14/04/2024
ڈی آئ جی ویسٹ عرفان بلوچ پریس کانفریس کررہے ہیں
3 اپریل کو بلال کالونی میں قتل ہونیوالے عامر کا ملزم مقابلے میں مارا گیا
دس سے زائد مقدمات میں جیل جا چکا ہے
قتل اور ڈکیتی میں ملوث دوسرا ملزم بھی جلد گرفتار کرلیں گے
عید کے دوسرے روز خاتون کو زخمی کرنیوالا ملزم بھی گرفتار کرلیا ہے
ملزم نے 200 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے
ملزم نے تفتتیش میں اہم انکشافات کئے ہیں
چار سے پانچ بڑے گروہ کو گرفتار کیا ہے
08/04/2024
گلشن معمار، گھر میں ڈاکو کی موجودگی کی اطلاع ۔
پولیس کی بروقت کارروائی ۔پولیس نے گھر کو گھیرے میں لیا۔
ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلے کے بعد ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی حالت میں گرفتار ۔
لوٹا ہوا سامان برآمد ۔
*ترجمان ویسٹ زون پولیس*
31/03/2024
*ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس*
*مورخہ : 31 مارچ 2024*
*گزشتہ شب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے انکشافات*
گرفتار ملزم عبدالغفار عرف اقبال ابڑو کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے ہے اور 2010 میں کراچی آیا اور خمیسو گوٹھ میں رہائش پذیر ہوا
ملزم جوکی مشین سلائی کا بہترین کاریگر تھا جو بعد غلط اور منشیات کے عادی افراد کی صحبت میں پہلے منشیات فروخت کرنے لگا اور پھر ڈکیتی کرنے لگا
ملزم 2019 میں اہنے کزن کے قتل کے الزام میں بھی گرفتار ہوچکا ہے جو خاندان میں راضی نامہ کے بعد ختم ہوگیا
ملزم سائیٹ سپر ہائی وے سے منشیات اور اسلحہ کے مقدمے میں گرفتار ہوچکا ہے
جبکہ فروری 2024 میں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہوا تھا اور ابھی ضمانت پر ہے
ملزم نے ضمانت پر واپس آتے ہی وارداتیں شروع کردی تھی اور گزشتہ شب اپنے ساتھی وسیم بنگالی کے ہمراہ واردات کی نیت سے کھڑا تھا کہ موقع پر نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس آگئی
ملزم اور اس کے ساتھی نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی جسپر پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم عبدالغفار زخمی حالت میں گرفتار ہوا اور اسکا ساتھی وسیم بنگالی فرار ہوگیا
ملزم کو ڈسٹرکٹ سینٹرل کے دیگر ڈکیتی مقدمات میں شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ CCTV فوٹیج بھی چیک کیا جارہا ہے
*ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP*
18/03/2024
*ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس*
*مورخہ : 18 مارچ 2024*
*ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی سربراہی میں 50 لاکھ سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ ناکام*
کارروائی ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے عادل بس اڈا بالمقابل D7 اسٹاپ شاہراہِ پاکستان پر کی گئی
کاروائی خفیہ اطلاع پر مسافر کوچ کو روک کر کی گئی جس میں ٹریکٹر و دیگر گاڑیوں کے ٹائر، اسپئر پارٹس، فوڈ آئٹم، شوز و دیگر نان کسٹم سامان برآمد کیا گیا
پولیس نے 3 ملزمان کو موقع پر زیرِ حراست لیا جنکی شناخت جیلانی ولد خدائے نظر(ا2نر) ، شوکت علی ولد عبدالحمید (ڈرائیور) اور زاہد اللہ ولد حاجی عبایت اللہ(کلینر) کے ناموں سے ہوئی
پولیس نے کوچ کے خفیہ خانوں سے ذیل اشیاء برآمد کی
1- بمپر ٹریکٹر ٹائر دو عدد
2- ٹائر چار عدد
3- ٹائر 9 عدد
4- ٹائر 10 عدد
5- نمک کی بوری چائینہ سالٹ 9 عدد
6- اسنیکرز کے ڈبے 8 عدد چاکلیٹ
7- چیز کارٹن 5 عدد
8- جونسن کے 5 ڈبے
9- کرینکر کے ڈبے 8 عدد
10- 4 کارٹن شوز کے
11- 13 عدد بورے پلاسٹک کے
