03/06/2026
مورخہ 2 جون 2026 بروز منگل
ایم کیو ایم پاکستان لانڈھی ٹاؤن کے انچارج تشفین علی بھائی کا لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ
آج ایم کیو ایم پاکستان لانڈھی ٹاؤن کے انچارج تشفین علی بھائی نے لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسپورٹس کمپلیکس کے انچارج سے ملاقات کرتے ہوئے وہاں جاری مختلف کھیلوں اور نوجوانوں کی فلاح و ترقی کے لیے ہونے والی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع پر یو سی 16-B کے یو سی آرگنائزر غیاث الدین بھائی، سینئر ساتھی نسیم بھائی، اراکینِ یو سی کمیٹی اور دیگر کارکنان موجود
26/05/2026
اللہ تعالیٰ آپ سب کی عبادات، دعاؤں اور قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
09/05/2026
مورخہ 9 مئی 2026 بروز ہفتہ
لانڈھی ٹاؤن یوسی 16B کے جوائنٹ یوسی آرگنائزر غیاث الدین بھائی یوسی ذمہ داران، کارکنان اور یوسی کے شعبۂ خواتین کی باجیوں کے ہمراہ لانڈھی ٹاؤن آفس میں موجود۔
08/05/2026
ذمہ داران کا اجلاس
مورخہ 7 مئی 2026 بروز جمعرات
ایم کیو ایم پاکستان لانڈھی ٹاؤن میں ذمہ داران کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں لانڈھی ٹاؤن کے تمام یوسی آرگنائزرز، جوائنٹ یوسی آرگنائزرز اوراراکین کمیٹی نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر ٹاؤن انچارج تاشفین علی بھائی نے مرکز کی جانب سے دیے گئے “معرکۂ حق” پروگرام کے حوالے سے اہم ہدایات دیتے ہوئے 9 مئی بروز ہفتہ کو پریس کلب پر منعقد ہونے والے پروگرام میں تمام کارکنان، ہمدردوں اور فیملیز کی بھرپور شرکت یقینی بنانے پر زور دیا۔
اجلاس میں جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر عمران بھائی، جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر ماجد بھائی اور ٹاؤن کمیٹی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود
29/04/2026
مورخہ 29 اپریل 2026 بروز بدھ
لانڈھی ٹاؤن یو سی 16-B کے جوائنٹ یو سی آرگنائزر غیاث الدین بھائی نے ذمہ داران اور کارکنان سے بات کرتے ہوئے تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور یوسی پر جاری کاموں کا فالو اپ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے تنظیمی سرگرمیوں کو مزید تیز، مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھانے پر زور دیا۔
اس موقع پر آفس سیکرٹری یاور خان بھائی، یو سی کمیٹی ممبر عباس بھائی، یو سی کمیٹی ممبر فہد خان بھائی، یو سی کمیٹی ممبر جاوید بیگ بھائی، یو سی سوشل میڈیا انچارج مدثر نعیم بھائی اور کارکنان موجود۔
29/04/2026
مورخہ 29 اپریل 2026 بروز بدھ
لانڈھی ٹاؤن یو سی 16-B کے جوائنٹ یو سی آرگنائزر غیاث الدین بھائی نے کارکنان و ذمہ داران کے ہمراہ لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر اسپورٹس کمپلیکس کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور عوامی و علاقائی بہتری سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر یو سی کمیٹی ممبر فہد خان بھائی، یو سی کمیٹی ممبر جاوید بیگ بھائی، یو سی کمیٹی ممبر عباس بھائی اور کارکنان بھی موجود
27/04/2026
ایم کیو ایم پاکستان لانڈھی ٹاؤن یو سی 16-B کی جانب سے لانڈھی کے علاقے میں واقع آر آر الحمزہ گراؤنڈ میں عارضی مویشی منڈی قائم کرنے کی تجویز پر شدید تحفظات اور سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
یو سی 16-B کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ لانڈھی پہلے ہی کھیل کے میدانوں اور تفریحی مقامات کی کمی کا شکار ہے، ایسے میں آر آر الحمزہ گراؤنڈ کو مویشی منڈی میں تبدیل کرنا نوجوانوں، بچوں اور علاقہ مکینوں کے بنیادی حقِ تفریح پر کھلا وار ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ کھیل کے میدان نوجوان نسل کی مثبت سرگرمیوں، صحت مند ماحول اور سماجی بہتری کا اہم ذریعہ ہوتے ہیں، جبکہ انہیں عارضی تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا قابلِ مذمت فیصلہ ہے، جس سے نوجوان نسل منفی سرگرمیوں کی جانب دھکیلی جا سکتی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان لانڈھی ٹاؤن یو سی 16-B نے مطالبہ کیا ہے کہ آر آر الحمزہ گراؤنڈ میں کسی بھی قسم کی مویشی منڈی قائم کرنے کی تجویز فوری طور پر مسترد کی جائے اور کھیل کے میدانوں کو ہر صورت محفوظ رکھا جائے۔
مزید کہا گیا کہ مویشی منڈی کے قیام کے لیے متبادل اور غیر رہائشی مقامات کا انتخاب کیا جائے تاکہ عوامی مشکلات، ٹریفک مسائل اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے-