07/10/2026
چند دن پہلے حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات ہوئے مگر مذاکرات ناکام رہے- کچھ باتیں طے ہو گئی تھیں چند باتیں طے نہ ہو سکیں- معاملے کی جانکاری رکھنے والے کئی لوگ یہ کہتے ہیں کہ حکومت کی طرف سے محسن نقوی صاحب اور اپوزیشن کی طرف سے گوہر خان صاحب ان لوگوں میں شامل تھے جو معاملے کو احسان و تفہیم سے حل کرنا چاہتے تھے- میں اب بھی یہ سمجھتا ہوں کہ حکومت کو اگے بڑھنا چاہیے اور ایک اور بات چیت کا دور شروع کرنا چاہیے تاکہ اب بھی اس معاملے کا حل نکل سکے، پاکستان اور پاکستانیوں کا جانی اور مالی نقصان نہ ہو، ہم دہشت گردی کے خلاف یکسوئی سے کام کر سکیں، سیاسی جماعتوں کو اپنا کام کرنے کا موقع مل سکے اور جیل میں بند پی ٹی ائی کے رہنماؤں کو قانون کے مطابق ریلیف مل سکے۔