12- 10 عدد پورے بادام، پستہ
13- اسپیئر پارٹس کے ڈبے 14 عدد
14- 06 عدد بورے اسپیئر پارٹس
15- 24 عدد پلاسٹک میں بیک کارٹن جس میں اسپیئر پارٹس موجود ہیں
16- ایل سی ڈی LCD کے پینل کے 03 کارٹن
17- ایک کارٹن جس میں سرکٹ موجود ہیں۔
ملزمان کو ضابطے کی کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا جائے گا
*ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP*
13/03/2024
*ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس*
*مورخہ : 13 مارچ 2024*
*سرسید تھانےکی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنل کے ساتھ پولیس مقابلہ.. ایس ایس سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی*
پولیس مقابلہ نارتھ کراچی سیکٹر 11A کوئٹہ لالا ہوٹل کے قریب ہوا. ایس ایس پی سینٹرل
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ذیشان شفیق صدیقی
زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت جمیل خان ولد صابر خان اور شہزاد ولد عباس کے ناموں سے ہوئی. ایس ایس پی سینٹرل
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1 عدد ترکیب 9mm پسٹل لوڈ میگزین ،1 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین، 2 عدد موبائل فون اور 1 عدد موٹر سائیکل 125 برآمد کرلی. ایس ایس پی سینٹرل
زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. پولیس
ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے. ایس ایچ او سر سید
*ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP*
13/03/2024
*ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس*
*مورخہ : 13 مارچ 2024*
*ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس مقابلے کے بعد 1 ڈاکو ہلاک دوسرا ساتھی فرار.. ایس ایس سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی*
پولیس مقابلہ ایف بی ایریا بلاک 21 مین شاہراہِ پاکستان D7 بس اسٹاپ کے قریب ہوا. ایس ایس پی سینٹرل
2 مسلح ملزمان ایک شہری کو لوٹ رہے تھے کہ موقع پر ایف بی انڈسٹریل ایریا م پولیس پہنچ گئی
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اسکا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا. ذیشان شفیق صدیقی
جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری کے زخمی ہونے کا بھی اندیشہ البتہ شہری بھی فائرنگ کے دوران گاڑی بھگاکر وہاں سے چلا گیا جسکی تلاش کی جارہی ہے
ہلاک ملزم کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے جب فراری ملزم کی گرفتاری کے لئے کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے. ایس ایس پی سینٹرل
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1 عدد پسٹل لوڈ میگزین برنگ سلور، 1 عدد موبائل فون اور نقد رقم برآمد کرلیا ہے. ایس ایس پی سینٹرل
ہلاک ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. پولیس
ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے . ایس ایچ او ایف بی انڈسٹریل ایریا
*ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP*
12/03/2024
*ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس*
*مورخہ : 12 مارچ 2024*
*ڈسٹرکٹ سینٹرل کے پولیس رمضان المبارک کے موقع پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انکی رہنمائی کیلئے سڑکوں مارکیٹوں اور اہم شاہراہوں پر موجود ہے*
رمضان المبارک کے موقع پر افسران و جوانوں سڑکوں شاہراہوں اور مارکیٹ میں موجود ہیں جہاں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انکی ہرطرح کی مدد و رہنمائی بھی کی جارہی ہے
