Chai Pani

Chai Pani

Share

We simply want to bring accountability and transparency to Pakistani Police & other local departments. Expose your story for everyone to see.

This page features exposed police or other local departments, corruption, misconduct and complaints. Share your dealings with police or other local departments in your area. Join our online page, if you have had a bad experience, you may want to make a formal complaint or expose your story for everyone to see.

24/05/2026

Ye North Nazimabad Block L Dental college se Mateen food jane wala road hai jo k kal banaya hai, New road pr 1 gutter ka dhakkan nhi hai or baqi gutter road k OOPER hain, Govt ne Adventure land bana k dia hai awam ko

22/05/2026

وزارت پیٹرولیم پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کے نئے ریٹ 403.78 جب کہ ڈیزل کے 402.78روپے ہوں گے۔

20/05/2026

کراچی:سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے میں ناکام،پیپلز بس سروس تباہی کیجانب گامزن گلشنِ حدید بس ٹرمینل پر 52 کروڑ روپے مالیت کی 15بسیں ناکارہ ہوکرخراب حالت میں کھڑی کردی گئی ہیں۔
کراچی میں ٹرانسپورٹ کا پہلے ہی کوئی نظام موجود نہیں ہے۔اس پر گلشن حدید ٹرمینل پر متعدد بسیں خراب کھڑی ہیں کسی بس کی مشینری خراب ہے تو کسی کا ائیر کنڈیشنڈ خراب ہے تو کسی کے ٹائر ہی غائب کردیے گئے. کروڑوں روپے مالیت کی بسیں ناکارہ کھڑی ہیں۔

17/05/2026

*🚨‏ARY نیوز کا "ٹائم ٹریول" بلنڈر !!*

*🔥کل کے نیوز بلیٹن سے 3 منٹ پہلے ہی (5:57 پر) MCR نے غلطی سے ٹائم چیک چلا دیا اور سٹوڈیو لائیو کر دیا۔ سٹوڈیو میں صفائیاں ہو رہی تھیں اور نیوز کاسٹرز حیران کہ "ہم لائیو ہیں؟"*
*💥حد تو تب ہوئی جب غلطی سدھارنے کے چکر میں حواس باختہ MCR آپریٹر نے 6 بجے کے بجائے رات 8 بجے کا ٹائم چیک آن ائیر کر دیا! یعنی سیکنڈوں میں 2 گھنٹے آگے!*
*🔴ٹیکنیکل خرابیاں اپنی جگہ، پر اتنے بڑے ادارے میں ایسی غفلت؟ سٹاف کو ہنگامی صورتحال کی ٹریننگ بھی ہونی چاہیے۔*

17/05/2026

پاکستان بھر میں ذوالحج 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔
عید الاضحیٰ 27 مئی 2026 بروز بدھ منائی جائے گی۔
آپ سب کو چاند بہت بہت مبارک ہو۔ 🌙✨

16/05/2026

*🚨 گزشتہ رات FIA کی جانب سے صدر میں جیولری شاپ پر کی گئی ریڈ کے دوران دکان کے مالک پر مبینہ تشدد اور ناروا سلوک کی اطلاعات سامنے آئیں۔ CCTV فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی۔*

13/05/2026

ایس ایس پی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ سرجانی ٹاؤن سیکٹر13 میں لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی کی آج دوپہر کی ویڈیو

Photos from Chai Pani's post 13/05/2026

فوڈ انسپیکشن کے دوران سندھ فوڈ اتھارٹی ٹیم پر تشدد کا معاملہ*
گلشن اقبال میں فوڈ انسپیکشن کے دوران سندھ فوڈ اتھارٹی ٹیم پر تشدد کا صوبائی وزیر خوراک نے سخت نوٹس لے لیا
صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کی سندھ فوڈ اتھارٹی ٹیم پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت
سندھ فوڈ اتھارٹی ٹیم پر تشدد میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کے دوران سرکاری ٹیم پر حملہ ناقابل برداشت ہے، صوبائی وزیر خوراک
قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، مخدوم محبوب الزمان
سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ مخدوم محبوب الزمان
ڈیلیشس نمکو گلشن بلاک 02 پر سندھ فوڈ اتھارٹی چھاپہ کے دوران مضرِ صحت اشیاء اور سنگین خلاف ورزیاں پائی گئی
انسپیکشن کے دوران زائد المیعاد اور خراب تیل کے استعمال کے شواہد سامنے آئے

13/05/2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ٹریفک کی بھیڑ کم کرنے کے لیے نارتھ کراچی کی پاور ہاؤس چورنگی اور 4-کے چورنگی پر دو بڑے فلائی اوورز کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاور ہاؤس چورنگی پر ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے 636 میٹر طویل فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا، جس سے تقریباً 80 فیصد ٹریفک بغیر کسی رکاوٹ کے گزر سکے گی۔

اسی طرح فور کے چورنگی پر 2 ارب 37 کروڑ روپے کی لاگت سے مجوزہ منصوبہ سرجانی ٹاؤن کی طرف جانے والی ٹریفک کے دباؤ کو کم کرے گا۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی جائے تاکہ شہریوں کو مستقل بنیادوں پر ٹریفک جام سے نجات مل سکے۔

12/05/2026

Please avoid as M9 motorway is closed

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Karachi
70000