Media Cell Team Shujra

Directions

Media Cell Team Shujra TEAM 𝐒𝐇𝐔𝐉𝐑𝐀❤️

گورنر سندھ کی میزبانی میں ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کی 75ویں پلاٹینم جوبلی تقریبکراچی: گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی...
08/10/2026

گورنر سندھ کی میزبانی میں ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کی 75ویں پلاٹینم جوبلی تقریب

کراچی: گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی میزبانی میں ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (EFP) کی 75ویں پلاٹینم جوبلی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی و صوبائی وزراء، آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل، مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اس اہم تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سندھ کے چیف آرگنائزر عبدالرزاق شجرہ کی شرکت بھی نمایاں رہی۔ عبدالرزاق شجرہ نے تقریب میں معزز مہمانوں سے ملاقات کی اور سندھ میں سیاسی، سماجی و عوامی روابط کے حوالے سے اپنی سرگرمیوں کی نمائندگی کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے EFP کی 75 سالہ خدمات کو سراہا اور مزدوروں کی فلاح و بہبود، صنعتی ترقی اور حکومت و نجی شعبے کے درمیان مؤثر رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔

گورنر سندھ کا صومالیہ کے قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والے پاکستانیوں کا کراچی ایئرپورٹ پر استقبالگورنر سندھ سید نہال ہاش...
07/10/2026

گورنر سندھ کا صومالیہ کے قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والے پاکستانیوں کا کراچی ایئرپورٹ پر استقبال

گورنر سندھ سید نہال ہاشمی کے ہمراہ چیف آرگنائزر یــــــوتھ ونگــــــــ سندھ عبدالرزاق شجرہ، ترجمان مسلم لیگ (ن) سندھ اسد عثمانی، رہنما مسلم لیگ بابر انور، آشر البرٹ ، انس آصف اور بھائی عمران سمیت سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھے ۔

کراچی (7 اکتوبر 2026): گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے صومالیہ کے قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں محمد یاسین، عمران علی اور سید حسین یوسف کی وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پہنچ کر استقبال کیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

گورنر سندھ نے پاکستانی شہریوں سے ملاقات کی، خیریت دریافت کی اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ سانحہ تھا، متاثرہ پاکستانیوں کا دکھ اور درد پوری قوم کا دکھ اور درد ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے معاملے پر خصوصی توجہ دی، ضروری ہدایات جاری کیں اور متاثرہ پاکستانیوں کی صورتحال سے مسلسل باخبر رہے۔

انہوں نے کہا کہ پیسہ کسی انسانی زندگی کا نعم البدل نہیں، تاہم متاثرہ خاندانوں کے بچوں کی تعلیم، صحت اور مستقبل کے لیے ریاست ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ وزیراعظم نے رہائشی پلاٹس، بچوں کی تعلیم و تربیت اور صحت سے متعلق واضح ہدایات دی ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ریاست اپنی استطاعت کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی کفالت کرے گی اور موصول ہونے والی امدادی رقم بھی متاثرہ افراد کے حوالے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی جماعت کی حیثیت سے نہیں بلکہ پاکستانی بن کر اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔

گورنر سندھ نے زخمی پاکستانیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا اتحاد مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی سب سے بڑی قوت ہے۔

07/10/2026
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مسلم لیگ (ن) یوتھ وِنگ کے شاندار یوتھ کنونشن کی یادگار جھلکیاںمسلم لیگ (ن) سندھ یوتھ آرگنائزر کمیٹی کے...
05/10/2026

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مسلم لیگ (ن) یوتھ وِنگ کے شاندار یوتھ کنونشن کی یادگار جھلکیاں

مسلم لیگ (ن) سندھ یوتھ آرگنائزر کمیٹی کے ممبر افان علی شاہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک شاندار یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

چیف آرگنائزر سندھ عبدالرزاق شجرہ آرگنائزر سیکریٹری سردار سہیل عمر اور آرگنائزر کمیٹی ممبر سردار اسماعیل گبول ودیگر ممبر کی آمد پر ان کا شاندار اور پُرجوش استقبال کیا گیا۔ پھولوں کی پتیاں، نعروں اور کارکنان کے جوش و جذبے سے کنونشن کا ماحول مزید پرجوش اور یادگار بن گیا۔

اس موقع پر چیف آرگنائزر سندھ عبدالرزاق شجرہ نے نوجوانوں سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی تنظیم سازی، نوجوانوں کے فعال کردار اور پاکستان کے روشن، مضبوط اور خوشحال مستقبل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نوجوانوں کی بھرپور شرکت اور والہانہ جوش و جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا نوجوان طبقہ متحرک، متحد اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے پُرعزم ہے۔

نوجوان صرف مستقبل نہیں، آج کی طاقت اور کل کی قیادت ہیں۔
نوجوانوں کا اتحاد — مسلم لیگ (ن) کی طاقت!

04/10/2026

مسلم لیگ (ن) یوتھ وِنگ سندھ کے چیف آرگنائزر عبدالرزاق شجرہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے، نوجوانوں کے مسائل، مستقبل کے مواقع اور معاشرے میں ان کے مثبت و مؤثر کردار پر گفتگو کرتے ہوئے.

