھیک اسی طرح 23مارچ2022میں مہاجر عوام تمام سیاسی و مذہبی زنجیروں سے آزادی اختیار کرکے مہاجرپرچم تلے متحد ہوکر سندھ کے شہری علاقوں پرقابض غیر مقامی افراد کے تسلط سے نجا ت دلواکر جنوبی سندھ صوبے کے قیام میں اہم قدم ثابت ہوگا جبکہ 23مارچ کا دن غیر مقامیوں کے تسلط سے نجات اورقوم کے اتحاد کا بہترین نمونہ ثابت ہوگا۔
جاری کردہ : شعبہ نشرو اشاعت

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Karachi
03032681919