24/08/2022
ان دو کتابوں کا سرورق پڑھ کے ایک عاقل اور بالغ انسان آسانی سے ھماری پستی اور ان کی ترقی کا راز جان سکتا ہے۔ سائینس ڈائیریکٹ نامی سائینسی تعلیمی تحقیقی ادارے کی مطابق
" پاکستان نے تعلیم کو چھوڑ دیا ہے، جو کہ ایک قوم کی ترقی اور کامیابی کے لئیے ایک حیاتیاتی عنصر ہے۔اس غفلت کی وجہ سے پاکستان شرح خواندگی کے اعتبار سے 120 ممالک میں سے 113 واں ملک ہے"۔
ویب سائیٹ مزید لکھتا ہے " معاشی اور شرمناک معاشرتی صورتحال کی وجہ سے تعلیمی پستی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، لیکن ابھی پاکستان میں اس صورتحال کو سمجھنے، یا سدھارنے کے لئیے کوئی ارادہ بھی موجود نہیں ہے۔
ویب سائٹ کے بقول کراچی اسلام آباد اور لاہور جیسے شہروں میں شرح خواندگی75% ہے مگر قبائیلی اضلاع میں جہاں اعلے سائنسی تعلیم کو حرام قرار دیا جاتا ہے وہاں شرح خواندگی صرف 9٪ ہے۔
یونیسیف تو ملک میں تعلیمی صورتحال کو اس سے بھی کافی خراب بتاتی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان شرح خواندگی کے حساب سے 50% لیٹریسی ریٹ کے ساتھ 160 ویں نمبر پر آتا ہے۔
یونیسیف کے اندازے کے مطابق ملک میں پانچ اور سولہ سال کے درمیانی عمر کے تقریبا ڈھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے۔ تعلیم کی اس پستی کا بڑا متاثرہ حصہ خواتین ہیں۔ اکیسویں صدی کے بائیس سال گزرنے کے باوجود یہاں کی تہذیب روایات اور مذھب بچیوں کی تعلیم کو شرم مانتی ہے۔
اور ہماری میڈیا پر تذکرہ ہے شھباز گل کی گرفتاری اور ریمانڈ کا۔
مجھے غصہ ان اداروں پر آتا ہے جو ہمیں ہماری تعلیمی پسماندگی کے بارے میں بتاتی ہے۔ یہ کیوں ہمیں نہیں چھوڑتے؟ ہمیں تعلیم نہیں پسند۔ تمہیں کیا مسئلہ ہے؟ کیوں پیچھے پڑ گئیے ہو؟
رند خراب حال کو زاھد نہ چھیڑ تو۔
تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تی۔
12/02/2022
هسي خو نشه په خپله هم جرم دی. ليکن د ټولني د نن سبا جرمونه لکه کار او موټر سائيکل غلا يا په زوره تښتول وغيره په تیزي په ډيريدو دي.
جرم او نشه لازم و ملزوم دي. ۹۵٪ سلنه په نشو روږدي کسان جرمونو او غلاوو ته مخه کوي. په بله ژبه په جرمونو اخته کسان نيږدې ټول نشه کوي.
11/02/2022
ایم پی آر اور اس کے آس پاس میں منشیات کا بڑھتا ہوتا کاروبار اور ستعمال اب اس معاشرے کے لئیے ایک بدنامی اور بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ آئیے دن کے سٹریٹ کرائیمز چوریاں اور دیگر جرائیم معمول بن چکی ہیں۔ منشیات کے عادی نوجوان اب نشے کا استعمال سرعام کر رہے ہیں۔ جو کہ نئی نسلوں کے لئیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ اب وقت ہے کہ اس ناسور کے خلاف لوگوں میں آگاہی پہیلائی جائے اور اپنے بچوں کا تحفظ اور مستقبل یقینی بنائیں۔
لمر منشیات کے خلاف مسلسل کمپین کر رہا ہے۔ آپ کا تعاون لازمی ہے۔
سیویک سینس ڈپارٹمنٹ
لمر ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی
31/01/2022
مقامی سطح پر نوجوانوں میں منشیات کا ایک نہایت خطرناک رجحان صورت لے رہا ہے۔ ایم پی آر اور ملحقہ علاقوں کے سینکڑوں نوجوان اس موذی لت کا شکار ہوچکے ہیں۔ سپورٹس منشیات کے خلاف سب سے مؤثر ہتیار ہیں۔ نوجوانوں کو صحت مند تفریحی مواقع اور مقابلوں کی فراہمی سے نوجوانوں کی ایکٹیویزم کا وقت مثبت کاموں میں گزر جاتا ہے۔ اور معاشرے میں موجود دیگر خطرناک رجحانات سے حفاظت بھی اسی میں ہے کہ جوانوں کو کھیلوں کے بھتر مواقع میسر ہوں۔ کھیلوں کے مقابلے کرانے سے نوجوانوں کے اندر چھپا ہوا قابلیت بھی سامنے آتا ہے اور ان کے سپورٹس میں آگے بڑھنے کے چانس پیدا ہو جاتے ہیں۔
24/01/2022
آج عالمی یوم خواندگی ہے یا یوم تعلیم ہے۔
تعلیمی اہمیت کے اس دور میں جہاں دنیا ترقی اور ٹیکنالوجی اونچائیوں کو چھو رہی ہے۔ ایجادات اور تخلیقات کی بھرمار ہے۔ دنیا کے ممالک اور بڑی کمپنیاں معاشی دوڑ میں ایک دوسرے کے مقابلے پر آچکے ہیں۔ خلا اور کائینات کی تسخیرمیں انسان چاند کو چھو کر مریخ پر نمائندہ بھیج چکا ہے۔ فضائی سفر اور برق رفتار ٹرینوں کے بدولت وسیع دنیا ایک گاؤں میں تبدیل ہوگیا ہے۔ صحت کے میدان میں ایجادات نے انسانی زندگی کو حیران کن انداز میں بدلا ہے۔ دنیا کی یہ ناقابل یقین ترقی اور جدت صرف اور صرف کتاب اور قلم کے زور سے ہی ممکن ہوسکی ہے۔
کتاب اور قلم کے اس دور میں ھم، تم اور پاکستان کہاں کھڑے ہیں؟
اس سوال کا جواب صرف ایک حقیقت میں ڈھونڈنے کی کوشش کریں اور وہ حقیقت یہ ہے کہ وطن عزیز میں ڈھائی کروڑ سے زیادہ بچے اب تک کتاب اور قلم سے دور ہیں۔ ایم پی آر اور ملحقہ علاقوں میں خواندگی کی شرح پاکستان کے تناسب سے اور بھی بدتر ہے۔
علم کا دیا جلاؤ۔
بڑا اندھیرا ہے۔
12/01/2022
د نشو په ضد له لمر سره ودريږي
09/01/2022
لمر منشیات کے خلاف مہم شروع کر رہا ہے۔
آپکا ساتھ چاہئے
22/10/2021
ایک ضروری اطلاع۔
کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے آج کے بعد میرا لمر ایجوکیشنل ویلفئیر سوسائٹی سی کسی طرح کوئی واسطہ نہیں ہے۔ لہذا آج کے بعد لمر کے کسی اچھے یا برے فیصلے یا پھر کسی طرح کے مالی اور تنظیمی معاملات کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہ ہوگا۔ نہ کوئی اس بارے میں مجھ سے استفسار کریں۔
شکریہ۔