Karachi Kurrachee Kolachi

Karachi Kurrachee Kolachi

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Karachi Kurrachee Kolachi, Public & Government Service, Karachi.

22/08/2021

Maulana Azizul Haq, elder brother of Maulana Ehteshamul Haq Thanvi, served as Member KDA , Director Secretariat Training Institute GOP and Honorary Vice Chairman PECHS. During mid 60’s when I was also working as Honorary Secretary and XEN PECHS, Maulana Saheb once told me how two localities of F. B. Area in Karachi were named as Aziz Abad and Naseer Abad. He said that after a decision to transfer Capital from Karachi was made, the land reserved for offices of Federal Capital was utilised for residential purposes to ease rehabilitation problem of that period. KDA launched Scheme 16 and allowed construction companies to construct and sell small houses. Pak National Construction Company constructed 100 houses and approached DG KDA Brig. Naseeruddin Humayun and requested requested him to hand over the key of the first completed house to its owner. Maulana Azizul Haq was member KDA at that time and was incidentally present in DG’s room at that moment. The DG then pointed out that such a work be performed by Maulana Saheb. The MD of the company then requested Maulana Saheb to be the chief guest on the occasion of handing over ceremony. Maulan Azizul Haq then attended the function and handed over key to the first allottee. After the event was over the area comprising these houses was named as Aziz Abad in Federal B Area. However, after few months another lot of 30 houses was constructed by the construction company and its MD again approached DG KDA to be the chief guest of a similar function. This time Brig. Naseeruddin Humayun agreed to oblige the company and attended the ceremony of keys handing over. This area was thus named as Naseer Abad.

Photos from Karachi Kurrachee Kolachi's post 25/12/2020

Waheed Muradشمع کراچی شمارہ اکیس فروری انیس سو انہتر
پتہ فلمساز و اداکار وحید مراد ۔۔
158 R Tariq Road, P.E.C.H.S, Karachi.

13/11/2020

ZAIBUNNISSA STREET

Long ago, I once went to Pakistan on an invitation from my muslim school friend.

On an evening we were strolling across a busy Chowringhee like famous street in Karachi city now full of luxurious shoppings.
When we came close to its intersection with the Mohammed Ali Jinnah Road, my friend said to me, this street was formerly Elphinstone Street (in name of the British who defeated and ended the Maratha Kingdom in India), since 1960 named under a Kolkata born Bengali- Zaibunnisa Street.

I became extremely curious to know more of this Bengali lady in whose name there is a major arterial road in Karachi city connecting with the road in the name of the founding father of the nation of Pakistan.

She was born to a literary family in Calcutta in 1921. She grew up in a tightly-knit Anglo-Indian household filled with Bengali thinkers and philosophers of the age, as her father's house at 48, Jhowtalla Road, Kolkata was something of a meeting place for the Calcutta literary circle that included Nazrul, Tarashankar Bandopadhaya, Pramathanath Bishi and Kobisekhar Kalidas Ray like contemporary elites.

She was schooled at the Kolkata Loreto House Convent, a lonely child, and took to writing poetry as a means to express her thoughts and emotions.

She wrote for many Indian newspapers, and was the first Muslim woman to write a column in an Indian newspaper.

She married Khalifa Muhammad Hamidullah (son of a librarian of the Imperial Library in Calcutta), head of Bata's operations in Pakistan. She moved to Pakistan after her marriage.

She became a pioneer of Pakistani literature and journalism in English, and also a pioneer of feminism in Pakistan. She was Pakistan's first female columnist (in English), editor, publisher and political commentator.

In 1955 she became the first woman to be included in press delegations sent to other countries and the first woman to speak at the 1000th year of the ancient Al-Azhar University in Cairo, Egypt founded in 970 AD by the Fatimid Caliphate.

During 1960's, her highly critical editorials in 'Karachi Mirror' of President Ayub Khan led to his abdication ironically doing exactly what she had advised him to do.

