29/05/2026
محبان کراچی سوشل آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے عید الاضحیٰ 2026 کراچی کے مختلف ڈسٹرکٹ میں بالخصوص ڈسٹرکٹ کورنگی اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں اجتماعی قربانی اور قربانی برائے وقف اور قربانی کے گوشت کی تقسیم کاری کا سلسلہ جاری رہا الحمد اللّٰہ عید قرباں 2026 کی تینوں دن مختلف جگہوں پر قربانی کا جاری رہنے والا سلسلہ آج عید الاضحیٰ کے تیسرے دن اپنے اختتام کو پہنچا اللّٰہ پاک سے دعا ہے کہ اللّٰہ پاک اس عظیم کام کو قبول فرمائے اور اس کا اجر و ثواب محبان کراچی سوشل آرگنائزیشن پاکستان کے ایک ایک ممبر کوعطا فرمائے اور آئندہ بھی اسی طرح مخلوق خدا کی خدمت کا موقع ملتا رہے آمین ثمہ آمین 🤲❤️
27/05/2026
🌙✨ عید الاضحیٰ مبارک ✨🌙
محبانِ کراچی سوشل آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے تمام اہلِ وطن اور امتِ مسلمہ کو عید الاضحیٰ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ 🕌🤍
یہ عید ہمیں ایثار، قربانی، محبت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں اور عبادات کو قبول فرمائے اور ہمیں ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 🌸✨
🐐 عید مبارک 🌙
26/05/2026
🌙✨ حج مبارک ✨🌙 2026
محبانِ کراچی سوشل آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے حج مبارک۔
اللہ تعالیٰ ان بابرکت دنوں کے صدقے ہم سب کی عبادات، دعاؤں، قربانیوں اور نیک اعمال کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ 🤲🕋
حج ہمیں صبر، اخلاص، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔
آئیے ان مقدس ایام میں محبت، امن، اتحاد اور بھلائی کو عام کریں اور ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔
دعا ہے کہ اللہ پاک ہر مسلمان کو بار بار اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائے اور پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔ آمین ❤️
✨ “خدمتِ خلق ہی بہترین عبادت ہے” ✨
— محبانِ کراچی سوشل آرگنائزیشن پاکستان
18/05/2026
محبانِ کراچی سوشل آرگنائزیشن پاکستان، (ڈسٹرکٹ کورنگی)
نے ہر سال کی طرح اس سال بھی سنتِ ابراہیمیؑ کی ادائیگی کے لیے
“اجتماعی قربانی” کے عظیم سلسلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ 🐄✨
الحمد اللّٰہ، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ قربانی کا یہ مقدس فریضہ
شرعی اصولوں کے مطابق، بہترین انتظامات اور مکمل دیانتداری کے ساتھ انجام دیا جائے تاکہ تمام شرکاء اعتماد اور اطمینان کے ساتھ اس کارِ خیر میں شامل ہوسکیں۔
🔹 گائے فی حصہ: 30,000 روپے
🔹 بہترین اور صحت مند جانور
🔹 صفائی، شریعت اور اعتماد کا خاص خیال
🔹 گوشت کی منصفانہ تقسیم کا بہترین انتظام
جو حضرات اس اجتماعی قربانی میں حصہ ڈالنے کے خواہشمند ہوں، وہ اپنی بکنگ جلد از جلد کنفرم کروالیں کیونکہ محدود حصے دستیاب ہیں۔
📞 رابطہ نمبر:
0317-2016-272
0317-2509-625
آئیں! اس عظیم سنت میں شامل ہوکر ثوابِ دارین حاصل کریں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس کارِ خیر میں شریک کریں۔ 🤲
17/05/2026
محترم حافظ محمد ارشد رفیق صاحب
چیئرمین — محبانِ کراچی سوشل آرگنائزیشن پاکستان
آپ کو دل کی گہرائیوں سے سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ آپ کو صحتِ کاملہ، خوشیاں، عزت، کامیابی اور لمبی عمر عطا فرمائے۔ آمین۔
آپ صرف ایک چیئرمین نہیں بلکہ ہم سب کیلئے ایک بہترین رہنما، استاد اور حوصلہ دینے والی شخصیت ہیں۔
آپ کی قیادت، خلوص اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہم سب کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ آپ کی رہنمائی میں ہم نے نہ صرف سوشل ورک کرنا سیکھا بلکہ لوگوں کے دکھ درد کو سمجھنا، ان کی مدد کرنا اور معاشرے کیلئے مثبت کردار ادا کرنا بھی سیکھا ہے۔
محبانِ کراچی سوشل آرگنائزیشن پاکستان آج جس مقام پر کھڑی ہے، اس میں آپ کی محنت، وژن اور اخلاص کا بہت بڑا کردار ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ آپ کی قیادت میں ہمارا ادارہ مزید ترقی کرے، کامیابیوں کی نئی منزلیں طے کرے اور انسانیت کی خدمت کا یہ سفر ہمیشہ جاری رہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور آپ کو ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے۔
آپ کی زندگی خوشیوں، کامیابیوں اور عزتوں سے بھرپور رہے۔
🎉 Happy Birthday Hafiz Muhammad Arshad Rafique Sahib 🎉
With Respect & Best Wishes
Team Muhibban E Karachi Social Organization Pakistan
28/04/2026
محبان کراچی سوشل آرگنائزیشن پاکستان کے بانی و چیئرمین جناب حافظ محمد ارشد رفیق صاحب کی اچانک طبعیت خراب ہوگئی ہے اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں کچھ دیر میں ٹیسٹ کی رپورٹ آجائینگی تو آپ لوگ کو انکی طبیعت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا لہٰذا فی الوقت آپ تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ بانی و چیئرمین حافظ محمد ارشد رفیق صاحب کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا کریں کہ اللّٰہ پاک اپنے حبیب کے صدقے میں انکو جلد مکمل صحت یابی والی زندگی عطا فرمائے اور وہ ایک بار پھر ہمارے درمیان موجود ہوں الٰہی آمین یارب العالمین 🤲
مرکزی انفارمیشن ڈیسک
محبان کراچی سوشل آرگنائزیشن پاکستان
19/04/2026
انا للہ و انا الیہ راجعون
عدنان بھائی ایک نہایت مخلص اور بہترین سماجی کارکن تھے۔ انہوں نے اپنے ذاتی اور گھریلو مسائل کے باوجود ہمیشہ فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بے لوث ہو کر مختلف اداروں کے ساتھ مل کر انسانیت کی خدمت کرتے رہے۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر یقین نہیں آ رہا۔
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان پر اپنی بے پایاں رحمتیں نازل فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
اللہ پاک ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
12/04/2026
محبان کراچی سوشل آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری و چیئرمین ڈسٹرکٹ کورنگی محمد حسن خان صاحب کی این پی سی آئی ایچ (اے) سندھ کے وائس چیئرمین جناب نوید سلیم صاحب سے ملاقات کی اور ڈسٹرکٹ کورنگی میں مختلف سماجی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کو تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی اور مستقبل میں مل کر کام کرنے کا عزم کیا گیا اس موقع پر دی نالج ان انسٹیٹیوٹ کے اونر جناب فرخ صاحب اور محبان کراچی سوشل آرگنائزیشن پاکستان (ڈسٹرکٹ کورنگی) کے میڈیا کوآرڈینیٹر دانیال خان بھی موجود تھے ۔
انفارمیشن سیکرٹری
معیز بلخی
محبان کراچی سوشل آرگنائزیشن پاکستان
(ڈسٹرکٹ کورنگی)