20/03/2026
آئی ایس ایف کراچی یونیورسٹی کی جانب سے تمام علمِ اسلام کو عید الفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو🤲🏻🤍
اللّٰہ تعالیٰ سابق وزیراعظم عمران خان صاحب اور تمام بے گناہ قیدیوں کی رہائی کے لیے اسباب پیدا فرمائے.
اللّٰہ تعالیٰ پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی حفاظت فرمائے آمین.🤲🏻
07/03/2026
?
آج بروزِ جمعہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی کی جانب سے باغِ عمران، جامعہ کراچی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے لیے انتظامیہ جامعہ کراچی کی باقاعدہ اجازت موجود ہے، اس کے باوجود پولیس کی بھاری نفری باغِ عمران میں تعینات کر دی گئی ہے اور ہمارے انتظامات میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔
ہم یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ جب جامعہ کی انتظامیہ نے اجازت دے دی ہے تو پھر طلبہ کو افطار کرنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟ کیا جامعہ کراچی میں افطار کرنا جرم ہے؟
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی اس عمل کی شدید مذمت کرتی ہے۔
میڈیا اینڈ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی
07/03/2026
انتہائی افسوس کے ساتھ, جیل میں قید وزیرِ اعظم عمران خان اور ایران و فلسطین کے شہداء کے نام پر افطاری کو بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے روکنے کی کوشش کی.
پاکستان زندہ باد🇵🇰 عمران خان پائندہ باد
Insaf Students Federation University Of Karachi.
04/03/2026
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرحیم
ایمان، اتحاد اور قیادت کے جذبے کے ساتھ
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی کی جانب سے ایک باوقار افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت۔
یہ محفل نہ صرف باہمی اخوت اور یکجہتی کی علامت ہوگی بلکہ قائد عمران خان کے ساتھ وابستگی اور ان کی رہائی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
📅 6 مارچ 2026
🕠 شام 5:30 بجے
📍 باغِ عمران، جامعہ کراچی
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن
جامعہ کراچی ( ISF UoK )
02/03/2026
آئی ایس ایف کراچی یونیورسٹی، آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای اور امریکی قونصلیٹ کراچی میں نوجوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے.
آئی ایس ایف کراچی ڈویژن کی ہدایات پر آئی ایس ایف کراچی یونیورسٹی 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے. اس دوران یونیورسٹی میں تمام تنظیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی.
اللّٰہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور تمام لواحقین کے دلوں کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین.
منجانب: انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ کراچی (ISF UoK)
01/03/2026
إِاِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّااِلَیہِ رَاجِعُونَ💔
رِضاً بِقَضَائِہِ وَ تَسلِیماً لِاَمرِہ
ایرانی عظیم مسلم لیڈر آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای اور تمام مومنین کی شہادت نے ہمارے دلوں کو زخمی کر دیا ہے.
کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے دو طالب علم , امریکی قونصل خانے میں امریکی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو چکے ہیں💔
اللّٰہ تعالیٰ اپنی بارگاہ میں یہ شہادتیں قبول فرمائے.
اللّٰہ تعالیٰ لواحقین کے زخمی دلوں کو صبر جمیل عطا فرمائے. ہم آپ کے اس درد میں برابر کے شریک ہیں💔
منجانب: انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ کراچی (ISF UoK)
01/03/2026
اللّٰہ تعالیٰ شہادت قبول فرمائے 🤲🏻
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت نے ہم سب کے دلوں کو زخمی کر دیا ہے💔
مسلمان دنیا ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگئی. ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام متاثرہ خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ کراچی