In 1970 she became Deputy Leader of the Pakistani delegation to the United Nations General Assembly.

She went into seclusion since her husband's death in the 1983 until her death in 2000.

Can there be a bigger role model for Bengali women than this lady?

ZAIBUNISSA HAMIDULLAH- daughter of Bengali writer, nationalist and barrister-at-law, S. WAJID ALI.

(- written by Abhijit Das)

16/10/2020

( میں اور میرا ناظم آباد )💗💗💗
ناظِم آباد کی وُہی گلیاں ، راستوں کے وُہی نشیب و فراز
دوڑتے بھاگتے جہاں گُزرے ، زندگی کے کئ نشیب و فراز

چھیڑ خانیاں اور شرارتیں تھیں ، گُد گُداتا ہُوا زمانہ تھا
ہر نئ صُبح اِک کہانی تھی ، ہر نئ شام اِک فسانہ تھا

یُوں لڑکپن سے ہم جوانی تلک ، موسمِ عِشق وہ گُزار گئے
دھیرے دھیرے بطرزِ بادِ صبا ، گُلشنِ زیست کو نِکھار گئے

گھربظاہر تھا اِک کُتب خانہ،جِسکی اوجھل تھیں ساری دیواریں
یُوں بھی کہہ لیں پسِ درُونِ کتاب وہ مُقفّل تھیں ساری دیواریں

سرکُلر ریل کی وہ آمدورفت ، جِسکے چکّر کی گڑگڑاہٹ سے
جاگ اُٹھتے تھےہم علی الّصباح ،خوابِ شیریں میں ہڑبڑاہٹ سے

خُوش طبع دوستوں کی انجُمنیں ، چشمِ بددُور وہ حسیں منظر
اکثر اوقات بیٹھ جاتے تھے ، گھر سے باہر بنے چبُوترے پر

ایک نمبر پہ اب بھی قائم ہے ، وہ ہمارا "گورنمنٹ اسکُول"
جسمیں ہم اور "خالدِ عِرفان" ، طالِبِ عِلم تھے بڑے مقبُول

جِس جگہ ہم قیام کرتے تھے ، پاس ہی "گول مارکیٹ" بھی تھی
شور و غُل کی فضا میں سارا دِن ، کیا خرید و فروخت رہتی تھی

کبھی کالج سے گھر کو آتے ہُوۓ ، دوستوں کا بناکے ایک جلوُس
جُون کی گرمیوں سے تنگ آکر، کِھنچے جاتے تھے سُوۓ "آغا جُوس"

وہ مقامِ ہجومِ راہ نورد ، چھوٹا میدان" اور "بڑا میداں"
کیک،چاۓ،سموسہ،نان،کباب ، تھی مُہیّا ہر ایک چیز جہاں

کبھی "ریلیکس" اور "لبرٹی" میں ، کبھی "نایاب" اور "شالیمار"
ہم نے دیکھے جہاں پہ گاہ بہ گاہ ، فِلمی صنعت کے دِل نشیں شہکار

"ناظِم آباد اسپتال" جہاں لوگ آتے تھے اپنے روگ سمیت
اُسکے پہلُو میں اِک عمارت تھی، جسمیں رہتے ہیں اب بھی بھُوت پریت

وہ جو "ہمدرد دواخانہ" ہے ، راہ چلتے ہمیشہ پڑتا تھا
ساتھ ہی "الحُسین کافی شاپ" بارہا جو قدم پکڑتا تھا

"بورڈ آفس" کی سمت جاتے ہُوۓ، بائیں جانِب پڑیگا قبرُستان
کہ تہہِ خاکِ شفا دائمی نیند ، سو رہے ہیں ہمارے ابا جان

بات لمبی کہیں نہ ہو جاۓ ، آپ ہو جائیں نہ کہیں برہم
بند کرتا ہُوں حافظہ کی کتاب ، شُکریہ آپکا مرے ہمدم