اس موقع پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی خود چیکنگ پوائنٹس کا دورہ کررہے ہیں بلکہ افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انکے ساتھ روزہ بھی افطار کررہے ہیں
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے پہلی رمضان کا روزہ عزیزآباد تھانے کی حدود میں قائم اسنیپ چیکنگ پوائنٹ یاسین آباد پر جوانوں کے ساتھ افطار کیا
جبکہ ایس ڈی پی او عزیزآباد ایس ایچ او عزیزآباد ہمراہ جوان موجود تھے
*ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP*
10/03/2024
*ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس*
*مورخہ : 10 مارچ 2024*
*ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز*
افسران بالا کے احکامات پر جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا
مختلف تھانہ جات کی حدود میں سگنل، چوراہوں، بِرِج اور مارکیٹ کے اطراف گداگروں کی گرفتاریاں شروع
*عزیزآباد تھانہ*
عزیزآباد پولیس نے کریم آباد برج اور اطراف سے 2 گداگر عبدالالہی ولد معشوق علی اور اسماعیل ولد رحیم کو گرفتار کیا جنکے قبضے سے گداگری کے دوران جمع کی گئی نقد رقم برآمد ہوئی
*لیاقت آباد تھانہ*
لیاقت آباد پولیس نے لیاقت آباد مارکیٹ اور اطراف سے 2 گداگروں محمد ارشاد ولد محمد ایاز اور امی زوجہ لودھا کو گرفتار کیا جنکے قبضے سے گداگری کے دوران جمع کی گئی نقد رقم برآمد ہوئی
*جوہر آباد تھانہ*
جوہر آباد پولیس نے عائشہ منزل برج اور اطراف سے 2 گداگروں شمیم ولد فیروز اور ایوب ولد عمر کو گرفتار کیا جنکے قبضے سے گداگری کے دوران جمع کی گئی نقد رقم برآمد ہوئی
*ناظم آباد تھانہ*
ناظم آباد پولیس نے ناظم آباد نمبر 4 اور اطراف سے 5 گداگروں عالم زقجہ غلام حیدر، صفیہ زوجہ محمد حسین، شاہجہاں زوجہ کفیل احمد، آصفہ زوجہ حافظ شاہ میر اور عامر زوجہ فاروق کو گرفتار کیا جنکے قبضے سے گداگری کے دوران جمع کی گئی نقد رقم برآمد ہوئی
*شریف آباد تھانہ*
شریف آباد پولیس نے لیاقت آباد برج اور اطراف سے 8 گداگروں شہزاد، احمد، ظفر، محمد ظفر، محمد ریاض، ارشاد، محمد اور عرفان کو گرفتار کیا جنکے قبضے سے گداگری کے دوران جمع کی گئی نقد رقم برآمد ہوئی
*بلال کالونی تھانہ*
بلال کالونی پولیس نے سیکٹر 5M اور اطراف سے 1 گداگر غلام محمد ولد عبدالقادر کو گرفتار کیا جسکے قبضے سے گداگری کے دوران جمع کی گئی نقد رقم برآمد ہوئی
گرفتار گداگروں کے خلاف مقدمہ جرم دفعہ 9 بیگر ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا
*ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP*
08/03/2024
*ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس*
*مورخہ : 08 مارچ 2024*
*سمن آباد کی حدود میں فائرنگ کا معاملہ*
سمن آباد کی حدود لطیف ٹیرس بلاک 20 فیڈرل بی ایریا رینٹ اے کار کی دوکان کے باہر 2 افغان لڑکوں پر فائرنگ ہوئی
فائرنگ سر کی جانب کی گئی جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے
دونوں لڑکے رینٹ پر گاڑی لینے آئے تھے گاڑی کا معائنہ کررہے تھے
اس اثناء میں 1 موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان آئے اور ایک نے فائرنگ کرکے دونوں کو ہلاک کردیا
ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے
جاں بحق افراد کی شناخت جمال دین اور حیات اللہ کے ناموں سے ہوئی
معاملہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے کسی قسم کی لوٹ مار یا ڈکیتی نہیں کی گئی
*ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP*
08/03/2024
*ضلع ویسٹ پولیس، کراچی*
*مورخہ: 08 مارچ 2024*
