Jamat-e-Islami Youth UC6

Jamat-e-Islami Youth UC6

Share

Jamat e islami youth UC 06 chaneser town

08/07/2026

جماعت اسلامی یوتھ ضلع جنوبی کے تحت ریجنل بلڈ بینک ٹراما سینٹر سول ہسپتال کراچی میں میگا بلڈ کیمپ کا انعقاد ہو رہا ہے
آئیے بلڈ ڈونیٹ کیجئے اور قیمتی جانیں بچائیے۔
کسی کی زندگی بچانے کے لیے خون کا عطیہ کا عطیہ کریں جو آپ کے لیے صدیقہ جاریہ بھی بن سکتا ہے۔

جزاک اللہ

12/02/2026

اعلانِ جدوجہد
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

14 فروری کو اختر کالونی سے جماعتِ اسلامی کے تمام ناظمین، جماعتِ اسلامی یوتھ کے ذمہ داران اور کارکنان ایک عظیم اور تاریخی اجتماع کی صورت میں امیرِ جماعتِ اسلامی محترم حافظ نعیم الرحمٰن صاحب کی قیادت میں سندھ اسمبلی کی جانب پُرامن دھرنے کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ یہ صرف ایک احتجاج نہیں بلکہ عوامی حقوق کی بحالی، کراچی کے مسائل کے حل اور مظلوم عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے کی جدوجہد ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ خاموشی اختیار کرنا مسائل کا حل نہیں، بلکہ حق کے لیے آواز بلند کرنا ہر باشعور شہری کی ذمہ داری ہے۔ آج اگر ہم متحد ہو کر اپنے جائز حقوق کے لیے کھڑے نہ ہوئے تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ یہ وقت ہے اتحاد کا، شعور کا اور عملی جدوجہد کا۔
ہم آپ تمام اہلِ حق اور باشعور شہریوں کو دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے ساتھ شامل ہوں، اپنے شہر اور اپنے مستقبل کے لیے آواز بلند کریں اور اس تاریخی جدوجہد کا حصہ بنیں۔ آپ کی شرکت ہماری طاقت ہے اور آپ کی آواز ہماری کامیابی۔

05/02/2026

عوام کے بنیادی جو مسائل ھیں پیپلز پارٹی انکو حل کرنے میں ناکام اور جو کام نہیں کرنے کے جن سے مسائل میں اضافہ ھونا ناگزیر ھے ان کاموں کو بغیر مشاورت کے اپنی مرضی اور اپنی ٹھیکیداری نظام کی سہولت کی خاطر زبردستی کرنے کے عمل میں کیوں اپنی مرضی کے کام کر رہی ھے جبکہ علاقے میں بارش کے اور نکاسی کے پانی کی نکاسی کے نالے جو کہ 4×6 فٹ کے تھے انکا خاتمہ کر کے پندرہ انچ کے پائپ ڈال کر اپ پورے علاقے کی تباہی اور نکاسی اب کے نظام کو تباہ کر رھے ھیں اپنے چند ٹکوں اور مفاد کی خاطر۔
عوام الناس اور جماعت اسلامی اس خامخاہ کی ترقی جو کہ تنزلی ھے علاقے کے لیے اس نام نہاد کام کو ختم کرنے اور نالے بھال کر کے علاقے کی سیورج اور بارانی معاملات کی بہتری کا مطالبہ کرتی ھے قبضہ چیرمین جو کہ صرف اپنے زاتی فائدے کی خاطر علاقے کی تباہی کا تمغہ اپنے سر لے رھا ھے اور جن بنیادی کاموں کی عوام کو ضرورت ھے انسے بلکل لاتعلق ھے جو عوام مطالبہ کرتی ھے پانی -گیس -صفای کتوں کی بھرمار کچرہ کنڈیاں اور کچرہ جگہ جگہ اور گیس کی لائینوں کے نا مکمل کاموں کو مکمل اور میٹریل کی صفای اس طرف دھیان دو ۔



Photos from Jamat-e-Islami Youth UC6 's post 01/02/2026

01/02/2026

آج اختر کالونی کے علاقے سے جماعتِ اسلامی کے ناظمین، جے آئی یوتھ کے ناظمین اور کارکنان کے ہمراہ جمع ہو کر شارعِ فیصل کی جانب روانہ ہوئے۔
کراچی میں جاری مسائل کے خلاف آواز بلند کرنے، گل پلازہ میں شہید ہونے والے معصوم افراد کے لیے انصاف مانگنے، گٹر میں گر کر شہید ہو جانے والے بچوں کے لیے آواز اٹھانے اور کراچی کے تباہ حال نظام کے خلاف احتجاج کے لیے ہم شارعِ فیصل پر جمع ہوئے۔
ہم یہاں صرف احتجاج کے لیے نہیں، بلکہ نظام بدلنے کے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
کراچی کو اس کا حق دلانا ہے، کراچی کو پھر سے جینے کے قابل بنانا ہے۔
✊ نظام بدلو، کراچی بچاؤ

08/12/2025

UC-6 میں برسوں سے موجود مسائل آج بھی جوں کے توں کھڑے ہیں۔
ہم اقتدار میں نہیں، مگر پھر بھی علاقے کی اصل صورتحال سامنے لانا ہمارا حق بھی ہے اور ذمّہ داری بھی۔
یہ ٹوٹی ہوئی نالی اس بات کی نشانی ہے کہ دعوے بہت ہوئے، کام کم ہوا۔
ہم آواز اٹھاتے رہیں گے۔

08/12/2025

یہ صرف ایک ٹوٹی ہوئی نالی نہیں… یہ برسوں کی غفلت، نظرانداز کی گئی درخواستوں اور عوامی مسائل سے لاتعلقی کی کھلی نشانی ہے۔
UC-6 کے لوگوں نے بار بار آواز اٹھائی مگر جواب میں ہمیشہ خاموشی ملی۔

آج TEAM UC-6 میدان میں اُتری ہے—نمائش کے لیے نہیں، تصویریں لینے کے لیے نہیں بلکہ اس لیے کہ ہمارے لوگ محفوظ، صاف اور بہتر ماحول کے حق دار ہیں۔
یہ کام ہمارا فرض ہے، احسان نہیں۔

یہ ویڈیو یاد دہانی ہے کہ جب عوام جاگتی ہے، تو مسائل چھپ نہیں سکتے۔
ہم ہر گلی، ہر محلے اور ہر مسئلے کی نشاندہی کرتے رہیں گے، یہاں تک کہ ہمارے علاقے کا ہر باشندہ سکون سے سانس لے سکے۔

اصل خدمت وہ ہے جو دکھائی دے… نہ کہ وہ جو صرف دعووں میں ہو۔

16/11/2025

Photos from Jamat-e-Islami Youth UC6 's post 16/11/2025

آج جماعتِ اسلامی کے ناظمینِ علاقہ اور JI یوتھ کے ناظمین و کارکنان نے مزاراتِ قائد سے اجتماعِ عام کے لیے روانہ ہونے والے بائیکر اسکواڈ کو زبردست جوش و جذبے کے ساتھ رُوانہ کیا! 🚩🔥

جوانوں کا جذبہ، نظم و ضبط اور خدمت کا عزم دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔
ان شاءاللّٰہ یہ بائیکر اسکواڈ اجتماعِ عام میں اپنی بھرپور ذمہ داریاں ادا کرے گا۔

اللّٰہ ہمارے قدم مضبوط کرے اور ہماری کاوشوں کو قبول فرمائے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


UC6
Karachi