08/10/2026
گورنر سندھ کی میزبانی میں ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کی 75ویں پلاٹینم جوبلی تقریب
کراچی: گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی میزبانی میں ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (EFP) کی 75ویں پلاٹینم جوبلی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی و صوبائی وزراء، آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل، مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اس اہم تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سندھ کے چیف آرگنائزر عبدالرزاق شجرہ کی شرکت بھی نمایاں رہی۔ عبدالرزاق شجرہ نے تقریب میں معزز مہمانوں سے ملاقات کی اور سندھ میں سیاسی، سماجی و عوامی روابط کے حوالے سے اپنی سرگرمیوں کی نمائندگی کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے EFP کی 75 سالہ خدمات کو سراہا اور مزدوروں کی فلاح و بہبود، صنعتی ترقی اور حکومت و نجی شعبے کے درمیان مؤثر رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