"تین نمبر" بلاک "ایچ" جہاں اب بھی "صدّیقی لاج" ہے آباد
بس وہاں ہم نہیں رہے اطہؔر ، بس گئ ہے مگر ہماری یاد

سلمان اطہر ۔۔۔ کینیڈا

03/10/2020

MoonGlows Pop Music group in Karachi of 1960s. The Moonglows of the 60s with Ronnie Rangell, Norman D’Souza, Colin D’Souza, Dominic Fernandes and Maximus Fernandes; (My classfellow Clarence Andrade once wrote about this group: " Oooo man, i was still a bacha (music-wize) but yea i still remember this amazing group “the moonglows” from the 60’s in Karachi Pakistan are any of these bhais/bros still alive? Cause i could not/would not progress music-wise if it were not for guys like colin thaddeus noel and an awwwwsome singer named david……. Yes sirs/maams the year was around 1971 and i used to play western music with noel owen hillary and david fredricks yea man, that was his name david fredricks…)

22/04/2020

نگریزی روزنامہ ڈان کراچی
‏پانچ جنوری 1964

‏کراچی شہر کبھی اپنے نائٹ کلبوں کی وجہ سے مشہور تھا، جہاں الکوحل دستیاب ہوتی تھی۔اس زمانے میں کراچی میں ’پلے بوائے‘، Excelsior، Oasis، Samar، Club 007 اور دیگر نائٹ کلب ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں ہوتے تھے۔ ‏ان کلبوں میں شہر کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جاتی تھی۔ ‏شاہراہِ لیاقت پر کے ایم سی مارکیٹ کے نزدیک روما نائٹ کلب میں کلاسیکل اور لوک پرفارمنس بھی ہوتی تھی ۔ روما جس کا بعد میں نام تبدیل ہو کر روما شبانہ ہو گیا تھا لوئر مڈل کلاس لوگوں کا نائٹ کلب تھا ۔‏ ‏پاکستان میں ستّر کی دہائی کے اواخر میں برصغیری اسلام پسندی پھیلنا شروع ہوئی اس سے قبل یہاں نائٹ کلب اور نائٹ لائف انتہائی شاندار قرار دی جاتی تھی۔ پاکستان میں آزاد خیالی اور برداشت کے حوالے سے 1950ء سے1977ء کا دور آج بھی مثالی قرار دیا جاتا ہے۔ ‏اس زمانے میں بالخصوص کراچی کے باشندے ہفتہ بھر کے کام کاج کے بعد ویک اینڈز پر پارٹیوں کا رخ کرتے تھے اور مشہور امریکی جاز موسیقار ڈی زی گیلسپی اور ڈیوک اینلگٹن کراچی میں ہی شائقین کے بڑے بڑے ہجوموں کے سامنے براہ راست پرفارم کیا کرتے تھے۔ ‏یہاں کے لوگوں کی نائٹ لائف کے لئے پیاس اب بھی باقی ہےجو امیر ہیں ان کے لئے شراب گھر کے دروازے تک پہنچ جاتی ہے جبکہ باقی لوگ مخصوص دکانوں سے شراب خرید لیتے ہیں۔ یہ دکانیں زیادہ تر عیسائی برادری کی ملکیت مگر ان کا نوے فیصدی دھندہ ہم مسلمانوں کے پاؤں کے طفیل چل رہا ہے ۔بھٹو ملا گردی کے آگے دو بار لیٹا اور پھر ضیا نے اسی ملا گردی کو بام عروج پر پہنچا دیا۔ اور اب تو ۔۔۔نے اس کو وہاں پہنچایا ہے کہ اب ہم سب چاہ کر بھی شائد اس ملا گردی سے نجات نہ پا سکیں کیونکہ اس قوم نے مُلا کو اپنے کندھوں پر چڑھا لیا ہےاور وہ اب اس قوم کی موت کے ساتھ ہی اُترے گا۔

