Left Democratic Front Karachi

Left Democratic Front Karachi

Share

LDF is an Alliance of Left parties in Pakistan. This is the only and official Page of LDF Karachi

19/01/2026

پریس ریلیز
عوامی ورکرز پارٹی کراچی کے نائب صدر کامریڈ اشتیاق عظمیٰ اور جنرل سیکریٹری کامریڈ امر عزیزی گل پلازہ میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور شدید مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ سانحہ ایک بار پھر اس حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے کہ شہرِ کراچی میں تجارتی عمارتوں، صنعتی مراکز اور عوامی مقامات پر ریاستی نگرانی، حفاظتی قوانین کے نفاذ اور ہنگامی انتظامات کا شدید فقدان موجود ہے۔ گل پلازہ میں ہونے والی آتشزدگی کسی قدرتی آفت کا نتیجہ نہیں بلکہ منظم غفلت، منافع پر مبنی تعمیرات، اور متعلقہ اداروں کی مجرمانہ لاپرواہی کا شاخسانہ ہے، جس کی قیمت محنت کش طبقے، چھوٹے تاجروں اور عام شہریوں نے اپنی جان و روزگار سے چکائی۔
عوامی ورکرز پارٹی اس بات پر زور دیتی ہے کہ اس سانحے کی شفاف، آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں، اور ان تمام سرکاری محکموں، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹیز، فائر بریگیڈ اور انتظامی اداروں کو جواب دہ ٹھہرایا جائے جن کی نااہلی اور غفلت اس المیے کا سبب بنی۔ محض رسمی انکوائریاں اور وقتی بیانات متاثرین کے زخموں پر مرہم نہیں رکھ سکتے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
جاں بحق افراد کے لواحقین کو مکمل اور منصفانہ معاوضہ دیا جائے
زخمیوں کے علاج، بحالی اور روزگار کے نقصان کا ریاست ذمہ لے
متاثرہ دکانداروں اور محنت کشوں کی بحالی کا جامع منصوبہ فوری طور پر بنایا جائے
شہر کی تمام تجارتی و رہائشی عمارتوں میں فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے
اور مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے نجی مفادات پر مبنی تعمیراتی نظام کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے
عوامی ورکرز پارٹی اس المیے کو ایک طبقاتی مسئلہ سمجھتی ہے، جہاں بار بار محنت کش اور نچلے طبقے کی زندگیاں نظامی ناکامیوں کی بھینٹ چڑھتی ہیں۔ ہم متاثرہ خاندانوں، دکانداروں اور محنت کشوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

جاری کردہ
کامریڈ حیدر خوجہ
سیکرٹری اطلاعات عوامی ورکرز پارٹی کراچی

Photos from Awami Workers Party - Karachi's post 21/12/2025
14/11/2025

اسلام آباد میں خودکش دھماکہ ریاستی ناکامی کا ثبوت ہے — عوامی ورکرز پارٹی

اسلام آباد میں ضلعی عدالت کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی صدر اختر حسین اور جنرل سیکریٹری فرحت عباس نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی قیادت نے اسے ایک قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے دارالحکومت میں اس نوعیت کے حملے کا ہونا، ریاستی اداروں کی ناکامی اور دہشت گردی کے خلاف پالیسیوں کی مکمل شکست کو ظاہر کرتا ہے۔
اختر حسین نے کہا کہ دہشت گرد کارروائیوں کے نتیجے میں عوام کی ہزاروں شہادتوں کے باوجود، ریاست آج بھی ایک واضح اور مستقل لائحہ عمل وضع کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی انتہاپسندی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی پرانی روش آج پورے معاشرے کے لیے تباہ کن صورت اختیار کر چکی ہے۔
پارٹی کے جنرل سیکریٹری فرحت عباس نے کہا کہ یہ سانحہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران طبقات نے عوام کے تحفظ اور بنیادی انسانی سلامتی کو ہمیشہ پسِ پشت ڈالا۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں، اور صرف نچلے درجے کے ذمہ داروں کو نہیں بلکہ اُن تمام پالیسی ساز قوتوں کو بھی بے نقاب کیا جائے جنہوں نے انتہاپسندی کو پرورش دی۔
پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اب مزید ریاستی تضادات اور دوغلی پالیسیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ اگر ملک کو محفوظ بنانا ہے تو ضروری ہے کہ تمام عسکری و مذہبی گروہوں کی سرپرستی کا خاتمہ کیا جائے، مذہب کو سیاست سے علیحدہ رکھا جائے، اور عوامی فلاح، جمہوریت، اور سماجی انصاف پر مبنی ریاستی نظام تشکیل دیا جائے۔
آخر میں عوامی ورکرز پارٹی نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہداء کے لواحقین کی فوری مدد کی جائے اور دہشت گردی کے خلاف ایک جمہوری، عوامی اور اصولی موقف اختیار کیا جائے۔

جاری کنندہ

اثر امام
سیکریٹری اطلاعات
عوامی ورکرز پارٹی

12/11/2025

تعزیتی ریفرنس

ساتھیوں،

*کامریڈ حفیظ جمال مرحوم* کے خانوادے کی جانب سے کامریڈ کی زندگی بھر کی جدوجہد اور ترقی پسند اور سوشلسٹ نظریات سے وابستگی کی محبت بھری یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کر رہا ہے۔

تعزیتی ریفرنس سے *کامریڈ اختر حسین ایڈووکیٹ (عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کے مرکزی صدر)* و دیگر بائیں بازو کے رہنماخطاب کریں گے۔

آئیے ہم کامریڈ حفیظ جمال کی زندگی، نظریے اور محنت کشوں اور کمیونسٹ تحریک کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہوں۔

بتاریخ: 14 نومبر 2025
بروز: جمعہ
بوقت: شام 4:00 بجے
بمقام: کراچی پریس کلب

برائے یکجہتی،
عوامی ورکرز پارٹی کراچی

14/10/2025

لیفٹ آرگنآئزنگ کمیٹی کی جانب سے عوامی ورکرز پارٹی (پاکستان) کے مرکزی رہنما کامریڈ رانا اعظم کی کتاب کی تقریب رونمائی 20 اکتوبر شام 4 بجے کراچی پریس کلب میں منعقد ہو رہی ہے ۔

کراچی کے تمام ترقی پسند اور بائیں بازو کی تنظیموں کے دوستوں سے شرکت کی درخواست ہے

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Karachi