ACT

ACT

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ACT, Landmark & historical place, Karachi.

ACT is a Short form of Advance Creative Team... ACT actualy is a team for advancement in a approach for new ideas, concepts, imaginations and dreams of new generation....... i am proud to found The ACT for our youth.

04/10/2025

صمود فلوٹیلا! انسانیت کی نئی لہر — مگر اسرائیل کی دیوارِ ظلم اب بھی قائم
*تحریر: ارسلان صدیقی، آن لائن جرنل ازم پاکستان اسپیشل رپورٹ*
کراچی — 4 اکتوبر 2025
دنیا بھر کے انسانی حقوق کے کارکنان اور رضاکاروں نے جب “گلوبل صمود فلوٹیلا” کے نام سے ایک تاریخی قافلہ غزہ کی طرف روانہ کیا، تو مقصد صرف ایک تھا محصور فلسطینی عوام تک امداد پہنچانا اور اسرائیل کی غیر انسانی ناکہ بندی کو عالمی ضمیر کے سامنے بے نقاب کرنا۔
لیکن بین الاقوامی پانیوں میں پہنچتے ہی اسرائیلی بحریہ نے اس پر دھاوا بول دیا، اور تقریباً 500 رضاکاروں کو گرفتار کر لیا، جن میں صحافی، وکلا، سیاستدان، ماہرینِ تعلیم، انسانی حقوق کے کارکن اور نوجوان رضاکار شامل تھے۔
گرفتاری کیسے ہوئی؟
فلوٹیلا کی کشتیاں ترکی اور یونان کے ساحلوں سے روانہ ہوئیں۔ ان میں 40 سے زائد چھوٹی و درمیانی کشتیوں پر رضاکار موجود تھے۔
بین الاقوامی پانیوں میں پہنچنے پر اسرائیلی نیوی نے انہیں گھیر لیا، اور غزہ کی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر سب کو حراست میں لے لیا۔
یہ تمام کارروائی اقوامِ متحدہ کے بین الاقوامی قانونِ بحریات کی کھلی خلاف ورزی تھی کیونکہ کشتیوں پر کسی قسم کا اسلحہ یا خطرناک سامان موجود نہیں تھا۔
گرفتار شدگان کون ہیں؟
حراست میں لیے گئے افراد میں مشہور ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، اسپین کی سابق میئر آڈا کولاؤ، یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن،پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق خان اور متعدد بین الاقوامی صحافی و طبی ماہرین شامل ہیں۔
گرفتار شدگان کو اسرائیل کے بندرگاہی شہر اشدود منتقل کیا گیا، جہاں سے بعض کو نیگیو کے حراستی مراکز میں رکھا گیا ہے۔
*عالمی ردِعمل*
دنیا بھر کی حکومتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔
ملائیشیا، ترکی، اسپین، آئرلینڈ، ناروے اور جنوبی افریقہ نے اپنے شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ترکی نے اپنے 137 شہریوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے واپس بلانے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
اسرائیلی انسانی حقوق گروپ نے کہا ہے کہ "یہ کارروائی غیر قانونی ہے اور عالمی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔"
پاکستان کا ردِعمل اور نئی پیش رفت
پاکستان میں بھی فلوٹیلا کی حمایت میں آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔
سیاسی حلقوں نے اس اقدام کی کھل کر حمایت کی، جبکہ کئی صحافتی تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنان نے اسرائیلی کارروائی کو عالمی انسانی ضمیر کے لیے امتحان قرار دیا ہے
اسی تناظر میں، پاکستان سے سینئر صحافی ارسلان صدیقی بانی آرٹ این ایکٹ اور آن لائن جرنل ازم پاکستان صمود فلوٹیلا کی بین الاقوامی انتظامیہ سے براہِ راست رابطے میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق، وہ عالمی سطح پر صحافی برادری، وکلا، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کو ساتھ ملا کر ایک “علامتی احتجاجی فلوٹیلا” تشکیل دینے پر مشاورت کر رہے ہیں جو غزہ سے تقریباً 100 کلومیٹر دور بین الاقوامی پانیوں میں جا کر پرامن احتجاج کرے گا، جب تک کہ صمود فلوٹیلا کے تمام گرفتار شدگان کو رہا نہیں کیا جاتا۔
ارسلان صدیقی نے کہا:
"ہم کسی سیاسی مہم کا حصہ نہیں، بلکہ ایک انسانی جدوجہد کے داعی ہیں۔ صمود فلوٹیلا کے کارکنان انسانیت کے استعارے ہیں، اور ان کی آزادی عالمی ضمیر کا امتحان ہے۔"