22/03/2019

کراچی میں موٹر بائیک والوں کو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے یہاں حادثے میں زخمی ہوئے خوش نصیب کا نہ صرف علاج معالجہ حکومت کے ذمے ہے بلکہ ہونے والے مرحوم کے زندگی بھر کے تمام جملہ اخراجات سات نسلوں تک حکومت نہایت خندہ پیشانی سے ادا کرتی رہے گی ۔۔ ارے بدبختو دوسرے کا نہیں تو اپنا ہی خیال کرو ۔۔ اپنے آپ کو زخمی ہونے سے تو کاکروچ بھی بچاتا ہے تم کیا ان سے بھی گئے گزرے ہو ۔۔ عجب مخلوق ہے بھائی کہ گھسے جا رہے ہیں مرے جا رہے ہیں گرے جا رہے ہیں اٹکے جا رہے ہیں چوٹیں لگ رہی ہیں رگڑیں کھا رہے ہیں لیکن باز نہیں آ رہے ڈھیٹوں کی طرح دانت نکالے گاڑیوں پر رگڑیں مارتے بھرررر گھرررر کیے لہراتے ٹکراتے چلے جا رہے ہیں ۔۔ نہ دوسرے کے نقصان کی پروا نہ اپنے فریکچر پر اٹھنے والے ہسپتال کے خرچے کی ۔۔ یوں لگتا ہے جیسے نوٹوں کا درخت لگا ہے توڑیں گے اور بل بھر دیں گے ۔۔ سالا ڈارون یہاں بھی مار کھا گیا ۔۔ جو آج ہوتا تو قائل ہو جاتا کہ ان کے ارتقاء کے سلسلے میں بندر کا کوئی عمل دخل نہیں ہے چھچھوندر کا ہے ۔۔ دو کاروں کے بیچ اتنی باریک تنگ درزوں میں تو چھچھوندرے ہی نکل سکتے ہیں ۔۔

25/01/2019

کراچی ۔۔ کیا ہونا تھا کیا ہو کے رہ گیا ۔۔

09/10/2018

شہر کا نوحہ

1952 میں عظیم تر کراچی (گریٹر کراچی) کے نام سے پہلا ماسٹر پلان تشکیل دیا گیا، وفاقی دارلخلافہ ہونے کی وجہ یہ ایک مثالی پلان تھا جس میں آنے والے جدید دور کی تمام خصوصیات کو مدنظر رکھا گیا تھا۔ ناظم آباد اور نارتھ ناظم سے نارتھ کراچی تک کے علاقے اس میں اہمیت کے حامل تھے۔ ناظم آباد متوسط طبقہ جبکہ نارتھ ناظم کو امراء کی رہائش گاہوں کے لئے مختص کیا گیا تھا۔۔۔ ایک خیال یہ بھی تھا کہ نارتھ ناظم باد بلاک ایف میں مختلف ممالک کے سفارت خانوں کو بھی عمارات دی جائیں گی۔ ایف سی ایریا کے فلیٹس وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے تیار گئے تھے جو اس زمانے کی بہترین پلاننگ کا نمونہ تھے، آج بھی آپ اگر ایف سی ایریا جائیں تو ہر بلڈنگ کے باہر لان (جو اب برائے نام ہی ہیں) اور علاقے میں موجود گراوںڈز اور کشادہ سڑکوں سے آپ کو اس بات کا اندازہ ہوتا ہے۔

