Asad Alam Khan Niazi

Asad Alam Khan Niazi

Share

Member National Assembly NA-237 Karachi East-III
Member Pakistan People’s Party

Photos from Asad Alam Khan Niazi's post 01/06/2026

رکنِ قومی اسمبلی این اے-237 اسد عالم نیازی صاحب نے ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید صاحب کے ہمراہ کشمیر کالونی کا دورہ کیا۔

دورے کے آغاز میں اسد عالم نیازی صاحب اور ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید صاحب چیئرمین یونین کونسل 6 اختر کالونی چوہدری حامد حسین صاحب کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں عید ملن کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر چوہدری حامد حسین صاحب کے والد محترم کی خیریت دریافت کی گئی اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

بعد ازاں دونوں رہنما حاجی محمد دورانی صاحب کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں شکیل عباسی صاحب، فاضل عباسی صاحب، عباسی برادری، پٹھان برادری اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا گیا اور خوشیوں میں شریک ہوا گیا۔

اس موقع پر اہلِ علاقہ سے تفصیلی ملاقات بھی ہوئی، جس میں علاقائی مسائل، عوامی ضروریات اور علاقے کی بہتری سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اپنے خیالات اور تجاویز کا اظہار کیا، جبکہ اسد عالم نیازی صاحب نے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ یہ نشست انتہائی خوشگوار، پُرخلوص اور باہمی اعتماد کے ماحول میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر فدا حسین تنولی صاحب، سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس-105، جہانگیر آفریدی صاحب، جنرل سیکریٹری یو سی-6 سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

عوام سے مسلسل رابطہ، ان کے مسائل کو سننا، ان کی خوشیوں اور مشکلات میں شریک رہنا اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان شاء اللہ یہ عوامی خدمت کا سفر اسی عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔

Photos from Asad Alam Khan Niazi's post 01/06/2026

رکنِ قومی اسمبلی این اے-237 اسد عالم نیازی صاحب نے اختر کالونی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران اسد عالم نیازی صاحب نے ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید صاحب کے ہمراہ شاہد ناگوری کے قریبی رشتہ دار کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی گئی، جبکہ لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار بھی کیا گیا۔

بعد ازاں اسد عالم نیازی صاحب نے ثاقب تنولی کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعا کا اظہار کیا۔

اس موقع پر فدا حسین تنولی سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 105، چوہدری حامد حسین چیئرمین یونین کونسل 6 اختر کالونی، جہانگیر آفریدی جنرل سیکریٹری یو سی 6 سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

اپنے حلقے کے لوگوں کے دکھ سکھ میں شریک رہنا، ان کی خیریت دریافت کرنا اور ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا رہنا خدمتِ خلق کے اسی سفر کا حصہ ہے، جو عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ جاری ہے۔

Photos from Asad Alam Khan Niazi's post 01/06/2026

رکنِ قومی اسمبلی این اے-237 اسد عالم نیازی صاحب نے اختر کالونی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران اسد عالم نیازی صاحب ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید صاحب کی رہائش گاہ پہنچے جہاں عید ملن کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر باہمی خیرسگالی، محبت، بھائی چارے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

بعد ازاں اسد عالم نیازی صاحب نے فرقان مغل کی جانب سے منعقدہ مختصر عید ملن گیٹ ٹوگیدر میں شرکت کی، جہاں علاقہ مکینوں سے ملاقات ہوئی، عید کی خوشیاں بانٹی گئیں اور خوشگوار ماحول میں گفتگو کا تبادلہ بھی ہوا۔

اس موقع پر فدا حسین تنولی سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 105، چوہدری حامد حسین چیئرمین یونین کونسل 6 اختر کالونی، جہانگیر آفریدی جنرل سیکریٹری یو سی 6 سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

عوام سے مسلسل رابطہ، محبت، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کا یہ سفر ان شاء اللہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔

28/05/2026

یومِ تکبیر پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم اور یادگار دن ہے۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربات کے ذریعے دنیا میں اپنا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا اور ایک باوقار، خودمختار اور ذمہ دار ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں اپنا مقام منوایا۔

