Tehreek e Islami - Pakistan

Call Directions Website Contact the organization

Tehreek e Islami - Pakistan عقیدہ : لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
نصب العین : عملاً اقامت دین کی جدوجہد اور حقیقتاً رضاۓ الٰہی

تمام دوست احباب سے بھرپور شرکت کی دعوت ہے
18/08/2026

تمام دوست احباب سے بھرپور شرکت کی دعوت ہے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہتمام معزز دوستوں، احباب اور اہلِ خیر!اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس دنیا میں اپنے دین کو قائم کرن...
23/07/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تمام معزز دوستوں، احباب اور اہلِ خیر!
اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس دنیا میں اپنے دین کو قائم کرنے اور اس کی دعوت پہنچانے کی عظیم ذمہ داری عطا فرمائی ہے۔ آئیے! اپنی زندگی کو اقامتِ دین کے مقصد سے جوڑیں اور اس مبارک جدوجہد کا حصہ بنیں۔
آپ کو تحریک اسلامی کراچی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے ماہانہ اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
تاریخ: 26 جولائی (اتوار)
🕙 وقت: صبح 10:00 بجے تا 12:00 بجے
خصوصی موضوعات: 🔹 دعوت الی اللہ
🔹 حبِ دنیا اور کراہیتِ موت
خصوصی خطاب:
امیر تحریک اسلامی پاکستان
محترم حافظ ڈاکٹر سید زاہد حسین صاحب کا اختتامی و خصوصی خطاب۔
آئیں! اپنے آپ کو، اپنے معاشرے کو اور اپنی آنے والی نسلوں کو دینِ اسلام کے عملی نفاذ اور اقامتِ دین کی جدوجہد سے وابستہ کریں۔ آپ کی شرکت اس دعوت کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنے گی، ان شاء اللہ۔
اپنے دوستوں اور جاننے والوں تک بھی یہ دعوت ضرور پہنچائیں۔
جزاکم اللہ خیراً
تحریک اسلامی کراچی

23/07/2026

جناب مرحوم عبدالطیف قریشی صاحب انتہائی مخلص اور ہمہ وقت کچھ کر گزرنے کی خواہش رکھنے والے بزرگ تھے۔ مختلف حلقہ جات کو لٹریچر مہیا کرنے کےلئے ہمہ وقت مالی معاونت کےلئے پیش پیش رہتے تھے۔ عیدالاضحٰی کے موقع پر ہمیشہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وا'لہ وسلم کی طرف سے بھی قربانی کرتے تھے۔ اپنے گھر والوں کےلئے ہمیشہ دین کے معاملت کے حوالے سے متفکر رہتے تھے۔ آخری چند مہینوں سے خود نہ پڑھ سکتے کی وجی سے اپنی پوتیوں سے قرآن اور لٹریچر پڑھوا کر سنتے تھے۔ نشور رسالے کا انتظار انہیں ہمیشہ رہتا تھا۔ اور تحریکی ساتھیوں سے بہت شفقت، محبت اور تواضع سے پیش آتے تھے۔ اللہ سبحان و تعالٰی کامل مغفرت فرمائے اور ہمیں بھی دین کےلئے بہترین اخلاص اور کوششیں کرنے والا بنائے۔ آمین ثم آمین۔
قاضی ابرار الحق
امیر تحریک اسلامی راولپنڈی اسلام آباد

23/07/2026

السلامُ علیکم ورحمتہ اللّہ،
ہمارے دیرینہ ساتھی اور تحریک اسلامی پاکستان کے بزرگ رکن جناب عبد الطیف قریشی صاحب قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج 2 بجے ان کے گاؤں کروڑ میں ادا کی گئی۔ امیر تحریک اسلامی پاکستان حافظ سید زاہد حسین، نائب امیر پروفیسر عبد اللطیف انصاری، قائم مقام قیم حکیم حافظ محمود احمد شیخ، امیر تحریک اسلامی راولپنڈی اسلام آباد قاضی ابرار الحق نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاؤں کی دعا کی ہے۔

23/07/2026

قیم جماعتِ اسلامی محترم امیر العظیم صاحب کی وفات پر تعزیتی بیان
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
امیر تحریکِ اسلامی پاکستان حافظ سید زاہد حسین ، نائب امیر پروفیسر عبداللطیف انصاری اور قائم مقام قیم حافظ محمود احمد شیخ اور دیگر نے سابق ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ اور جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی قیم محترم امیر العظیم کے انتقال پر دلی رنج و غم اور جملہ لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی وفات کو جماعتِ اسلامی، دینی و ملی حلقوں اور تحریکِ اسلامی کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔
اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم نے عمر بھر اقامتِ دین کے لیے اخلاص اور استقامت کے ساتھ جدوجہد کی۔ طلبہ تحریک، جماعتی تنظیم اور ابلاغِ عامہ کے میدان میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ شدید علالت کے باوجود وہ آخری وقت تک اپنی ذمہ داریاں نہایت احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کرتے رہے۔
انہوں نے مرحوم کی کامل مغفرت، درجات کی بلندی، ان کی خدمات کی قبولیت اور اہلِ خانہ اور تمام وابستگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

Coming Sunday In Sha Allah
18/06/2026

Coming Sunday In Sha Allah

01/06/2026

Tehreek e islami hderabad
Eid milan ijtima

عید ملن اجتماع تحریک اسلامی حیدرآباد کے زیر اہتمام
29/05/2026

عید ملن اجتماع تحریک اسلامی حیدرآباد کے زیر اہتمام

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہنمازِ عید الاضحیٰبمقام: جامع مسجد الحمد، اٹاوہ سوسائٹی (نزد حسن آباد)نمازِ عید صبح 6:20 ب...
23/05/2026

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
نمازِ عید الاضحیٰ
بمقام: جامع مسجد الحمد، اٹاوہ سوسائٹی (نزد حسن آباد)
نمازِ عید صبح 6:20 بجے ادا کی جائے گی۔
امامت و خطابت کے فرائض
محترم حافظ مفتی محمد کامران صاحب
سر انجام دیں گے۔
خواتین کی شرکت کا باپردہ انتظام ہے
تمام اہلِ علاقہ سے بروقت شرکت کی درخواست ہے۔
رابطہ: 03132025362

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہتمام احباب سے گزارش ہے کہ نمازِ عید الاضحیٰبروز عید، ٹھیک صبح 7:00 بجےبمقام: عید گاہ فارا...
23/05/2026

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
تمام احباب سے گزارش ہے کہ نمازِ عید الاضحیٰ
بروز عید، ٹھیک صبح 7:00 بجے
بمقام: عید گاہ فاران، سیکٹر 5J نارتھ کراچی میں ادا کی جائے گی۔
نمازِ عید کی امامت و خطابت کے فرائض
محترم امیرِ تحریکِ اسلامی پاکستان
حافظ ڈاکٹر سید زاہد حسین صاحب
سر انجام دیں گے۔
تمام اہلِ علاقہ سے بروقت شرکت کی درخواست ہے۔
جزاکم اللہ خیراً۔
تحریک اسلامی کراچی

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tehreek e Islami - Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Tehreek e Islami - Pakistan:

Shortcuts

Share