نارتھ ناظم آباد میں انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے بعد 50ء کی دھائی کے اواخر میں حسین ڈیسلوا ٹاؤن کے نام سے ایک بہترین ٹاؤن کی پلاننگ کی گئی تھی جس میں اپر مڈل کلاس کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کاٹیج اسٹائل پر گھر تعمیر کئے جانے تھے، چوڑی کشادہ سڑکیں، کھیل کے میدان، پارکس، اسکول، ہسپتال غرض ہر اس چیز کا خیال رکھا گیا تھا جو کسی بھی ترقی یافتہ علاقے کی ضرورت ہوتی ہے۔۔ سنیٹ جوڈز اسکول کی صورت میں علاقے کو ایک بہترین اسکول بھی مہیا کیا گیا تھا۔۔۔ میٹرک بورڈ آفس اور ڈسلوا ٹاؤن کے پیچھے کراچی کی وہ قدرتی پہاڑیاں تھیں جو نارتھ ناظم اور اورنگی ٹاؤن کو ایک دوسرے سے جدا کرتی ہیں۔ یہ اصل میں ایک قدرتی واٹر ریزروآئر تھا، جو کراچی کے مستقبل کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی و اہم تھا۔ آپ اس کو پہاڑیوں میں موجود ایک چھوٹا سا قدرتی ڈیم کہہ سکتے ہیں جہاں بارش کا پانی بآسانی جمع ہو جاتا تھا جو مقامی ضروریات کو پورا کیا کرتا تھا۔۔۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ سے ایک سے ڈیڑھ کلو میٹر دور پہاڑ گنج کی چورنگی جہاں سے ایک راستہ وسطی نارتھ ناظم آباد اور دوسرا نارتھ ناظم آباد کی ان پہاڑیوں کی طرف جاتا تھا جو اس زمانے میں خاصہ پر فضا مقام ہوا کرتا تھا۔ 1952 کے ماسٹر پلان کے مطابق یہ جگہ ایک ٹی بی سینیٹوریم کے لئے مختص تھی۔۔ اونچی پہاڑیوں کی ترائی میں واقع اس خوبصورت جگہ کو ہسپتال اور ٹی بی کے مریضوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔۔۔۔ اس زمانے میں آلودگی نہ ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ شہر میں شام گئے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے دل فریب اور پر فضا ہوا کرتا تھا۔۔۔

شہری ابادی کے ماہر ابھی یہ پلان بنا کر بیٹھے ہی تھے اور اس پر رفتہ رفتہ عمل ہو رہا تھا کہ جنرل ایوب خان کی جانب سے دارلخلافہ منتقل کرنے کا حکم نامے صادر ہوتا ھے ۔۔۔۔ اور پھر وہ ہوتا ہے جو نہ ہونا چاہیے تھا، دیکھتے ہی دیکھتے شہر کی ساری پلاننگ کا ستیا ناس کر دیا جاتا ھے۔۔۔ نئے آباد ہونے والے ناظم آباد اور ناظم آباد کو سب سے پہلے شکار کیا جاتا ھے۔۔ ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کراچی کے ان پوش اور خوبصوت علاقوں کے ساتھ کچی بستیوں کو لا کھڑا کیا جاتا ھے۔۔۔ نارتھ ناظم آباد کی ان خوبصورت پہاڑیوں پر پاکستان کے ایک صوبے سے لاکر ایک مخصوص زبان بولنے والوں کو قبضہ کرنے کی اجازت دیدی جاتی ہے۔۔۔۔ عبداللہ کالج سے لیکر شپ اونر اور شپ اونر سے نارتھ کراچی تک پہاڑیوں کے اوپر اور انکی ترائی میں غیر قانونی آبادیاں بنا دی جاتی ہیں۔ ڈسلو ٹاؤن اور پہاڑ گنج کی املاک پر قبضہ کیا جاتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے اس علاقے کا سارا حسن غارت ہوجاتا ھے۔ اب نہ وہاں کوئی ہسپتال تعمیر ہوتا ھے اور نہ ہی ٹی بی کے مریضوں کے لئے کوئی پرفضا مقام۔۔۔۔ ان پہاڑیوں پر بغیر کسی اجازت کے گھر بنا لئے جاتے ہیں، غیر قانونی طور پر قائم کی گئیں ان گنجان بستیوں کو جرائم پیشہ افراد اپنا مسکن بنا لیتے ہیں اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو جاتی ہے۔۔۔۔ پھر سب سے بڑا کام ضیاء صاب کے دور میں ہوتا ھے کہ افغان پناہ گزینوں کی بڑی تعداد کو کراچی میں لاکر بسایا جاتا ھے اور جہادی تنظیموں پر سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔۔۔ نارتھ ناظم آباد کی ان پہاڑیوں سے لیکر منگھو پیر تک جہادی اپنے پنجے گاڑ لیتے ہیں۔ کراچی میں رہنے والے کسی فرد کو نہیں معلوم کہ ان گنجان بستیوں میں کیا ہوتا آ رہا ھے، اب صورتحال یہ ہے کہ ایک زبان کے علاؤہ کوئی دوسری زبان بولنے والا پہاڑ گنج کی ان پہاڑیوں میں بنی گنجان غیر قانونی بستیوں میں جانے کی ہمت بمشکل ہی کر پاتا ہے۔ منشیات، اسلحہ، ناجائز شراب خانوں کے ساتھ ساتھ شدت پسند مدارس، مساجد گویا ہر وہ چیز یہاں موجود ہے جو غیر قانونی ہو۔ میں اس بات کا عینی شاہد ہوں اور ایک مفتی صاحب کیساتھ باقاعدہ جا کر دیکھ چکا ہوں کہ منگھو پیر کی پہاڑیوں کیساتھ علاقے میں کسطرح قبضہ کرکے مدارس اور مساجد بنائی جا رہی ہیں اور پھر یہ غیر مقامی ایک مدرسہ تعمیر کرکے دوسرے صوبے سے سیکڑوں طلباء کو یہاں بلا لیتے ہیں۔ آج بھی وہاں طالبان و القائدہ کے قصائد پڑھے جاتے ہیں، اسلحہ کی نمائش عام ہے۔۔۔ اور ان تمام طاقتور افراد کو اداروں کی حمایت حاصل ہے۔