رکنِ قومی اسمبلی این اے-237 اسد عالم نیازی صاحب نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قومی دفاع، خودمختاری اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے وہ تاریخی فیصلہ کیا جس نے پاکستان کو دفاعی طور پر مضبوط بنایا۔ انہوں نے قوم کو یہ عزم دیا تھا کہ: “ہم گھاس کھا لیں گے، مگر ایٹم بم ضرور بنائیں گے”۔ یہ صرف ایک جملہ نہیں بلکہ قومی غیرت، خودمختاری اور دفاع کے لیے ایک تاریخی عہد تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی ملک پر جنگ مسلط کرنے، جارحیت دکھانے یا کسی کو نقصان پہنچانے کے لیے نہیں بنایا گیا، بلکہ یہ صرف اور صرف پاکستان کے پُرامن دفاع، قومی سلامتی، علاقائی توازن اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور پُرامن ایٹمی طاقت ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

اسد عالم نیازی صاحب نے مزید کہا کہ پاکستان کا ایٹمی قوت بننے کا مقصد خطے میں امن قائم رکھنا، دشمن کو کسی بھی جارحیت سے باز رکھنا اور اپنے عوام کے مستقبل کو محفوظ بنانا تھا۔ ایک مضبوط دفاع ہی پائیدار امن کی ضمانت بنتا ہے، اور پاکستان کی ایٹمی صلاحیت اسی امن، استحکام اور دفاعی توازن کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ Pakistan Peoples Party نے ہمیشہ پاکستان کے دفاع، خودمختاری اور عوامی حقوق کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی پاکستان کے استحکام، جمہوریت اور قومی سلامتی کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔ ان کی قیادت اور قربانیاں قوم کے لیے آج بھی مشعلِ راہ ہیں۔

یومِ تکبیر صرف دفاعی کامیابی کا دن نہیں بلکہ قومی غیرت، خودداری، اتحاد، خودمختاری اور پُرامن دفاعی قوت کی علامت ہے۔ آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ پاکستان کے امن، سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے متحد ہو کر کام کرتے رہیں گے۔

پاکستان زندہ باد
یومِ تکبیر مبارک

اسد عالم نیازی
رکنِ قومی اسمبلی
این اے-237

24/05/2026

رکنِ قومی اسمبلی این اے-237، جناب اسد عالم نیازی کی جانب سے شاہراہِ بھٹو کے عظیم الشان افتتاحی پروگرام میں بھرپور شرکت اور کامیاب انعقاد پر اپنے حلقۂ انتخاب این اے-237 کے تمام عہدیداران، کارکنان اور ساتھیوں کو دلی مبارکباد اور زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

این اے-237 کے جیالے کارکنان نے بھرپور جوش و جذبے، اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ اس تاریخی تقریب میں شرکت کر کے اپنی سیاسی وابستگی، عوامی خدمت کے جذبے اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا عملی مظاہرہ کیا۔

شدید گرمی، محدود وقت اور دیگر مصروفیات کے باوجود کارکنان کی بھرپور شرکت اور انتھک محنت نے پروگرام کو کامیاب اور یادگار بنا دیا۔ کارکنان کے جذبے اور لگن نے ثابت کیا کہ این اے-237 کی ٹیم ہر میدان میں اپنی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

جناب اسد عالم نیازی نے تمام عہدیداران اور کارکنان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنان ہی ہماری اصل طاقت ہیں، اور ان شاء اللہ اسی اتحاد، یکجہتی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ترقی کا سفر مزید تیزی سے جاری رکھا جائے گا۔

بشکریہ ٹیم این اے-237

Photos from Asad Alam Khan Niazi's post 24/05/2026

رکنِ قومی اسمبلی این اے-237، جناب اسد عالم نیازی نے آج کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں سانحہ گل پلازہ کے متاثرین میں 150 امدادی چیکس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر اسد عالم نیازی صاحب نے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم کیے اور ان سے ملاقات بھی کی۔
تقریب کے دوران کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے عوام الناس کے لیے ایک فری میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا تھا، جہاں شہریوں کو مفت طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی گئیں۔ اسد عالم نیازی صاحب نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں موجود عوام سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر کراچی چیمبر آف کامرس کی اہم کاروباری و سماجی قیادت شریک تھی جبکہ جاوید بلوانی صاحب نے خطاب کیا۔ تقریب کے دوران کے سی سی آئی چیئرمین اور دیگر ممبران سے بھی ملاقات اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔
کراچی چیمبر آف کامرس کی قیادت نے پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی خدمات، کراچی کے عوام کے لیے کی جانے والی کاوشوں، متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور فلاحی اقدامات کو بھرپور انداز میں سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔

21/05/2026

Glimpse from last night’s dinner.

Photos from Asad Alam Khan Niazi's post 21/05/2026

Attended the dinner by the Speaker and Deputy Speaker of the National Assembly of Pakistan for the delegation of the People’s Republic of China.

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Karachi
75500