ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مرحوم نے یہ مہاجر قوم سے متعلق اتنا زبردست واضع بیان دیا تھا کہ جس کے دلائل پر کوئی حرف تک کی غلطی نہیں نکال سکتا ھے ۔ 👍🏻🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰❤️❤️
Mohajir Rabta Council Pakistan
آزادی کا ایک جزبہ تھا پرکھوں کا ارماں نہیں تھا۔
پاکستان کا آک مقصد تھا مقصد پاکستان نہیں تھا۔
https://www.facebook.com/MRCPAKISTANKHI
Mohajir Rabta Council Pakistan
آزادی کا ایک جزبہ تھا پرکھوں کا ارماں نہیں تھا۔
پاکستان کا آک مقصد تھا مقصد پاکستان نہیں تھا۔
23/09/2025
مہاجر رابطہ کونسل کا پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام
سے متعلقہ تجاویز پر مثبت ردِ عمل
مہاجر عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے شہری علاقوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے
مہاجر رابطہ کونسل پاکستان نے ملک کے مختلف حلقوں، خصوصا تاجر برادری کی جانب سے پاکستان میں مزید صوبوں کے قیام کی تجاویز کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔
ترجمان مہاجر رابطہ کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ایک متنوع اور وسیع ملک ہیے جہاں علاقائی سطح پر اپنی مخصوص ضروریات اور مسائل ہیں۔ انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام نہ صرف عوامی مشکلات کو کم کرے گا بلکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم
کو یقینی بنائے گا، تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولتیں عام شہری کی دہلیز تک پہنچائے گا،
مزید صوبوں کا قیام وفاقی اکائیوں کے درمیان توازن قائم کرے گا ، اور سب سے بڑھ کر قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دے گا۔
مہاجر رابطہ کونسل کا ہمیشہ یہ موقف ریا ہے کہ تمام صوبوں کی بنیاد کسی بھی لسانی یا نسلی تعصب سے بالاتر ہو کر صرف انتظامی و عوامی بہبود کے اصولوں پر ہونا چاہیے۔ نئے صوبوں کی تشکیل پاکستان کے سیاسی و معاشی استحکام کی ضمانت بن سکتی ہے۔
ہم یہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے کرتا دھرتا اور تمام اسٹیک ہولڈرز، خصوصا حکومت پارلیمنٹ اور تاجر برادری مل بیٹھ کر صوبوں کے قیام کے لیے ایک ایسا لائحہ عمل تیار کریں گے جس سے پاکستان کے ہر شہری کو یکساں حقوق اور سہولتیں میسر آئیں۔ مہاجر رابطہ کونسل پاکستان اپنے تاریخی مؤقف کو دہراتی ہے کہ مہاجر عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے شہری علاقوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے
اور مہاجر قوم کو انتظامی اصلاحات کے عمل میں مساوی نمائندگی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں بھی دی جائے۔
ترجمان ! مہاجر رابطہ کونسل پاکستان
سید اعظم علی ۔
مہاجر رابطہ کونسل پاکستان #
06/07/2025
یوم شہداء اُردو 09 جولائی بروز بدھ دعائیہ تقریب کہ انعقاد کے سلسلے میں مہاجر رابطہ کونسل کے مرکزی عہدے داران کا اجلاس ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Karachi
