progressive Labour Unoin Pakistan Steel

progressive Labour Unoin Pakistan Steel

Share

Progressive Labour Unoin

26/03/2025

*جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کا بطور چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن (NIRC) استعفیٰ – مزدوروں کے حقوق کے لیے بڑا دھچکا*
*"جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کا بطور چیئرمین NIRC مستعفی ہونا مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ انہوں نے صرف چار ماہ قبل NIRC کا چارج سنبھالا تھا اور اس مختصر عرصے میں مزدوروں کے حق میں کئی اہم اور تاریخی فیصلے کیے۔ ان کے دور میں محنت کشوں کو انصاف تک فوری رسائی دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کئی انقلابی اقدامات کیے گئے۔
*"جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کے نمایاں اقدامات میں شامل ہیں:*

*فل بینچ سماعت کا ویڈیو لنک کے ذریعے انعقاد: اس اقدام سے ملک کے دور دراز علاقوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کو بڑی سہولت ملی، اور وہ بغیر کسی مالی بوجھ کے اپنی شنوائی کروا سکے۔*

*سماعتوں کی شفافیت: NIRC کی سماعتوں کو فیس بک اور یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کا فیصلہ، تاکہ محنت کش اور ان کے نمائندے عدالتی کارروائی سے براہ راست آگاہ رہ سکیں۔*

*مقدمات کی فوری سماعت: لیبر کیسز میں تاخیر کو ختم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر سماعتوں کا آغاز، جس سے مزدوروں کو بروقت انصاف ملنا ممکن ہوا۔*
*پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف کیسز گزشتہ ساڑھے چار سال سے این آئی آر سی میں زیر التواء تھے ان کیسز کی فوری سماعت کا آغاز*

*مزدوروں کے حقوق کا تحفظ: یونین سازی کے بنیادی حق کو محفوظ بنانے کے لیے واضح احکامات جاری کیے اور صنعتی تعلقات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔*

*آزادانہ فیصلے: سرمایہ دار طبقے کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے مزدوروں کے حق میں آزادانہ فیصلے سنائے، جس نے محنت کشوں کو قانونی تحفظ فراہم کیا۔*
*"جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں NIRC نے محنت کشوں کی آواز کو بلند کرنے اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے بے مثال کام کیا۔ ان کا استعفیٰ مزدور طبقے پر بجلی بن کر گرا ہے، اور ہم ان سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ وسیع تر قومی اور محنت کشوں کے مفاد میں اپنا استعفیٰ واپس لیں۔"*

*ہم صدر پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کا استعفیٰ منظور نہ کریں اور انہیں اپنی ذمہ داریوں پر برقرار رکھیں تاکہ ملک کے لاکھوں مزدوروں کو انصاف تک بروقت اور شفاف رسائی حاصل رہے۔*

*"ہم NIRC میں جاری اصلاحات کے تسلسل اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کی قیادت کو ناگزیر سمجھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں گے۔"*

منجانب: پاکستان اسٹیل پروگریسیو لیبر یونین رجسٹرڈ

28/01/2025

progressive Labour Unoin Pakistan Steel k general secretary janaab Naveed aftab sahab 28-01-2024 ki dharne me awam ka bharpor sath dete hoe

11/01/2025

پی ڈی این والے ساتھیوں سے گذارش ہے کے جب بھی اسٹیل ٹاؤن کو پانی فراہم کیا جاتا ہے تو برائے مہربانی بجلی کی سپلائی منقطع کردیا کریں تاکہ ایل لیگل پانی کی موٹر چلانے والوں کو موقع نہ ملے ایل لیگل ایکٹویٹی کرنے کا۔ شکریہ

25/08/2024

*اسٹیل ملز انتظامیہ کا یکم ستمبر 2024 سے ٹاؤن شپ اور گلشن حدید کو پانی کی *فراہمی بند کرنے کا غیر دانشمندانہ فیصلہ*

ایم ڈی واٹر بورڈ، میئر کراچی، مقامی ایم پی اے/ایم این اے سمیت ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری کے مختلف کمپنیز کو نوٹس جاری ۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ کا ٹاؤن شپ اور گلشن حدید کو پانی سپلائی کرنے کی ذمیداری کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو دینے کا یکطرفہ فیصلہ!!ذرائع کے مطابق واٹر بورڈ مکمل سسٹم اور اثاثوں سمیت منتقلی کا خواہاں ہے لیکن اسٹیل ملز انتظامیہ نے مکمل سسٹم واٹر بورڈ کے حوالے کرنے سے انکار کردیا یے اس لیئے کراچی واٹر بورڈ نے مکمل سسٹم کی حوالگی کے بغیر پانی کی ڈسٹریبیوشن کی ذمیداری لینے سے انکارکردیا ہے۔ (اگر بقول اسٹیل ملز انتظامیہ کے کراچی واٹر بورڈ نے پانی سپلائی کی ذمیداری لینے پہ اتفاق کیا ہے تو وہ معاہدہ پبلک کیا جائے)۔
اسٹیل ملز انتظامیہ کی نااہلی کے باعث اسٹیل ٹاؤن میں گیس کی بندش کے بعد پانی کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے جس سے امن امان کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ہم اسٹیل ملز انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پانی کی فراہمی یقینی بنائے کیونکہ گیس کی بندش کے بعد پانی کی فراہمی منقطع ہونے سے صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔ اسٹیل ملز انتظامیہ اپنی نااہلی کی سزا علائقہ مکینوں کو نہ دے، ہم وفاقی وزیر برائے وزارت صنعت و پیداوار اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسٹیل ٹاون، گلشن حدید کو پانی کی ممکنہ بندش کا نوٹس لیں اور اسٹیل ملز انتظامیہ کو پاپند بنایا جائے کہ وہ اسٹیل ٹاؤن ،گلشن حدید کو گیس اور پانی کی فراہمی یقینی بنائے۔

22/07/2024
Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Pakistan Steel
Karachi
75100