Sindh Employees' Social Security Institution

Sindh Employees' Social Security Institution

Share

SESSI is a service oriented organization. The function of the Institution is unique in nature for th

Photos from Sindh Employees' Social Security Institution's post 04/06/2026

سندھ سوشل سیکورٹی ہیڈآفس میں حالیہ ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کی الوداعی تقریب

کراچی(04 جون) کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن ہادی بخش کلہوڑو کی خصوصی ہدایت پر سیسی ہیڈآفس میں حالیہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی خدمات کے اعتراف میں ایک سادہ مگر پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں حال ہی میں ریٹائر ہونے والے افسران و ملازمین ڈاکٹرحنا اعجاز، ڈاکٹرسعید قائمخانی، ڈاکٹرحافظ منتظم، پروگرامر سیدحامد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر انور شاہ، ایگزیکیٹو انجینئر اظہرظہیر، اکاؤنٹ آفیسر محمدعلی، اسسٹنٹ عامر احمدصدیقی، سوشل سیکورٹی آفیسر مہتاب عالم اور کشن میکر عبدالقادرنے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں وائس کمشنر سیسی سکندر بلوچ ، ڈاکٹرسعادت میمن، ڈائریکٹر ریفارمز اینڈ ایجوکیشن سیس امبرین کامل، ڈائریکٹرکنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ وسیم جمال، ڈائریکٹر آڈٹ محمد طاہر، ڈائریکٹر جی پی فنڈ محمد فہیم، ڈائریکٹرپروکیورمنٹ ڈاکٹراکرم شیخ، ڈائریکٹرمیڈیکل ایڈمنسٹریشن ڈاکٹرتنویرخانزادہ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزسیف اللہ خان، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن وکیل الدین کمال شاہ اور ڈائریکٹر ملیرڈائریکٹوریٹ ڈائریکٹر ملک ضمیر اعوان کے علاوہ افسران و ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز سیف اللہ خان نے انجام دیئے۔مہمان خصوصی کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے اپنے خطاب میں سیسی پبلک ریلیشنز ونگ کو ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب کے کامیاب انعقاد پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرکے ادارے سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو اچھے انداز میں الوداع کہنا ان کا حق ہے اور یہ ادارے کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔کمشنر سیسی نے ریٹائرڈ ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی سرکاری افسر یا ملازم ادارے سے ریٹائر ہوتا ہے تو اسے توقع ہوتی ہے کہ ادارہ اور ساتھی اسے اچھے الفاظ میں یاد کریں اور اس کی خدمات کو سراہا جائے۔ وائس کمشنر سیسی سکندربلوچ نے کہاکہ ریٹائرملازمین کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ وہ زندگی کے سفر میں نئی اننگز کھیلنے جارہے ہیں وہ اس نئے سفتر میں ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ تقریب سے ریٹائرڈ ملازمین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تقریب کے انعقاد پر کمشنر سیسی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ہادی بخش کلہوڑو نے ریٹائرڈ ملازمین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں اور انہیں سندھ کی روایتی اجرک اور ٹوپی کا تحائفپیش کیے۔

(سیف اللہ خان)
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز

Photos from Sindh Employees' Social Security Institution's post 31/05/2026

کمشنر سندھ سوشل سیکورٹی ہادی بخش کلہوڑو کا سیسی کے دفاتر، طبی و صنعتی اداروں کا دورہ، ورکرز کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
کراچی ( 31 مئی) کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) ہادی بخش کلہوڑو نے ڈائریکٹر میرپورخاص ڈائریکٹوریٹ سہیل احمد خان کے ہمراہ ہفتہ کے روز سوشل سیکورٹی سے منسلک مختلف طبی و صنعتی اداروں کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران کمشنر سیسی نے ٹنڈو آدم ڈسپنسری، مہران شوگر مل، ال عباس شوگر مل، میرپورخاص شوگر مل، سندھ میڈیکل سینٹر ڈگری،بھٹائی میڈیکل سینٹر، محمد میڈیکل سینٹراور الخدمت ہسپتال ٹنڈوالہیار کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے کے انتظامات، ادویات کی دستیابی، مریضوں کو دی جانے والی خدمات اور اداروں کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی میرپورخاص ڈائریکٹوریٹ سہیل احمد خان نے کمشنر سیسی کو ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی ، رجسٹرڈ ورکرز کو فراہم کی جانے والی طبی و مالی سہولیات، سوشل سیکورٹی اسکیموں اور جاری فلاحی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر سندھ سوشل سیکورٹی ہادی بخش کلہوڑو نے متعلقہ افسران اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو معیاری، بروقت اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ یافتہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طبی مراکز اور معاہدہ شدہ ہسپتالوں میں علاج معالجے کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، ادویات کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور مریضوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو بہترین طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
دورے کے اختتام پر کمشنر سیسی نے مختلف اداروں کی انتظامیہ اور عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت، محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور سوشل سیکورٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔

30/04/2026
Photos from Sindh Employees' Social Security Institution's post 29/04/2026

سیسی ہیڈآفس میں APSAA کے نمائندگان کیلئے آگاہی سمینار کا انعقاد
کراچی( 29 اپریل) سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی)ہیڈآفس میں آل پاکستان سیکورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن (APSAA) کے نمائندگان کے لئے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام کمشنر سندھ سوشل سیکورٹی ہادی بخش کلہوڑو سے APSAA کے نمائندگان کے ساتھ گزشتہ میٹنگ میں ان کی درخواست پر کیا گیاجس میں مختلف سیکورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ APSAAکے چیئرمین جناب منیر احمد اپنی کابینہ اور دیگر ممبران کے ہمراہ شریک ہوئے۔ پروگرام میں وائس کمشنر سیسی سکندر بلوچ نے خصوصی شرکت کی ۔ پروگرام میں استقبالیہ خطاب میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ تربیت تحقیق سیف اللہ خان نے ت APSAA کے چیئرمین، ان کے نمائدگان اور دیگر شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سمینار کمشنر سیسی کی ہدایات کی روشنی میں منعقد کیا گیا ہے۔ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام منعقد ہوتے رہیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ محنت کشون اور آجران کو سوشل سیکورٹی اسکیم سے آگاہی ہوسکے۔ پروگرام سے ڈائریکٹرکنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ وسیم جمال نے شرکاء کو سوشل سیکیورٹی سے متعلق قوانین، رجسٹریشن اور ، کنٹری بیوشن سے متعلق مفید تفصیل معلومات فراہم کیں۔ ان کےعلاوہ ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن وکیل الدین کمال شاہ نے سمینار کے شرکاء کو سیسی میں محنت کشوں کو دیئے جانے والی طبی امداد اور مالی فوائد کے بارے میں آگاہ کیا۔ تقریب سے وائس کمشنر سیسی سکندربلوچ نے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ایسے آگاہی پروگرامز ادارے اور آجر برادری کے درمیان بہتر رابطوں اور باہمی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل سیکیورٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ اور کوآرڈینیشن ضروری ہے۔ APSAA کے چیئرمین منیر احمد نے سیمینار کے انعقاد پر سیسی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معلوماتی پروگرامز وقت کی اہم ضرورت ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر وائس کمشنر نے چیئرمین APSAA کو سیسی کی یادگاری شیلڈ اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔

(سیف اللہ خان)
ڈائریکٹرتعلقات عامہ، تربیت و تحقیق

Photos from Sindh Employees' Social Security Institution's post 25/04/2026

کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کا لانڈھی و دھابیجی کے طبی مراکز کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

کراچی (25 اپریل) کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن ہادی بخش کلہوڑو نے لانڈھی میں قائم کڈنی سینٹر لانڈھی اور سینٹرل میڈیکل اسٹور سمیت دھابیجی میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
کمشنر سیسی نے کڈنی سینٹر لانڈھی اور اسی احاطے میں قائم سینٹرل میڈیکل اسٹور کا معائنہ کیا۔ کڈنی سینٹر لانڈھی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منور پلیجو اور ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈاکٹر اسلم گھمبیر نے کشمنر سیسی کو وہاں دی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں کمشنر سیسی نے دھابیجی میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈاکٹر صفی کھتری نے انہیں مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور مجموعی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے اس موقع پر ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