عبدالرزاق شجرہ نے کہا کہ نوجوان ہماری طاقت اور ہمارا مستقبل ہیں۔ ان کی آواز سننا، مسائل کو سمجھنا اور انہیں آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لا کر ہی ایک مضبوط اور بہتر معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

04/10/2026

مسلم لیگ (ن) یوتھ وِنگ سندھ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن عفان علی شاہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں صوبائی چیف آرگنائزر عبدالرزاق شجرہ صاحب، سیکریٹری آرگنائزر سردار سہیل اور دیگر اراکین کا بڑی تعداد میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔

چیف آرگنائزرسندھ عبدالرزاق شجرہ صاحب کی جانب سے کامیاب پروگرام پر عفان علی شاہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

Governor Sindh Syed Muhammad Nehal Hashmi addressed the Karachi Youth Summit 2026 at Expo Centre Karachi.گورنر سندھ سید ...
02/10/2026

Governor Sindh Syed Muhammad Nehal Hashmi addressed the Karachi Youth Summit 2026 at Expo Centre Karachi.

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا کراچی یوتھ سمٹ 2026 سے خطاب

گورنر سندھ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں کراچی یوتھ سمٹ 2026 کا افتتاح کردی

آج کا سوشل میڈیا ہمیں بہت کچھ بننے اور سیکھنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے، گورنر سندھ

سوشل میڈیا کو مثبت اور تعمیری مقاصد کے لیے استعمال کرنا ہوگا، سید محمد نہال ہاشمی

نوجوان دوسروں کے لیے ترقی کا ذریعہ بنیں، خواب دیکھیں اور انہیں حقیقت میں بدلنے کے لیے محنت کریں، گورنر سندھ

نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ اور مستقبل کی امید کی کرن ہیں، سید محمد نہال ہاشمی

2047 میں آج کے نوجوان پاکستان کی قیادت اور ذمہ داریاں سنبھال رہے ہوں گے، گورنر سندھ

آج کے نوجوانوں میں سے ہی صدر، وزیراعظم، گورنر، وزیراعلیٰ، سائنس دان، انجینئرز اور ڈاکٹرز سامنے آئیں گے، سید محمد نہال ہاشمی

نوجوانوں میں سے ہی کاروباری افراد، ٹیکنالوجی ماہرین اور قومی و عالمی سطح کے قائدین سامنے آئیں گے، گورنر سندھ

وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل یوتھ ہب قائم کیا ہے، جہاں اسکالرشپس، بلاسود قرضوں اور روزگار کے مواقع موجود ہیں، گورنر سندھ

حکومت نوجوانوں کی ترقی کے لیے 4Es پر کام کر رہی ہے، سید محمد نہال ہاشمی

نوجوان جدید ٹیکنالوجی، تعلیم اور ہنر سے استفادہ کرتے ہوئے ملکی ترقی میں کردار ادا کریں، گورنر سندھ

اختلافِ رائے جمہوری معاشرے کا حصہ ہے، اختلاف کا مطلب ایک دوسرے کو نقصان پہنچانا نہیں، سید محمد نہال ہاشمی

نوجوان سوشل میڈیا کو معاشرے کو جوڑنے، علم پھیلانے اور ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے استعمال کریں، گورنر سندھ

گرین لائن منصوبہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے وژن کے تحت کراچی کو دیا گیا، سید محمد نہال ہاشمی

سندھ میں ہماری حکومت نہ ہونے کے باوجود وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے گرین لائن منصوبہ فراہم کیا، گورنر سندھ

گرین لائن کی توسیع کے منصوبے کے لیے وفاق کی جانب سے فنڈز جاری کیے گئے ہیں، سید محمد نہال ہاشمی

آنے والا وقت نوجوانوں کا ہے، 2047 کی صد سالہ تقریبات کے معمار آج کے نوجوان ہوں گے، گورنر سندھ

پاکستان کی ترقی کے لیے بلا تفریق رنگ و نسل ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، سید محمد نہال ہاشمی

نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، تحقیق، کاروبار اور ٹیکنالوجی کے مواقع فراہم کرنا قومی ذمہ داری ہے، گورنر سندھ

شہباز شریف کی حکومت نوجوانوں کے لیے حکومت ہے، سید محمد نہال ہاشمی

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ دی جارہی ہے، گورنر سندھ

الخدمت کراچی کی جانب سے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا قابلِ تحسین ہے، سید محمد نہال ہاشمی

شجرہ ہاؤس کراچی: /29 ستمبر 2026 / شمولیت چیف آرگنائزر یــــــوتھ ونگــــــــ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ عبدالرزاق شجرہ کے...
29/09/2026

شجرہ ہاؤس کراچی: /29 ستمبر 2026 / شمولیت

چیف آرگنائزر یــــــوتھ ونگــــــــ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ عبدالرزاق شجرہ کے درینہ ساتھی ساجد سواتی پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔

ساجد سواتی کو پارٹی مفلر پہنا کر ویلکم کیا گیا۔

ساجد سواتی پی ٹی آئی ملیر کے سابق عہدیدار تھے، انہیں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انشاء اللہ آئندہ دنوں میں ملیر کے مختلف علاقوں سے نوجوان کی بڑی تعداد میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔

اس موقع پر بھائی زبیر ذکیر اور دیگر احباب موجود تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے مرکزی سیکریٹری جنرل محمد ارشد خان جدون صاحب پر قاتلانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذ...
29/09/2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے مرکزی سیکریٹری جنرل محمد ارشد خان جدون صاحب پر قاتلانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ یہ حملہ نہایت افسوسناک اور ناقابلِ برداشت ہے۔

متعلقہ ادارے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سندھ اپنے مرکزی سیکریٹری جنرل کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

عبـــــــــــدالـــــــــــرزاق شجـــــــــرہ
چیف آرگنائزر یــــــوتھ ونگــــــــ
پاکستان مسلم لیگ (ن) سنــــدھ

Address

Malir
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media Cell Team Shujra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share