علامتی فلوٹیلا کا مقصد کیا ہوگا؟
پاکستان سے تجویز کردہ اس نئے قافلے کا مقصد غزہ پہنچنا نہیں بلکہ عالمی سطح پر سیاسی و انسانی دباؤ بڑھانا ہے۔
یہ فلوٹیلا صرف بین الاقوامی پانیوں میں رک کر پرامن دھرنا دے گا اور دنیا بھر کے میڈیا کو پیغام دے گا کہ اسرائیل کے اقدامات ناقابلِ قبول ہیں۔
یہ اقدام نہ صرف پاکستان بلکہ مسلم دنیا کی سطح پر ایک نیا بیانیہ تشکیل دے سکتا ہے۔

فنڈ ریزنگ اور بین الاقوامی تعاون
ذرائع کے مطابق، فلوٹیلا کی تیاری کے لیے ابتدائی طور پر فنڈ ریزنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
بحری جہاز، ایندھن، طبی امداد، میڈیا کور، اور قانونی مشاورت کے لیے مختلف تنظیموں، ڈائاسپورا کمیونٹیز، اور سماجی فاؤنڈیشنز سے تعاون مانگا جا رہا ہے۔
یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ فنڈز کا مکمل حساب شفافیت کے ساتھ آن لائن جاری کیا جائے گا۔
ایک عالمی نعرہ
"بحرِ عدل میں اٹھے گی ایک اور لہر انسانیت کے حق میں!"
یہ نعرہ تجویز کیا جا رہا ہے جو نہ صرف فلوٹیلا بلکہ عالمی یکجہتی کے لیے علامت بن سکتا ہے۔
صمود فلوٹیلا نے ایک بار پھر دنیا کو یہ یاد دلایا ہے کہ غزہ صرف ایک خطہ نہیں بلکہ انسانی ضمیر کا آئینہ ہے۔
اگر دنیا کے شہری خاموش رہے تو تاریخ ایک بار پھر ان سے سوال کرے گی۔
پاکستان جیسے ملک کے لیے یہ موقع ہے کہ وہ اپنی سفارتی و ابلاغی قوت کو انسانیت کے حق میں استعمال کرے اور فلوٹیلا کی یہ لہر، انصاف کی ایک نئی جہت بن جائے۔

02/01/2025
27/12/2024
17/12/2024

Help the poor and homeless.
We will be questioned in the hereafter.
🥶😢

Checkout 99%

بچے جو دُکھ اٹھا کے پریشان ہو گئے
میری کہانیوں کا عنوان ہو گئے
~سلیم مغل

یہ تلخ مناظر ہمیں جھنجھوڑنے کے لیے کافی نہیں؟ 🥀

PC: Waqas Ahmed Siddiqui
Follow:



12/12/2024

With Checkout 99% – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

07/12/2024

Time to ACT for music 🎵;🎼

09/07/2022
06/05/2021

گورنمنٹ کے پاس کوئی پلان نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پریشر گروپس بنتے ہیں۔ اور گورنمنٹ کسی کے ساتھ عدل اور مساوات نہیں کرپارہی ۔ایک گروپ کا فائدہ ہوتا ہے تو دوسرے کا نقصان۔ پھر کچھ دن بعد دوسرا سر اٹھاتا ہے تو یہ پہلے والے کو کہتے ہیں کہ اب تم کچھ دن نقصان برداشت کرلو کیونکہ اب ہم کسی اور پریشر گروپ کی بات مان رہے ہیں۔ اس طرح جمہوریت کبھی عدل کا فیصلہ کرہی نہیں پاتی۔۔
لعنت ہو ایسے نظام پر جس میں عدل نہیں۔
انسانیت کے شرف و عظمت کا امین صرف اور صرف اسلام ہے۔ اور آج کی مادیت گزیدہ انسانیت کو اسلام کے تریاق کی اشد ضرورت ہے۔ راقم ارسلان صدیقی

Peer Chinasi - Azaad Kashmir 14/09/2020

Peer Chinasi - Azaad Kashmir Pir Chinasi is a shrine and a tourist destination located about 30 kilometers east of Muzaffarabad, the capital city of Azad Kashmir administered by Pakistan...

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Karachi