24/08/2026
تفتیشی ٹیم ماڑی پور کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی
ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے ہٹ میں شہری کو زندہ جلانے کیس کی مرکزی ملزمہ گرفتار۔ مسرور احمد جتوئی
گذشتہ سال ملزمہ نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہاکس بے کے شفیع ہٹ میں ساجد خان کو آگ لگا کر شدید جھلسا دیا تھا جو دوران علاج برنس وارڈ میں دم توڑ گیا تھا۔ مسرور احمد جتوئی
واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 04/2025 بجرم 302/34/201/202 ت پ تھانہ ماڑی پور میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن
واقعہ کی تفتیش کے لیے ایس آئی او ماڑی پور انسپکٹر حسن رضا شاہ کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن
انوسٹی گیشن پولیس ماڑی پور نے کامیابی سے کاروائی کرتے ہوئے مقدمے کی مرکزی ملزمہ نادیہ زوجہ منیر کو گرفتار کر لیا۔ مسرور احمد جتوئی
ملزمہ کی گرفتاری لیاری میں کلا کوٹ تھانہ کی حدود سے عمل میں لائی گئی ہے۔ ایس ایس پی مسرور احمد جتوئی
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمہ سے مقتول ساجد خان کی دوستی تھی۔ مسرور احمد جتوئی
روز وقوعہ ہاکس بے ہٹ پر کسی بات پر تنازعہ ہوا جس پر ملزمان نے مقتول کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا کر قتل کر دیا۔ مسرور احمد جتوئی
گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ وقوعہ میں ملوث دیگر روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مسرور احمد جتوئی
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی کراچی