یوسی 6 کے چیئرمین سعد خان اور اُن کی پوری ٹیم کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے حوالے سے کارکردگی ماڈل کالونی میں انتہائی شاندار رہی۔
عوامی مسائل کے حل اور بروقت صفائی کے انتظامات قابلِ تعریف ہیں۔
کیا آپ چیئرمین سعد خان اور اُن کی ٹیم کی اس کارکردگی سے مطمئن ہیں؟
Model Colony
We’ve been running only this official page since 2010. Admin Syed Zohaib Hussain We’ve been running only this official page since 2012.
We are not associated with any other page, group, or post claiming to represent Model Colony or using a similar name.
یوسی 1 ماڈل کالونی کے چیئرمین توقیع الدین صدیقی اور اُن کی پوری ٹیم کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے حوالے سے کارکردگی ماڈل کالونی میں انتہائی شاندار رہی۔
عوامی مسائل کے حل اور بروقت صفائی کے انتظامات قابلِ تعریف ہیں۔
کیا آپ چیئرمین توقیع الدین صدیقی اور اُن کی ٹیم کی اس کارکردگی سے مطمئن ہیں؟
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی یو سی 6 ماڈل کالونی آمد،
چیئرمین یو سی ماڈل کالونی سعد خان کے ہمراہ ڈمپنگ پوائنٹ کا دورہ کیا اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر وائس چیئرمین نعمان عادل، وارڈ کونسلر عمر جوکھیو اور اقلیتی کونسلر وقاص عظیم بھی موجود تھے۔
Ye haal hai
قربانی کا گوشت غریبوں میں بانٹنا یقیناً ثواب کا کام ہے، لیکن ایک سوال اکثر ذہن میں آتا ہے۔
کچھ لوگ ہر جگہ سے گوشت لیتے نظر آتے ہیں، حالانکہ ان کے پاس پہلے ہی 10، 20 کلو یا اس سے بھی زیادہ گوشت موجود ہوتا ہے۔ پھر بھی وہ مزید لیتے نظر آتے ہیں۔ سمجھ نہیں آتا یہ واقعی ضرورت ہوتی ہے، عادت ہوتی ہے یا کچھ لوگ اسے جمع کرکے آگے بیچ بھی دیتے ہیں؟
اس دوران بہت سے سفید پوش اور اصل ضرورت مند لوگ پیچھے رہ جاتے ہیں، جو مانگ نہیں سکتے مگر مدد کے حقیقی حقدار ہوتے ہیں۔
ہم سب کو چاہیے کہ قربانی کا گوشت صرف بانٹنے تک محدود نہ رکھیں بلکہ کوشش کریں کہ یہ صحیح، مستحق اور خاموش ضرورت مند لوگوں تک بھی ضرور پہنچے۔
تاکہ کسی کا حق کسی اور کی وجہ سے نہ مارا جائے۔
اپنے اردگرد ایسے سفید پوش رشتہ دار، دوست اور پڑوسی تلاش کریں جو کسی مجبوری یا حالات کی وجہ سے قربانی نہیں کر پاتے، مگر کبھی کسی کے سامنے اپنی ضرورت ظاہر نہیں کرتے۔
ایسے لوگوں تک عزتِ نفس کا خیال رکھتے ہوئے قربانی کا گوشت ضرور پہنچائیں۔
عید کی اصل خوشی دوسروں کی خوشیوں میں شامل ہونے اور ضرورت مندوں کا احساس کرنے میں ہے۔ ❤️
27/05/2026
عید الاضحی مبارک ❤️
عیدالاضحیٰ جیسے اہم موقع پر بھی ماڈل کالونی شیٹ 25 سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی بندش
یہ ماڈل کالونی کا وہی روڈ ہے جسے بننے میں تقریباً 3 ماہ لگے، اور بلاشبہ یہ عوام کی ضرورت تھی۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ کل عید الاضحیٰ ہے، لوگ قربانی کریں گے، بچے، بزرگ اور خواتین یہاں سے گزریں گے، لیکن آج اس علاقے کی صورتحال دیکھیں — سیوریج کا گندا پانی جگہ جگہ جمع ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں!
کیا یہی انتظامات ہیں؟ کیا صرف روڈ بنا دینا کافی تھا؟ صفائی، نکاسیٔ آب اور عوامی سہولیات کی کوئی ذمہ داری نہیں؟ متعلقہ ادارے اور نمائندے آخر کب جاگیں گے؟
عید جیسے مقدس موقع پر بھی عوام کو گندگی، بدبو اور بیماریوں کے خطرے میں چھوڑ دینا کھلی نااہلی ہے۔ خدارا فوری نوٹس لیا جائے اور اس گندے پانی کا مستقل حل کیا جائے۔
26/05/2026
عیدالاضحیٰ کے مقدس موقع پر
قربانی کی آلائشیں اُٹھانے کیلئے
یوسی 6 ماڈل کالونی کی پوری ٹیم عید کے تینوں دن آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔
اگر کہیں آلائش نظر آئے یا کسی قسم کی شکایت ہو تو فوراً ہم سے رابطہ کریں۔
📞 03144417692
📞 03028227481
📞 03332308493
خدمتِ خلق ہمارا مشن
چیئرمین یوسی 6 سعد خان
وائس چیئرمین نعمان عادل
پروفیشنل قصائی کے پہلے، دوسرے اور تیسرے دن کے مناسب ریٹس کیا ہیں؟
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
Karachi