(سیف اللہ خان)
ڈائریکٹرتعلقات عامہ و تربیت تحقیق

Photos from Sindh Employees' Social Security Institution's post 21/04/2026

سیسی دفاتر میں بائیومیٹرک سسٹم اور HIMSکے نفاذ سے متعلق جائزہ اجلاس
وائس کمشنر سکندربلوچ ، میڈیکل ایڈوائزرڈاکٹرکامران اعوان، ہیڈآفس کے تمام افسران ،میڈیکل سپرینٹنڈنٹس، چیف میڈیکل افسران کی بذریعہ زوم اجلاس میں شرکت

کراچی( 21 اپریل) کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن ہادی بخش کلہوڑو نے سیسی ہیڈآفس میں ادارے میں Hospital Information Management System (HIMS) اور بائیومیٹرک سسٹم کے نفاذ سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وائس کمشنر سیسی سکندربلوچ، میڈیکل ایڈوائزر / فوکل پرسن برائے بائیومیٹرک و HIMS سسٹم ڈاکٹرکامران اعوان، ہیڈآفس کے تمام ڈائریکٹرز کے علاوہ سندھ کے تمام فیلڈڈائریکٹرز ، سیسی ہسپتالوں کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹس، چیف میڈیکل آفیسرز نے آن لائن بذریعہ زوم میٹنگ میں شرکت کی۔ کمشنر سیسی نے گزشتہ اجلاس میں دیئے گئے احکامات پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ لیا۔ انہوں نے میٹنگ افسران سے بائیومیٹرک اور HIMS سسٹم کے نفاذ پر رپورٹ طلب کی۔ افسران نے کمشنر سیسی کے بائیومیٹرک اور HIMS سے متعلق درپیش مسائل سے کمشنر سیسی کو آگاہ کیا۔ میڈیکل سپرینٹنڈنٹس اور چیف میڈیکل آفیسرز نے کمشنر کو بتایا کہ دوائیوں کی HIMS سسٹم کے تحت انٹری شروع کردی گئی ہے اور تمام کام کو جلداز جلد مکمل کرلیاجائے۔ کمشنر سیسی نے اس سلسلے میں درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرکے بائیومیٹرک اور HIMS سسٹم کے نفاذ کو آئندہ ہفتے تک یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ فوکل پرسن برائے بائیومیٹرک و HIMS سسٹم ڈاکٹرکامران اعوان نے اجلاس کوبائیومیٹرک اور HIMS کے نفاذ میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

(سیف اللہ خان)
ڈائریکٹرتعلقات عامہ و تربیت و تحقیق

Photos from Sindh Employees' Social Security Institution's post 20/04/2026

کمشنرسیسی ہادی بخش کلہوڑو کا میرپورخاص میں سوشل سیکورٹی کے دفاتر کا اچانک دورہ

کراچی( 20 اپریل) کمشنر سندھ سوشل سیکورٹی ہادی بخش کلہوڑو نے میرپورخاص میں سوشل سیکورٹی میرپورخاص ڈسپنسری اور ڈائریکٹوریٹ کا اچانک دورہ کیا۔ ڈسپنسری انچارج ڈاکٹرطاہر نے کمشنر سیسی کو ڈسپنسری آمد پر خوش آمدید کہا اور ڈسپنسری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر سیسی نے ہدایت کی کہ ورکرز کے علاج معالجہ اور دوائیوں کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو آسان بنایاجائے۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہدایت کی کہ وہ وقت کی پابندی کریں اور وررکز اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں۔
بعدازاں کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے میرپورخاص ڈائریکٹوریٹ کا بھی دور کیا۔ ڈائریکٹرمیرپورخاص ڈائریکٹوریٹ سہیل احمدخان نے کمشنر سیسی کو ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کرایا اور ڈائریکٹوریٹ میں اداروں ، محنت کشوں، ان کے لواحقین کی رجسٹریشن اور کنٹری بیوشن کی وصولی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ۔ کمشنر سیسی نے حاضری چیک کی اور بائیومیٹرک حاضری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اور کہاکہ تمام ملازمین و افسران بائیومیٹرک حاضری یقینی بنائیں ، وقت کی پابندی کریں۔ کمشنر سیسی نے ڈائریکٹرمیرپورخاص کو ہدایت کی کہ صنعتی اداروں اور ان کے ورکرز کو سوشل سیکورٹی اسکیم میں رجسٹریشن کوبڑھایا جائے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ محنت کش اور ان کے اہل خانہ سوشل سیکورٹی اسکیم کے تحت ملنے والے و طبی و مالی فوائد سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ آخر میں ڈائریکٹرمیرپورخاص ڈائریکٹوریٹ سہیل احمدخان نے کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کو سندھ کی روایتی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔

(سیف اللہ خان)
ڈائریکٹرتعلقات عامہ ، تربیت و تحقیق

Photos from Sindh Employees' Social Security Institution's post 18/04/2026

کمشنر سیسی کی ہدایت پر میڈیکل ایڈوزئر ڈاکٹرکامران اعوان کا کڈنی سینٹرلانڈھی کا دورہ

کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کی خصوصی ہدایات پرمیڈیکل ایڈوائزر سیسی ڈاکٹر کامران اعوان اور ڈائریکٹرپروکیورمنٹ ڈاکٹرمحمداکرم نے 18 اپریل 2026 کو تعطیل کے دن ہونے کے باوجود، سوشل سیکورٹی کڈنی سینٹر لانڈھی میں قائم سینٹرل میڈیکل اسٹور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ٹینڈر کے تحت منظور شدہ تمام ادویات کا خود معائنہ کیا اور سپلائی چین اور ڈیمانڈ مینجمنٹ سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ اس اقدام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کاوش معزز کمشنر جناب ہادی بخش کلہوڑو کے وژن کے مطابق جاری رکھی جائے، تاکہ اس منصوبے کو مزید کامیاب بنایا جا سکے اور تمام طبی مراکز تک ادویات کی شفاف اور مؤثر ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

(سیف اللہ خان)
ڈائریکٹرتعلقات عامہ و تربیت وتحقیق

Photos from Sindh Employees' Social Security Institution's post 18/04/2026

کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کا سوشل سیکورٹی ہسپتال کوٹری اور حیدرآباد سرکل کا اچانک دورہ

کوٹری( 18 اپریل) کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن (SESSI) ہادی بخش کلہوڑو نے آج ہفتہ کے روز سوشل سیکورٹی ہسپتال کوٹری اور سوشل سیکیورٹی حیدرآباد سرکل کا اچانک دورہ کیا۔ ممبر گورننگ باڈی سیسی عبدالواحد شورو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سوشل سیکورٹی ہسپتال کوٹری ڈاکٹر الیاس رحمان نے کمشنر سیسی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرینٹنڈنٹ نے کمشنر سیسی کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صوبہ سندھ میں منکی پاکس وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے حوالے سے اقدامات، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد، ایمرجنسی سروسز، روزانہ آنے والے مریضوں کی تعداد، ہسپتال کی توسیعی منصوبہ بندی اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی کمشنر سیسی نے اپنے دورے کے دوران ہسپتال کے ایمرجنسی/شعبہ حادثات، مختلف وارڈز، لیبارٹری، فارمیسی اور ڈرگ اسٹور کا معائنہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مریضوں کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ان کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
بعد ازاں کمشنر سیسی نے سوشل سیکیورٹی حیدرآباد سرکل کا بھی دورہ کیا، جہاں سرکل کے تحت کام کرنے والی مختلف ڈسپنسریوں کا معائنہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ کمشنر سیسی نے سوشل سیکورٹی نوری آباد ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ نے کمشنر سیسی کو ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کرایا اوروہاں تحفظ یافتہ محنت کشوں دی جانے والی طبی سہولتوں سے کمشنر سیسی کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ ہسپتال کے دورے کے موقع پر ممبرگورننگ باڈی سیسی عبدالواحد شورو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر سیسی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ محنت کش مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

(سیف اللہ خان )
ڈائریکٹر تعلقات عامہ، تربیت وتحقیق

Photos from Sindh Employees' Social Security Institution's post 16/04/2026

کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو اور ممبران گورننگ باڈی سیسی سے سائٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

کراچی( 16 اپریل) کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) ہادی بخش کلہوڑو اور ممبران گورننگ باڈی سیسی عبدالواحد شورو، انجینئر عبدالجبار اور زہرہ خان سے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے ایک وفد نے سیسی ہیڈ آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وائس کمشنر سیسی سکندر بلوچ، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان، چیف میڈیکل آفیسرز، ڈائریکٹر سائٹ ایسٹ ڈائریکٹوریٹ اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ سائٹ ایسوسی ایشن کے وفد میں سینئر وائس پریزیڈنٹ خالد ریاض، وائس پریزیڈنٹ طاہر گوریجہ اور دیگر اراکین شامل تھے۔ وفد نے سوشل سیکورٹی ولیکا ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال، مریضوں کو درپیش مشکلات، ادویات کی دستیابی اور لیبارٹری و ایکسرے سہولیات سے متعلق مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان نے وفد کو آگاہ کیا کہ مذکورہ مسائل پر خاطر خواہ قابو پا لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں صفائی کے انتظامات بہتر بنائے گئے ہیں، ایکسرے مشین مکمل طور پر فعال ہے جبکہ لیبارٹری کو آؤٹ سورس کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، تمام شعبہ جات میں آگ بجھانے کے حفاظتی آلات فراہم کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیسی نے چار بڑے ہسپتال پینل پر شامل کیے ہیں تاکہ ایسے مریض جن کا علاج سیسی کے اپنے ہسپتالوں میں ممکن نہ ہو، انہیں بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ کینسر کے مریضوں کے علاج پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس ضمن میں خطیر فنڈز خرچ کیے جا رہے ہیں۔ بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ماہر کنسلٹنٹس کو کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ادویات کی فراہمی کو شفاف بنانے کے لیے HIMS سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر کنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ وسیم جمال نے بتایا کہ ادارے میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے، جس کے لیے جدید کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کی خریداری زیر غور ہے۔ شکایات کے فوری ازالے کے لیے ہیلپ ڈیسک (کمپلین سیل) بھی قائم کیا گیا ہے۔ گورننگ باڈی کے رکن انجینئر عبدالجبار نے اس موقع پر کہا کہ صنعتکاروں اور سیسی انتظامیہ کے درمیان اس نوعیت کی مشترکہ ملاقاتیں مزدوروں کے مسائل کے حل میں انتہائی معاون ثابت ہوں گی۔ انہوں نے اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ گورننگ باڈی کی رکن زہرہ خان نے کہا کہ صنعتکاروں کے نمائندگان کو ہاسپٹل مینجمنٹ کمیٹی کے ذریعے باقاعدگی سے ہسپتالوں کے دورے کرنے چاہئیں اور زیادہ سے زیادہ ورکرز کو سوشل سیکورٹی اسکیم میں رجسٹر کرایا جائے تاکہ مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو سوشل سیکورٹی کی مفت علاج و معالجہ کی سہولت حاصل ہو سکے۔ کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ صنعتکاروں اور محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لیے اس نوعیت کی مشاورت نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے دیگر ٹریڈ ایسوسی ایشنز کے ساتھ بھی ایسے روابط بڑھانے پر زور دیا۔ ملاقات کے اختتام پر کمشنر سیسی نے وفد کو یادگاری شیلڈ اور روایتی سندھی اجرک پیش کی۔

(سیف اللہ خان)
ڈائریکٹر تعلقات عامہ، تربیت و تحقیق

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


ST-17, Block-6, Gulshan E Iqbal
Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00