معاون خصوصی وزیراعلی سندھ و پی ایس 106 صدر عثمان ہنگورو نے فدا حسین شیخا روڈ گلی نمبر 4 کی عمارت کی چھت گرنے پر واقعے کا جائزہ لیا ۔ایم سی لیاری ۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی موجودگی میں ان کو یہ ہدایت دی کہ دوسری بلڈنگوں کا بھی جائزہ لیا جائے تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعیہ پیش نہ آئے ۔
PPP LYARI PS106
Candidate PPP PS106 LYARI. Special assistant to CM
usman ghani hingoro media team
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ برائے رسد و قیمت اور پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 106 کے صدر عثمان غنی ھنگورو صاحب کے رابطہ دفتر پکچر روڈ میں
پی ایس 106 کے رہائشیوں نے ملاقات کی اور پانی و نکاسی آب کے مسائل پر آگاہ کیا۔
اس موقع پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی ملاقات کی۔
23/02/2026
مورخہ 23 فروری 2026
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پیشِ نظر حکومت سندھ کا منافع خوروں کے خلاف ایکشن اور مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں قیمتوں کے حوالے سے کریک ڈاؤن جاری۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ برائے رسد و قیمت عثمان غنی ہنگورو نے ضلع جنوبی میں ڈیفنس فیز I اور فیز II کی مختلف مارکیٹوں میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ کریانہ اسٹور، آٹا چکی، پھل، دودھ فروشوں، سبزی، گوشت و مرغی کی دوکانوں اور بیکریوں میں قیمتوں اور ناپ تول کے حوالے سے دورے کئے۔
پھل فروشوں، دودھ، سبزیوں اور گوشت و مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے اور سخت ہدایت کی گئی کہ عوام کو قیمتوں کے حوالے سے مشکلات میں نہ ڈالیں بصورت دیگر آئندہ جرمانے کے ساتھ دوکانیں بھی سیل کریں گے۔
مورخہ 13 فروری 2026
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پیشِ نظر حکومت سندھ کا مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں قیمتوں کے حوالے سے کریک ڈاؤن جاری۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ برائے رسد و قیمت عثمان غنی ہنگورو نے برنس روڈ مارکیٹ میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ سپر مارکیٹ، آٹا چکی، پھل، دودھ فروشوں، سبزی، گوشت و مرغی کی دوکانوں اور ریسٹورنٹ میں قیمتوں اور ناپ تول کے حوالے سے دورے کئے۔
آٹا، پھل فروشوں، دودھ، سبزیوں، نجی ریسٹورنٹ اور گوشت و مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر جرمانے عائد کئے گئے اور سخت ہدایت کی گئی کہ عوام کو قیمتوں کے حوالے سے مشکلات میں نہ ڈالیں۔
مورخہ 11 فروری 2026
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پیشِ نظر حکومت سندھ کا مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں قیمتوں کے حوالے سے کریک ڈاؤن جاری۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ برائے رسد و قیمت عثمان غنی ہنگورو نے دہلی کالونی مارکیٹ میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ کریانہ اسٹور، آٹا چکی، پھل فروشوں، دودھ فروشوں،سبزی اور گوشت و مرغی کی دوکانوں میں قیمتوں کے حوالے سے دورے کئے۔
آٹا، پھل فروشوں، سبزیوں اور مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر جرمانے عائد کئے گئے اور سخت ہدایت کی گئی کہ عوام کو قیمتوں کے حوالے سے مشکلات میں نہ ڈالیں۔
07/02/2026
ایف سی ایس کے برطرف کیے گئے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کی کمیٹی نے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ عثمان غنی ھنگورو صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تمام مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے انہیں آگاہ کیا گیا۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ عثمان غنی ھنگورو صاحب نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب، سے بات چیت کرکے ملازمین کی بحالی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ماھیگیروں کے بچوں کے ساتھ دینے کا بھی عزم کیا
ہم پرامید ہیں کہ مظلوم ملازمین کو جلد انصاف ملے گا اور ان کے روزگار کا مسئلہ حل ہوگا۔
✊ مزدور کا حق، ہمارا عزم🇱🇾🇱🇾🇱🇾
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ برائے رسد و قیمت اور پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 106 کے صدر عثمان غنی ہنگورو صاحب نے
میونسپل کمشنر لیاری ٹاؤن حماد این ڈی خان کے ہمراہ کلری گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر وائس چیئرمین لیاری ٹاؤن اقبال ہنگورو اور دیگر پارٹی عہدیداران اور کارکنان بھی ہمراہ تھے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Karachi
