Pak Muslim Alliance Dewan District Central

Directions

Pak Muslim Alliance Dewan District Central پاک مسلم الائنس(دیوان) پاکستان میں موجود بنگلہ زبان بولنے والے محب وطن شہریوں کا ترجمان پارٹی ہے

26/08/2026
24/07/2026

عوامی امن و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں

معروف سماجی رہنما، چیئرمین پاکستان سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن اور صدر پاک مسلم الائنس دیوان ضلع وسطی محمد سلمان بھائی نے علاقہ مکینوں کی مسلسل شکایات اور عوامی مطالبے پر اعلیٰ حکام، بالخصوص ڈی آئی جی اور دیگر متعلقہ اداروں کی انتظامیہ سے ایک اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقے میں بڑھتی ہوئی منشیات کی لعنت، گلی کوچوں اور مختلف مقامات پر نشے کے عادی افراد کی موجودگی، اور بعض بااثر عناصر کی سرپرستی میں جاری مبینہ منشیات فروشی جیسے سنگین مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس افسوسناک صورتحال کے باعث خواتین، بزرگوں اور معصوم بچوں کے لیے گھروں سے نکلنا اور گلیوں میں آمدورفت کرنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے، جس پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

اس موقع پر ضلعی صدر محمد سلمان بھائی نے دوٹوک اور واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے متعلقہ عناصر کو علی الاعلان آخری موقع دیا کہ وہ فوری طور پر منشیات فروشی اور تمام غیر قانونی و سماج دشمن سرگرمیوں کا خاتمہ کریں۔ بصورتِ دیگر قانون حرکت میں آئے گا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف ہر سطح پر مؤثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک مسلم الائنس دیوان عوام کے جان و مال، عزت و وقار اور پُرامن معاشرے کے قیام کے لیے ہر آئینی و قانونی فورم پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی، کیونکہ ایک محفوظ، پُرامن اور منشیات سے پاک معاشرہ ہی ہماری آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

شعبہ نشرواشاعت
پاک مسلم الائنس دیوان

24/07/2026

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Muslim Alliance Dewan District Central posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share