قاتل کی یہ دلیل بھی منصف نے مان لی
مقتول خود گرا تھا خنجر کی نوک پر!!!
دکھ ہے کہ ہم ایسے معاشرے کا حصّہ ہیں 😣
Karachi Youth Group KYG
We are the Youth. We are trying to change somethings which will be impossible.
عید کا دن گھر والوں کے لئے ماتم میں تبدیل کر دیا۔
مین نیشنل ہائی وے عبداللہ گوٹھ بس اسٹاپ حسن میموریل اسپتال کے سامنے جان لیوا ایکسیڈنٹ ۔ ایک ہی خاندان اور رشتہ داروں اور دوستوں کی دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی ۔
عینی شاہدین کے مطابق دونوں گاڑیاں انتہائی تیز رفتاری سے گاڑیوں کو جھولا دیتے ہوئے جا رہے تھے کہ بے قابو ہو کر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے ۔۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دو سے چار افراد موقع پر ہی جان بحق ہوگئے اور باقیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ہائی روف مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ ہونڈا سوک جزوی متاثر ہوئی ہے۔
والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے نوجوان بچوں پر بھی نظر رکھے کہ وہ کس کے ساتھ گھومنے جا رہے ہیں کس کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں ۔
آج کا حادثہ مکمل طور پر لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔
جس نے کئی جانوں کا ظیاع کر لیا
ویڈیو و تحریر
Shanas Abdul Rehman
14/05/2026
دریائے سندھ پر اربوں روپے کی لاگت سے زیرِ تعمیر گھوٹکی-کاندھکوٹ (کشمور) پل گر کر تباہ ہوگیا، جس کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔
مقامی ذرائع اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس میگا پراجیکٹ پر کام جاری تھا کہ پل کا وزنی ستون اچانک زمین بوس ہوگیا، جس نے تعمیراتی کام کے معیار اور ناقص مٹیریل کے استعمال پر کئی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
عوام اور سماجی حلقوں نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے مبینہ کرپشن اور انتظامیہ کی کھلی لاپرواہی قرار دیا ہے کیونکہ اس پل کے ذریعے کشمور اور گھوٹکی کے درمیان کا فاصلہ کم ہونا تھا۔
واقعے کے بعد تاحال اعلیٰ حکام کی جانب سے کسی تحقیقاتی کمیٹی کا اعلان نہیں کیا گیا جبکہ منصوبے کا بجٹ پہلے ہی اربوں روپے تک پہنچ چکا ہے اور اس حادثے سے کام مزید تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔
13/05/2026
ہمارے ملک کے دو نظام !
ایک امیر و اثر رسوخ والے کیلیے ، اور ایک عام انسان کیلئے۔ یہ تصاویر ایسے قانون کے اوپر کسی طمانچہ سے کم نہیں۔
وہ آئی پی کلچر نا منظور ۔
ایک تو پیٹرول 400 کا کر دیا ہے۔
دوسری طرف کراچی کی گرمی برداشت سے باہر ہے۔
اور پھر یہ کون لوگ ہے یہ لوگ سادگی سے کیوں نہیں گزرتے
کیوں 20,30 گاڑیاں لیکر نکلتے ہیں
کہاں گئی وہ سادگی اور کفایت شعاری والی مہم۔
بھینس کالونی برج کے پاس دگرگو حالات ۔
پرائیویٹ بھینسوں کے باڑے والوں نے اپنے باڑے کا گندا پانی اور فضلہ مین روڈ پر پھینکنا شروع کر دیا جس سے ایک طرف تو برساتی نالا بند ہو رہا ہے تو دوسری طرف اس وجہ سے شدید تعفن اور بدبو پھیل رہی ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا حدشہ ہے۔
مین نیشنل ہائی وے بھینس کالونی بچہ جیل کے پاس کے یہ حالات انتظامیہ کو نظر کیوں نہیں آ رہے ۔
وہ آخر کب اپنے اے سی والے کمروں سے نکل کر ععامی مسائل حل کرنے کا ارادہ کرے گی ؟؟؟
ویڈیو کو شئیر ضرور کریں اور مئیر کراچی سمیت مقامی نمائندوں کو ٹیگ کریں شکریہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the business
Website
Address
Karachi
75020
