Karachi Police office

Karachi Police office

Share

You may contact us anytime to report a crime or share any information regarding police on our whatsap

Photos from Karachi Police office's post 09/08/2022

تین تلوار پر کار سوار کو لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار۔

لوٹ مار کی واردات کی cctv فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو ٹارگیٹڈ کارروائی میں گرفتار کیا۔

دونوں ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان سے 4 موبائل فون، دو پستول بمعہ ایمونیشن برآمد۔

پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والے موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی۔

ملزمان نے دوران تفیش 15 وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں حماد شاہ اور حسنین شامل ہیں۔

ملزمان سے برآمد پستول فارنزک کیلئے بھیجا جائیگا۔

گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

*ترجمان ضلع ساوتھ پولیس*

Photos from Barrister Murtaza Wahab's post 08/08/2022
04/08/2022

*KPMC-KPO*
*04 AUGUST*
*2022*
پریس ریلیز

ایڈیشنل آئی کراچی پولیس جاوید عالم اوڈھو نے شہر قائد میں قیام امن ،دہشتگردی کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یوم شہداء پولیس کے افسران و جوانوں سے تجدید عہد کا دن ہے جنہوں نے اس شہر اور ملک کے چراغوں کو اپنا لہو دیکر روشن کیا۔

کراچی پولیس کے افسران و جوانوں نے دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ ملکر اس شہر کی روشنیوں کی بحالی میں مرکزی کردار ادا کیا۔

عوام کی خدمت اور قانون کی بالا دستی کیلئے سرگرم کراچی پولیس کے افسران و جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔

عوام کا اعتماد ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔

ابتک کراچی پولیس کے 902 سے زائد شہیدوں نے اپنا لہو دیکر اس شہر کا امن بحال کیا ہے, ہم آج عہد کرتے ہیں کہ اس فورس کا ہر افسر اور سپاہی اپنے خون کے آخری قطرے تک عوام کے تحفظ اور خدمت کیلئے کوشاں رہیگا۔

کراچی پولیس کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ شہید محکمے کا فخر ہیں اور شہداء کے خاندان کی فلاح بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

کراچی پولیس کی تاریخ قربانیوں اور بہادری سے منسوب ہے، بحیثیت فورس کراچی پولیس کے افسران و جوانوں نے کبھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔

پولیس کے افسران و جوانوں کا لہو چاہے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے بہے یا شہریوں کی زندگی کو بچانے کیلئے کام آئے ہم ہر دم تیار ہیں۔

*ترجمان کراچی پولیس*

05/06/2022
03/06/2022

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی کراچی پولیس آفس میں آمد پر ڈی آئی جی ایڈمن عمران یعقوب و دیگر سینئر پولیس افسران نے انہیں خوش آمدید کہا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے سابق پولیس چیف کے چارج چھوڑ نے پر بطور ایڈیشنل آئی جی کراچی کا چارج سنبھال لیا اور دونوں افسران نے ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں کمانڈ اسٹک کا تبادلہ کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو اور دیگر سینئر افسران نے سابق پولیس چیف کو پورے اعزاز کے ساتھ کراچی پولیس آفس (KPO) سے رخصت کیا۔

ترجمان کراچی پولیس

Photos from Karachi Police office's post 04/05/2022

*KPMC-KPO*
*3rd MAY*
*2022*

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نماز عید گارڈن ہیڈ کوارٹر ساوتھ میں ادا کی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز، ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل اور ڈی آئی جی ایڈمن عاصم قائمخانی سمیت سینئیر اور جونئیر پولیس آفیسرز اور جوانوں نے نماز عید میں شرکت کی۔

بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سینئر پولیس آفیسرز کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دی اور دعا کی۔

اس موقع پر کراچی پولیس چیف نے کہا کہ بلا شبہ شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہی اس شہر میں امن کی بحالی ممکن ہو سکی ہے۔ کراچی پولیس کا ہر افسر اور جوان عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنے فرائض تندہی سے سر انجام دے رہا ہے۔

*ترجمان کراچی پولیس*

Photos from Karachi Police office's post 19/03/2022

| Karachi Police has arrested three horsemen within 3 hour, after a video gone viral on social media. They misbehaved with a tourist Dale Philip at sea view. Arrested accused persons apologizes from the Tourist for his behaviour. Sindh Police

Dale Philip Media Cell - DIG South Zone Rana Muhammad Dilawar

05/03/2022

https://www.facebook.com/100045134497782/posts/499233654924447/?d=n

پریس رليز.

مورخہ 05/02/2022

*ایس آئی یو / سی آئی اےکی بڑی کاروائی۔*

*3 کروڑ 50 لاکھ کی ڈکیتی میں اہم پیش رفت ایس آئی یو / سی آئی اے کی ٹیم ایک اہم ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب*

*ڈکیتی کی واردات کی تفصیل*

مورخہ 2022/02/02 کو محمد لقمان ولد محمد نذیر کراچی صدر گولڈ ٹریڈ سینٹرز پر لاہور سے سونے کی زیورات فروخت کرنے کے لیے آئے تھے اور مارکیٹ میں طلائی زیورات فروخت کرکے اپنی رقم وصول کرکے جو کہ ساڑھے 3 کروڑ روپے تھی سوٹ کیس میں ڈال کر رکشہ میں بیٹھ کر کینٹ ریلوے اسٹیشن گرین لائن ٹرین پر جانے کے لیے روانہ ہوے۔ جیسے ہی وہ لکی اسٹار سے کینٹ اسٹیشن جانے والے داؤد پوتا روڈ انڈر بائی پاس میں پہنچے چارملزمان نےرکشا کو روکنے کی کوشش کی جس سے رکشہ پلٹ گیا اور ملزمان نے بزور اسلحہ ان سےسوٹ کیس جس میں تین کروڑ 50 لاکھ روپےنقدی جیکٹیں جوتے اور ہینڈ فری وغیرہ تھے چھین کر فرار ہو گئے تھے۔

جس کی ایف آئی آر درج ذیل ہے۔
Fir No.11/22, u/s 392/397/337-A/34 PPC, Ps Artarly Medan.

ایس آی یو کی ٹیم نے دن رات محنت کر کے *ایک ملزم عمران عرف چپٹا کو گرفتار کرکے ڈکیتی میں لوٹی گئی رقم میں سے 88لاکھ 75ہزار* برآمدکرلی۔

*گرفتار ملزم دوران اانٹروگیشن انکشاف کیا کہ واردات میں اس کے ساتھ 1۔ظاہر، 2۔ظفر، 3۔سلیمان، 4۔محسن اور 5۔محمود عرف فرقان* شامل تھے۔ جو ک۔ پہلےہی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

*اس واردات میں 8 لوگ شامل تھے۔*

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


*عارف عزیز،*
ایس ایس پی ایس آئی یو.

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Shahrah E Faisal
Karachi