انہی پہاڑیوں کیساتھ آگے جاکر نارتھ کراچی کا سیکٹر 7 لگتا ھے جو بلال کالونی کے نام سے موسوم ہے، وہاں کے ڈی اے کے تحت تقریبا 2000 سے زائد پلاٹس ہیں جو 1980 سے مختلف گھرانوں اور افراد کی ملکیت ہیں جنکو حکومت کو باقاعدہ ادائی کر کے اپنے گھروں کی تعمیر کے لیے خریدا گیا تھا لیکن اس پورے سیکٹر پر غیر قانونی بستی قائم ہے، طاقتور مافیہ وہاں کسی ادارے کو قدم رکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔۔۔ اور جن لوگوں کے پاس اپنے پلاٹس کے کاغذات ہیں وہ حسرت بھری نگاہوں سے آتے جاتے اس غیر قانونی کچی بستی کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔

نارتھ ناظم آباد بلاک اے، اور بلاک بی میں رینجرز کے بہت بڑے بڑے ہیڈ کوارٹرز ہیں، یہ بانکے سجیلے وہاں اسکول بھی چلا رہے ہیں، ہسپتال بھی نیز شاپنگ سینٹرز اور فوڈ کورٹ کے ساتھ یہ بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز بھی بن چکے ہیں، سرکاری زمینوں پر ناجائز تصرف انکی طاقت کا مظہر ہے۔۔۔ چونکہ آپ طاقتور ہیں لہذا آپکا حق ہے لیکن حد یہ ھے کہ انکے سامنے چند قدموں کے فاصلے پر یہ پہاڑیاں اور ڈی سلوا ٹاون، پہاڑ گنج وغیرہ کے علاقے جہاں غیر قانونی بستیاں ہیں، طالبان اور القائدہ کے حمایت کرنے والے مدارس ہیں، ناجائز اسلحہ اور شراب کے بیوپاری ہیں اور جہاں جرائم میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔۔۔ لیکن ہمارے اداروں کو یہ کچھ نظر نہیں آتا!!!۔ اور اسکی وجہ مالی اور سیاسی مفادات ہیں۔

آج 2018 میں تقریبا 66 برس گزر جانے کے بعد کراچی کے تقریبا چار سے پانچ ماسٹر پلان تبدیل کئے جاچکے ہیں، لیکن کسی پلان میں ان غیر قانونی آبادیوں کو منہدم کرنے کا کوئی ارادہ و اظہار نہیں۔۔ ناظم آباد اور نارتھ ناظم کے پڑھے لکھے مڈل کلاس شرفاء دل پر پتھر رکھ کر یہ سب دیکھتے ہیں۔۔۔ وہ ریاست سے گلہ بھی نہیں کرتے کہ مبادا انکی اولاد کا گلا نہ کاٹ دیا جائے۔ وہ اس پر بھی خون کے آنسو روتے ہیں کہ ٹیکس ان سے لیکر لوڈ شیڈنگ انکا نصیب اور سامنے پہاڑیوں پر بجلی موجود، وہ یوں بھی ماتم کناں ہیں کہ پانی کی لائنز کاٹ کر، چوری کر کے انکے حصے کا پانی ان غیر قانونی بستیوں تک پہنچایا جاتا ھے اور یہ پانی خرید کر پیتے ہی۔۔۔ اداروں کی مہربانیوں سے چونکہ گلی کوچوں سے بیریئرز کا سسٹم ختم کر دیا گیا ہے لہذا روزانہ کی بنیادوں پر ڈکیتیاں، رہزنی، خواتین کے پرس اور موبائل اسنیچنگ اب معمول بن چکی ہیں، اداروں کے بانکے سجیلے جواں انکی حفاظت کے لئے روزانہ ایک آدھ چکر اپنی نئی چمچماتی بغیر نمبر پلیٹ ہونڈا سی جی 125 پر ان گلیوں میں لگا تو لیتے ہیں لیکن جب کوئی چور یا ڈاکو کاروائی کر رہا ہوتا ھے تو انکا دور دور تک نہیں معلوم ہوتا۔۔۔

ایوب کے دور میں کی گئی کراچی کی پہلی چائنا کٹنگ کا منہ بولتا ثبوت نارتھ ناظم آباد میں موجود ہے۔۔۔۔ اگر آپ کو چائنا کٹنگ صرف ایک جانب کی نظر آتی ہے تو پھر لکھ رکھیں کہ کراچی کے حالات کبھی بھی نہیں سدھر سکتے۔۔۔ اپنی پسند کا انصاف، انصاف نہیں کہلا جاسکتا ۔۔۔ آپ چائنا کٹنگ کے خلاف کاروائی کریں اور ہر سمت میں کریں۔۔۔ اسکا فائدہ صرف کراچی نہیں پورے ملک اٹھائے گا۔

خیر۔۔۔ یہ نوحہ خوانی تو ہمارے بزرگوں کے حصے میں آئی اور ہمارا نصیب بھی ٹھہری لیکن کراچی حیدرآباد کی آنے والی نسل کے یہ صرف نوحے نہیں رہیں گے بلکہ اس بھی کہیں آگے رونا اور صرف رونا مقدر ٹھہرے گا، کیونکہ اب تازہ مردم شماری کے بعد مقامی آبادی کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد تعداد میں منہا کر دیا گیا ھے اور اسی بنیاد پر شہری سہولیات آپکا مقدر ٹھہریں گی۔ پانی، بجلی، صحت، تعلیم، روزگار سب مفقود ہوگا اور غیر مقامی آپکے حکمران ہوں گے۔۔۔۔ اور پھر نارتھ ناظم آباد کی پہاڑیاں جگہ جگہ اگ آئیں گی۔

کامران نفیس
کراچی

23/05/2018

In 1795, Kolachi-jo-Goth passed from the control of the Khan of Kalat, Kalat to the Talpur rulers of Sindh.

In the eighteenth century Karachi was occupied by the Kalhora dynasty, handed over by them to the Khan of Kalat as blood money for the killing of his brother by the Kalhoras, and finally taken over by the Talpur dynasty.

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Karachi
74700