Haq do Baldia Tehreek حق دو بلدیہ تحریک
This Movement will play its role in ensuring the provision of basic facilities to Baldia Town.
15/01/2026
کیا آپ کے ٹاؤن میں 1000 گلیاں بن رہی ہیں؟؟؟؟
نہیں، اب 1,000 گلیاں! 🚧
نیو کراچی میں ترقی کا نیا اعلان 💪
آخر کار آئی ایم ایف کا ڈنڈا کام کر گیا
14/01/2026
اختیار سے بڑھ کر کام، چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن نے 1 ہزار گٹر کے ڈھکن مفت تقسیم کردیے، ٹاون کی تمام یوسیز کے لیے دستیاب
بلدیہ ٹاؤن کی انتظامیہ کب جاگے گی
یہ ہے جماعت اسلامی کا ماڈل ٹاؤن جس میں اج دوسری بڑی پانی کی پائپ لائن ڈالی جا رہی ہے اس کے برعکس ایک طرف ہمارا بلدیہ ٹاؤن ہے جہاں پر کوئی کام نہیں ہو رہا اور یہ پانی کا کام ٹاؤن کے اندر اتا ہی نہیں بلکہ یہ میئر کراچی کے اندر اتا ہے حافظ نعیم الرحمن کے ویژن کے مطابق جماعت اسلامی کی ٹاؤن چیئرمین اپنے اختیار سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں۔
ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ اب اگر ہمیں نظام کو بدلنا ہے تو ایماندار لوگوں کو لانا ہوگا تاکہ وہ ایمانداری کے ساتھ ہمارے وسائل اور اختیارات ہم پر خرچ کریں اور ہمارے حالات کو بدلے غلامی کی سوچ سے نکلنا ہوگا
12/01/2026
نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے کراچی بندرگاہ پر کنٹینرز کے رش اور مال برداری کے نظام میں سست روی کو دور کرنے کے لیے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور اور ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک پِپری پر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اہم منصوبے کا سنگِ بنیاد وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین سلطان احمد بن سولیم نے رکھا، جسے 400 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ محض چار ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوگا، جس کا مقصد ریل کے ذریعے ترسیل کے نظام کو فعال بنا کر معاشی سرگرمیوں پر پڑنے والے منفی اثرات کو ختم کرنا اور لاجسٹکس کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ یہ کوریڈور کراچی بندرگاہ سے مال کی فوری اور آسان ترسیل کے لیے ایک دیرپا حل ثابت ہوگا جو ملکی تجارت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھے گا۔
بلدیہ ٹاؤن UC 9، وارڈ 1 سیکٹر A3 میں سیوریج کی ابتر صورتحال سے عوام پریشان ۔ جہاں ابلتے گٹروں کے سنگین مسئلے کو گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے حل نہیں کیا جا رہا۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ یہاں ٹاؤن چیئرمین، یو سی چیئرمین اور وائس چیئرمین تینوں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں، اس کے باوجود عوام کے بنیادی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ عوام اذیت میں مبتلا ہے، اور جو وسائل عوامی خدمت کے لیے مل رہے ہیں وہ بھی صحیح طور پر عوام پر خرچ نہیں ہو رہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر کب عوام کو ان کا حق ملے گا؟ عوام صرف وعدے نہیں، عملی کام چاہتی ہے۔
پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ضلع کیماڑی
Following Barrister Murtaza Wahab Town Municipal Corporation Baldia Sindh Government Jamat E Islami Baldia
19/12/2025
جماعت اسلامی کراچی کے تحت بے لگام ہیوی ٹریفک، حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور سڑکوں کی ابتر صورتحال کے باوجود ظالمانہ ای چالان کے خلاف کل شہر بھر میں دھرنے دیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت حب ریور روڈ پر بڑا احتجاجی دھرنا ہوگا۔
ظالمانہ ای چالان نامنظور! ٹوٹی سڑکیں، ناپید سہولیات اور اوپر سے چالان کے نام پر لوٹ مار اب نہیں چلے گی۔ عوام کے حقوق کے لیے اس احتجاج کا حصہ بنیں۔
🗓️ 19 دسمبر (بروز جمعہ) | ⏰ شام 4:00 بجے
📍 بمقام: مین حب ریور روڈ، نزد ٹاؤن آفس بلدیہ ٹاؤن
🎤 خصوصی خطاب: فضل احد (امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی)
Join the protest organized by Jamaat-e-Islami Karachi against unjust E-Challans, worsening road conditions, and rising traffic accidents. JI Keamari will hold a massive sit-in (Dharna) at Hub River Road, Baldia Town, led by Fazl Ahad to demand better infrastructure and public safety
20/10/2025
لاپتہ ہونے کی اطلاع
سعید آباد کا رہائشی سعادان خان ولد سلیم نواز خان کل دوپہر (اتوار، 19 اکتوبر 2025) سے لاپتا ہے۔ عمر تقریباً 15 سال ہے۔
اگر کسی کو سعادان کے بارے میں کوئی اطلاع ملے تو براہِ کرم فوری رابطہ کریں:
📞 0333-2174016 / 0323-2999630
براہِ کرم یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں 🙏
@
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
0000
Karachi
75760