*ضلع ویسٹ پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ ایس ایس پی ویسٹ شاد ابنِ مسیح*
تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 07 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کیا
گرفتار پیشہ ور گداگروں میں 03 مرد جبکہ 04 خواتین گداگر شامل ہیں۔
گرفتار گداگروں کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلئے گئے۔
رمضان المبارک میں پیشہ ور گداگروں کی تعداد زیادہ ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔
*ترجمان ضلع ویسٹ پولیس*
*(شاد ابنِ مسیح) پی ایس پی*
13/01/2024
*ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس*
*مورخہ : 13 جنوری 2024*
*گبول ٹاؤن نوجوان اغواء ڈراپ سین*
گبول ٹاؤن کی حدود سیکٹر 16B کی فیکٹری سے نکل کر گھر نہ پہنچ والے نوجوان کے والد نے اپنے بیٹے کے اغواء کا مقدمہ الزام نمبر 05/2024 دفعہ 365 ت پ درج کروایا تھا
نوجوان حارث اعجاز ولد اعجاز حسین کے والد نے یہ بھی بتایا تھا کہ انکے بیٹے کے پاس انکے بینک اکاؤنٹ کا ایکسس تھا اور اس اکاؤنٹ سے 2 ٹرانزیکشن 58 ہزار اور 1 لاکھ 13 ہزار کی گئی ہے
والد نے بتایا تھا کہ انکو بیٹے کے اغواء کے حوالے سے فون کال بھی موصول ہوئی ہے
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر گبول ٹاؤن پولیس نے فوری ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے مغوی حارث اعجاز کا سراغ لگا لیا
گبول ٹاؤن پولیس نے مغوی حارث کی لاہور میں موجودگی کے شواہد حاصل کیے مغوی کو ایک مارٹ پر دیکھا گیا جہاں وہ نوکری کے سلسلے میں گیا تھا
گبول ٹاؤن پولیس کی کاوشوں سے اغواء کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا جسپر مغوی کا رابطہ اسکے والد اور گھر والوں سے کروادیا گیا ہے
مغوی کے والد اعجاز حسین نے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست جمع کروادی ہے جسپر ضابطے کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے
*ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس*
13/01/2024
*ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس*
*مورخہ : 13 جنوری 2024*
*لیاقت آباد اندھے قتل کا معمہ حل*
سینٹرل لیاقت آباد آپریشن اور انویسٹیگیشن نے مشترکہ کارروائی کے بعد لیاقت آباد قاسم آباد کے ایک مکان سے ملنے والی نعش کے اندھے قتل کا معمہ حل کردیا
مورخہ 2 جنوری 2024 کو لیاقت آباد کی حدود قاسم آباد کے ایک مکان نمبر 451 سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی تھی
نعش کے سر پر پیچھے کی جانب چوٹ لگی تھی جبکہ پولیس نے نعش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کرنے کے بعد کاروائی کا آغاز کیا
بعد ازاں نعش متوفی کی شناخت غوث الحسن ولد ابوالحسن کے نام سے ہوئی جبکہ لیاقت آباد پولیس نے متوفی کے قتل کا مقدمہ الزام نمبر 20/2024 دفعہ 302 ت پ اسکے بیٹے علی حسن کی مدعیت میں درج کیا
پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ماں بیٹے حنا زوجہ نعیم اور حمزہ ولد نعیم عمری 17 سالہ کو گرفتار کر لیا
دورانِ انٹیروگیشن انکشاف ہوا کہ ملزمہ حناء کے متوفی غوث الحسن کے ساتھ تعلقات تھے اور 2 جنوری کو متوفی ملزمہ کے گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملزمہ کا 17 سالہ بیٹا حمزہ ولد نعیم آگیا جس نے طیش اور غصے میں ڈنڈے کے وار سے متوفی کو قتل کردیا بعد ازاں ملزمہ اور اس کا بیٹا فرار ہوگئے تھے
پولیس نے ملزمہ اور اسکے بیٹے کو گرفتار کرکے تفتیش کے حوالے کردیا ہے جبکہ مزید ضابطے کی کارروائی جاری ہے
*ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس*