Ejaz Sheikh Official

Ejaz Sheikh Official

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ejaz Sheikh Official, Social service, Karachi.

31/01/2025

✦ رمضان المبارک کی آمد – مستحقین کی مدد کا بہترین موقع ✦

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمدللہ! ماہِ شعبان کا آغاز ہو چکا ہے، اور رمضان المبارک کی برکتیں ہم پر سایہ فگن ہونے کو ہیں۔ یہ مہینہ اللہ کی رحمتیں سمیٹنے، عبادت میں مشغول ہونے، اور مستحقین کی مدد کرنے کا بہترین موقع ہے۔

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"مَثَلُ الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍ ۗ وَاللَّهُ يُضَاعِفُ لِمَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ"
(سورۃ البقرہ: 261)
"جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، ان کی مثال اس دانے کی سی ہے جو سات بالیاں اُگاتا ہے، اور ہر بالی میں سو دانے ہوتے ہیں، اور اللہ جس کے لیے چاہے (اس سے بھی) بڑھا دیتا ہے۔"

حقوق العباد آرگنائزیشن کا عزم

چیئرپرسن کائنات شیخ کی سربراہی میں حقوق العباد آرگنائزیشن نے اس سال بھی رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں کی مدد کا عزم کیا ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اردگرد موجود نادار، یتیم، بیواؤں، اور کمزور طبقے کا سہارا بنیں۔

✦ آئیے! مل کر راشن، زکوٰۃ، فطرہ، اور صدقات کے ذریعے ان کی مدد کریں ✦
یہی بہترین سرمایہ کاری ہے جو آخرت میں بے شمار گنا بڑھ کر ملے گی، ان شاء اللہ!

اپنی زکوٰۃ، فطرہ، اور عطیات بھیجنے کے لیے:
EasyPaisa اکاؤنٹ نمبر: 03141357947

رمضان المبارک کی آمد پر دل کھول کر مستحقین کی مدد کریں، تاکہ سب کے گھروں میں سحری و افطاری کی رونقیں بحال رہیں۔
اللہ ہمیں اس مہینے کی برکتوں سے مالامال کرے اور ہمیں دوسروں کے لیے نفع بخش بنائے۔
آمین یا رب العالمین!

31/01/2025

✦ رمضان المبارک – نیکیوں کا مہینہ ✦

الحمدللہ! رمضان قریب ہے، یہ عبادت، مغفرت اور مستحقین کی مدد کا بہترین وقت ہے۔

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"جو لوگ اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، ان کے لیے کئی گنا بڑھوتری ہے۔"
(سورۃ البقرہ: 261)

✦ حقوق العباد آرگنائزیشن کا مشن ✦
چیئرپرسن کائنات شیخ کی قیادت میں حقوق العباد آرگنائزیشن رمضان میں مستحق خاندانوں تک راشن، زکوٰۃ، اور فطرہ پہنچانے کے لیے سرگرم ہے۔

📌 اپنی زکوٰۃ و عطیات بھیجیں:
EasyPaisa: 03141357947

اللہم بلغنا رمضان!

29/11/2024

ڀلي ڪري آيا
𝗜𝘁 𝗶𝘀 𝗼𝘂𝗿 𝗲𝘀𝘁𝗲𝗲𝗺𝗲𝗱 𝗵𝗼𝗻𝗼𝗿 𝘁𝗼 𝘄𝗮𝗿𝗺𝗹𝘆 𝘄𝗲𝗹𝗰𝗼𝗺𝗲 𝗼𝘂𝗿 𝗱𝗶𝘀𝘁𝗶𝗻𝗴𝘂𝗶𝘀𝗵𝗲𝗱 𝗴𝘂𝗲𝘀𝘁,

Madam Kainat Shaikh
Chairperson Haqooq ul ibad Organisation.

𝗪𝗲 𝗮𝗿𝗲 𝗽𝗿𝗶𝘃𝗶𝗹𝗲𝗴𝗲𝗱 𝘁𝗼 𝗵𝗮𝘃𝗲 𝘆𝗼𝘂 𝘄𝗶𝘁𝗵 𝘂𝘀 𝘁𝗼𝗱𝗮𝘆 𝗮𝗻𝗱 𝗹𝗼𝗼𝗸 𝗳𝗼𝗿𝘄𝗮𝗿𝗱 𝘁𝗼 𝘆𝗼𝘂𝗿 𝗽𝗿𝗲𝘀𝗲𝗻𝗰𝗲.
𝗧𝗵𝗮𝗻𝗸 𝘆𝗼𝘂 𝗳𝗼𝗿 𝗴𝗿𝗮𝗰𝗶𝗻𝗴 𝘂𝘀 𝘄𝗶𝘁𝗵 𝘆𝗼𝘂𝗿 𝗲𝘀𝘁𝗲𝗲𝗺𝗲𝗱 𝗽𝗿𝗲𝘀𝗲𝗻𝗰𝗲.

𝗕𝗲𝘀𝘁 𝗿𝗲𝗴𝗮𝗿𝗱𝘀,
𝗔𝗺𝘁𝘂𝗹 𝗔𝗹𝗲𝗲𝗺 𝗙𝗮𝗿𝗼𝗼𝗾𝘂𝗶
𝗖𝗼 𝗳𝗼𝘂𝗻𝗱𝗲𝗿 𝗼𝗳
𝗔𝗺𝘁𝘂𝗹 S𝗼𝗰𝗶𝗮𝗹 W𝗲𝗹𝗳𝗮𝗿𝗲 A𝘀𝘀𝗼𝗰𝗶𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻.
゚viralシ2024fyp

10/11/2024

پاکستان میں ہر سال مزدوروں کی کم از کم اجرت میں اضافے کا اعلان تو ہوتا ہے، لیکن کیا یہ اضافہ واقعی مزدوروں کی زندگیوں میں بہتری لا سکتا ہے؟ 37000 روپے کی اجرت کا وعدہ کیا گیا تھا، مگر حقیقت میں اب بھی کراچی کے بیشتر ٹیکسٹائل اور گارمنٹس فیکٹریوں میں مزدوروں کو صرف 32000 روپے ہی مل رہے ہیں۔ آج کے دور میں جب مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، 32000 روپے میں کسی مزدور کا گزارا ممکن نہیں۔

یہ ناانصافی کب تک چلتی رہے گی؟ ہم کب تک چپ رہیں گے اور اپنے حق کی آواز کو دبنے دیں گے؟ مزدور اپنے ہاتھوں اور محنت کے بل بوتے پر اس ملک کو ترقی دے رہے ہیں، لیکن کیا ان کی اپنی زندگیاں محفوظ اور پرسکون ہیں؟ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ جب تک ہم سب مل کر اپنے حق کے لئے آواز بلند نہیں کریں گے، یہ حالات نہیں بدلیں گے۔

مزدور بھائیو اور بہنو! یہ وقت ہے کہ ہم سب ایک ساتھ آئیں اور اپنی طاقت کا احساس کریں۔ اکیلے اکیلے ہماری آوازیں شاید دب جائیں، لیکن جب ہم سب یکجہتی سے کھڑے ہوں گے، تو ہماری آواز کو کوئی دبانے کی جرأت نہیں کر سکے گا۔ ہمیں خوف چھوڑ کر ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر اس جدوجہد میں شامل ہونا ہوگا۔

آئیے! اپنے حقوق کے لئے بولیں، اپنے حق کی لڑائی لڑیں۔ یہ زمین ہماری محنت کی بدولت سرسبز ہے، اور ہمیں اس کے وسائل اور محنت کے بدلے میں انصاف چاہیے۔ ہر مزدور کو حق ہے کہ وہ اپنے حق کے لئے آواز اٹھائے اور اس نظام کو بدلنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ یہ وقت ہے کہ ہم سب ایک ہو جائیں، اپنے بچوں کی بہتر زندگی کے لئے، اپنے مستقبل کے لئے، اور ایک خوشحال پاکستان کے لئے۔

پیغام:

"ہماری محنت، ہمارا حق! ہم خاموش نہیں رہیں گے، جب تک انصاف نہیں ملے گا!"

آپ سب کو دعوت ہے کہ اپنے حقوق کے لئے، اپنے حق کی آواز بلند کریں۔

30/10/2024

مجھ سے جڑا ہر شخص بس اپنی خوشی چاہتا ہے
میں اگر اداس ہوں تو یہ بس میرا مسئلہ ہے🖤🥀

30/10/2024

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں 😙
غیروں کو کیا خبر دل کس بات ہے دکھتا ہے💔

17/10/2024

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ناصر جاوید سےمیری اتفاقی ملاقات 1987 میں اسلام آباد میں ہوئی تھی۔ موصوف راولپنڈی کے مشہور کالج میں ٹیپو سلطان ڈے پر خطاب کرکے لوٹے تھے بہت جذبات میں تھے اور ایک بہت بڑے اللہ والے کا پیر دبا رہے تھے اور بار بار اسرارفرما رہے تھے " مولانا میں نے غلط کہا یا درست ؟" اللہ فرمارہے تھے " آپ۔نے بات درست کی مگر ابھی قوم کا ایمان پختہ نہیں ہوا" مرحوم بس یہی فرماتے رہے کہ " نہیں مجھے یہ بتائیں میری بات درست تھی یا غلط " جوابیں وہ اللہ برگزیدہ بندے کو یہی کہتا پایا " کنرل۔صاحب آپ کا موقف درست ہے مگر ابھی قوم اد لیول پر زھنی طورپر تیار نہیں ہوئی ہے" یہ گفتگو بہت دیر تک جاری رہی کیونکہ میراتعلق کراچی سے انہیں معلوم تھا لہذا دونوں عظیم شخصیت نے ہم پر شفقت جاری رکھی میرے ساتھ اس وقت میرے بڑے بھاِئی بھی تھے جو میرا حال چال جاننے کراچی سے اسلام آباد آئے ہوئے تھے۔خیر کس مسئلےپر بات ہورہی تھی وہ تو آج بھی بتانا مشکل ہے کیونکہ تین دہائی کے بعد آج بھی ہماری اور قوم کی قوت ہاضمہ میں بہتری نہیں آئی بلکہ ہم تو اب کچھ زیادہ ہی بولڈ ہوچکے ہیں۔واقعہ کو مختصر کرتے ہوئے آخری چند منٹ کا حال بیان کردیتا ہوں کہ وہ جس کے متعلق مجھے بتایا گیا کہ یہ معمولی سفید مگر میل خور کھدڑ میں ملبوس شخص جوچہرے مہرے سے کسی گاوں کامولوی یا تبلیغی جماعت کا حصہ لگ رہا تھا پاکبآرمی کا وہ جنرل ہے جو چند ماہ قبل سانحہ اوجڑی کیمپ کی تباہی کے بعد امریکہ نے روبوٹ کے ذریعےملبہ صاف کرنے کی حامی بھری تھی کیونکہ کہاں موت چھپی تھی کسی کو معلوم نہیں موصوف جنرل نے فقط اپنے نہتّے جوانوں کو دورکعت نماز اس طرح پڑھنے کی تلقین کی کہ جیسے یہ انکی زندگی کی آخری نماز ہو پھر دنیا دانتوں تلے اگلی دبانے پر مجبور ہوگئ کیونکہ جنرل ناصر جاوید نے سارا ملبہ خود اپنے ہاتھوں سے اپنے جوانوں کے ساتھ صاف کردی۔نعرہ بلند ہوا " نعرہ تکبیر ،اللہ اکبر"
اب ایکبار پھر مختصر آب بیتی کے ساتھ حاضر ہوتا ہیں اس خواہش کے ساتھ کہ میری بات مکمل ہوجائے تو ایکبار ضرور کمنٹس کیجئے گا" پاک فوج زندہ باد"
لیجئے بات وہیں سے جوڑتا ہوں جب جنرل صاحب ایک اللہ والے سے گفتگو ختم کرکے اٹھنے والے تھے میرے ایک دوست جو ہم دونوں بھائیوں کو اس محفل لے جانے ثبب بنے تھے میرا ہاتھ پکڑ کر جنرل صاحب کے حوالےکرتے ہوئے دومنٹ ملنے کی درخواست کی اور وہ صاحب کردار مخصوص مسکراہٹ کے ساتھ مجلس میں بیٹھ گئے تو میں نے دنیابھر کی ہمت جمع کرکے موصوف سے ڈرتے ڈرتح فرمایا" سرمیں کراچی سےہوں پلیز ۔وہ مرد قلندر تیزی سے کھڑا ہو اور یوں گویا ہوا" استغفار پڑھو اللہ کے گھر میں بندوں سے سوال کرتے ہو " وہ دن میرے لئے زندگی بھرکے لئے سبق کا دن تھا ،سب کچھ بھول سکتا ہوں مگر جنرل صاحب کا یہ ایمان افروز جملہ نہیں بھول سکتا ہوں ،جب بھی انکا ذکر زندگی بھر جب آئے گا " پاک فوج زندہ باد کا نعرہ دل سے بلند ہوگا۔آج وہ ہم سے رخصت ہوگیا دعا کریں رب کعبہ انکی قبر کو نور سے بھردے اور انکی قبر کو جنت کے وسیع سے وسیع تر باغ بنادے۔آمین،آمین،آمین۔
" پاک فوج زندہ باد ،پاک فوج پائندہ باد"

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Karachi