All Pakistan Muttahida Students Organization

All Pakistan Muttahida Students Organization

Share

On 11th,June 1978 All Pakistan Mohajir Students Organization(APMSO) was established.

Photos from ALLABOUTMQM.ORG's post 11/05/2026

سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت نے جامعہ کراچی کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا،اراکین مرکزی کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان

اساتذہ کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں، مرکزی کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان

وزٹنگ فیکلٹی کو واجبات کی عدم ادائیگی اور امتحانی امور کی جبری انجام دہی غیر منصفانہ ہے۔اراکین مرکزی کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان

ارباب اختیار جامعہ کراچی کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے فوری فنڈز جاری کریں، اراکین مرکزی کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان

کراچی۔۔۔۔۔۔ 10 مئی 2026ء
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے جامعہ کراچی میں پیدا ہونے والی حالیہ سنگین مالی، انتظامی اور تعلیمی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی مسلسل غفلت اور ناقص پالیسیوں نے ملک کی اس سب سے بڑی اور معتبر درسگاہ کو شدید ترین بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ مرکزی کمیٹی کے مطابق انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے حالیہ ہنگامی اجلاس میں سامنے آنے والے حقائق اس تلخ حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں کہ اساتذہ کرام، افسران اور ملازمین کے دیرینہ واجبات کی عدم ادائیگی، ہاؤس سیلنگ کی معطلی اور دیگر مالیاتی مسائل نے جامعہ کے پورے انتظامی و تعلیمی ڈھانچے کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ اگر فی الفور ہنگامی بنیادوں پر تلافی کے اقدامات نہ کیے گئے تو جامعہ کراچی کا تدریسی اور امتحانی نظام مکمل طور پر زمین بوس ہو جائے گا، جس کا براہِ راست اور ناقابلِ تلافی نقصان ہزاروں طلبہ و طالبات کے مستقبل کو ہوگا۔ ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی اساتذہ کے تمام جائز مطالبات اور ان کے آئینی و قانونی حقوق کی غیر مشروط اور بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے، کیونکہ اساتذہ کی جانب سے مسلسل احتجاج، مذاکرات اور ہر سطح پر توجہ دلانے کے باوجود حکومتِ سندھ اور متعلقہ اداروں کا ٹس سے مس نہ ہونا انتہائی افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے۔ بالخصوص وزٹنگ اساتذہ کے واجبات کی ادائیگی کے بغیر ان سے زبردستی امتحانی امور لینے کی کوششیں نہ صرف غیر منصفانہ بلکہ تعلیمی اخلاقیات کے بھی منافی ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان اربابِ اختیار سے مطالبہ کرتی ہے کہ جامعہ کراچی کے لیے فوری طور پر خصوصی فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ اساتذہ و ملازمین کے تمام واجبات ادا ہوں اور جامعہ اس بدترین مالی تعطل سے نکل سکے۔ ساتھ ہی مرکزی کمیٹی نے مادرِ علمی کے اساتذہ سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ طلبہ و طالبات کے تعلیمی مستقبل اور ان کی ذہنی اذیت کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانات اور تدریسی عمل کی مکمل بندش سے حتی الامکان گریز کریں، تاکہ غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کا تعلیمی حرج نہ ہو۔ ایم کیو ایم پاکستان ارضِ پاک کے تعلیمی اثاثوں، اساتذہ، ملازمین اور طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی اور جامعہ کراچی کو اس گرداب سے نکالنے کے لیے اپنا ہر ممکن سیاسی و قانونی کردار ادا کرنے کا پختہ عزم رکھتی ہے۔












Photos from All Pakistan Muttahida Students Organization's post 08/05/2026

مرکزی جوائنٹ انچارج کاظم حسین بھائی وارکین مرکزی کمیٹی نے سیکٹر آرگنائزرز سے میٹنگ کی اور کل ہونے والے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے معرکہ حق پروگرام میں بھرپور شرکت کرنے کا میسج دیا اور ۱۱ جون کے حوالے سے بھی میسجز دئیے ۔۔

Photos from All Pakistan Muttahida Students Organization's post 02/05/2026

اورنگی ٹاؤن کی محرومیوں کے ازالے کا آغاز، دانش اسکول ایم کیو ایم کی تعلیم دوستی کا عملی ثبوت ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

پاکستان بنانے سے بچانے تک اورنگی ٹاؤن کا اہم کردار ہے، نظریہ پاکستان کو اسی بستی میں بسایا گیا، چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ

وقت آگیا ہے کہ شہر کی ہر دیوار اور ہر کونے کو علم کی روشنی سے معمور کیا جائے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

اربوں کا منصوبہ تقدیر بدل دے گا، جلد یونیورسٹی بھی بنائیں گے، سید امین الحق

متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا جرمن گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن میں دانش اسکول کے قیام کا افتتاحی تقریب سے خطاب، شرکاء کی جانب سے شاندار استقبال

متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن تعلیم یافتہ لوگوں کی غریب ترین بستی ہے جس کا حق ادا کرنے کے لیے پہلا بڑا قدم اٹھا دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاؤن کے تاریخی جرمن گراؤنڈ میں وفاقی حکومت کے میگا تعلیمی منصوبے دانش اسکول کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس سرزمین پر اس عظیم تعلیمی منصوبے کی بنیاد رکھی جا رہی ہے وہ بذاتِ خود ایک دانش کدہ ہے، انہوں نے اورنگی ٹاؤن کے مکینوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس بستی کو دوہری ہجرت کا اعزاز حاصل ہے، ہم نے اگرچہ مشرقی پاکستان کو کھو دیا لیکن نظریہ پاکستان کو بچا کر اسے اورنگی ٹاؤن کے گلی کوچوں میں آباد کیا، پاکستان کی تخلیق سے لے کر اس کی بقاء تک اورنگی ٹاؤن کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، چیئرمین متحدہ نے مزید کہا کہ آج کے دور میں علم سے دانش کشید کرنا پاکستان کی بقاء کے لئے ناگزیر ہو چکا ہے، کراچی ایک تعلیم دوست شہر ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ شہر کی ہر دیوار اور ہر کونے کو علم کی روشنی سے معمور کیا جائے، انہوں نے اعلان کیا کہ دانش اسکول کا یہ منصوبہ محض شروعات ہے جلد ہی وزیراعظم پاکستان خود یہاں تشریف لا کر اس کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھیں گے جو وفاقی حکومت کی کراچی سے دلچسپی کا ثبوت ہوگا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے منشور تعلیم سب کے لیے پر سختی سے کاربند ہے، انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے بننے والا یہ اسکول نہ صرف اورنگی بلکہ پورے کراچی کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا مستقبل میں اسی منصوبے کو یونیورسٹی کی سطح تک لے جایا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ پانی ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے مسائل پر بھی مؤثر تدارک کے لیے دن رات کوشاں ہیں، حق پرست رکنِ سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن اورنگی ٹاؤن کے عوام سے انتخابات کے دوران کیئے گئے وعدوں کی عملی تعبیر کا دن ہے، پسماندہ علاقوں میں عالمی معیار کے تعلیمی اداروں کا قیام ہی وہ راستہ ہے جس سے ہم محرومیوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں، تقریب کے اختتام پر اورنگی ٹاؤن کے عوام کی بڑی تعداد نے اس منصوبے کو علاقے کی ترقی کے لئے ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے ایم کیو ایم قیادت کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر اراکینِ مرکزی کمیٹی، حق پرست ارکانِ اسمبلی و دیگر شعبہ جات کے اراکین سمیت ٹاؤن اور یوسیز کہ ذمہ داران و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔



Photos from All Pakistan Muttahida Students Organization's post 30/04/2026

عورت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور یورپی یونین کے تعاون سے "سیاسی جماعتوں میں صنفی مساوات اور سماجی شمولیت" ایم کیو ایم پاکستان کے آئین کے تناظر میں ایک اہم سیشن کا انعقاد ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار بھائی نے پارٹی آئین کا تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے بالخصوص خواتین اور کم نمائندگی رکھنے والے طبقات کی مؤثر شمولیت کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر جوائنٹ انچارج اے پی ایم ایس او شرجیل بیگ بھائی ، رُکن مرکزی کمیٹی سیدہ بتول باجی ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے شرکت کی پروگرام کا بنیادی مقصد سیاسی جماعتوں کے اندر شمولیتی پالیسیوں کو فروغ دینا تھا جبکہ اختتام پر رُکنِ قومی اسمبلی انجینئر سبین غوری باجی نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔


29/04/2026

ایم کیو ایم پاکستان کے پہلے چیئرمین شہید عظیم احمد طارق بھائی۔



22/04/2026

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اراکینِ سینئر مرکزی کمیٹی کے ہمراہ سابق حق پرست گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی والدہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے اراکین، نگراں کمیٹی، اے پی ایم ایس او، سی او سی، ڈسٹرکٹ انچارج و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی حیدرآباد، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت کراچی سے منتخب اراکین اسملبی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود۔



Photos from All Pakistan Muttahida Students Organization's post 21/04/2026

لیگل رائٹس فورم کے زیرِ اہتمام ہوٹل مہران میں ورکشاپ کا انعقاد، ورک شاپ میں پاکستان میں بلدیاتی نظام اور مقامی حکومتوں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ ورکشاپ میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کے نمائندگان نے بھی شرکت کی، ایم کیو ایم کے وفد میں شرجیل بیگ (جوائنٹ انچارج اے پی ایم ایس او)، سیدہ بتول کاظمی (مرکزی رکن اے پی ایم ایس او)، نازیہ خان (مرکزی رکن شعبۂ خواتین)، نوید علی (مرکزی رکن ڈیجیٹل میڈیا) اور ماریہ صدیقی (مرکزی رکن ڈیجیٹل میڈیا) شامل تھے۔ ورکشاپ میں لوکل کونسل کے امور پر گہری مہارت رکھنے والے جناب انور حسین نے بطورِ مقرر اپنے فرائض انجام دیے اور بلدیاتی اداروں کی اہمیت، اختیارات اور درپیش مسائل پر جامع روشنی ڈالی اس نشست کا مقصد پاکستان میں مضبوط اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورت کو اجاگر کرنا اور مختلف طبقات کے درمیان اس موضوع پر سنجیدہ مکالمے کو فروغ دینا تھا۔


18/04/2026

بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن (بی ایس ایف) ہزاروں کارکنان آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) کا حصہ بن گئے۔


Photos from All Pakistan Muttahida Students Organization's post 12/04/2026

میرپورخاص میں میڈیکل کی طالبہ فہمیدہ لغاری کی خودکشی کا واقعہ نہایت افسوسناک، تشویشناک اور کئی سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے طالبہ کو مبینہ طور پر ہراسانی اور دباؤ کا سامنا تھا، مرکزی کمیٹی اے پی ایم ایس او

فہمیدہ لغاری جیسی باصلاحیت بیٹیاں پاکستان کا روشن مستقبل ہوتی ہیں، مگر افسوس کہ ایک اور قیمتی جان ایسے حالات کی نذر ہو گئی جنہیں بروقت روکا جا سکتا تھا، مرکزی کمیٹی اے پی ایم ایس او

12 اپریل 2026ء

اے پی ایم ایس او کے وفد کی میرپورخاص میں میڈیکل کی طالبہ فہمیدہ لغاری کے والد سے ملاقات اس موقع پر مرکزی کمیٹی کا کہنا تھا طالبہ فہمیدہ لغاری کی خودکشی کا واقعہ نہایت افسوسناک، تشویشناک اور کئی سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے طالبہ کو مبینہ طور پر ہراسانی اور دباؤ کا سامنا تھا فہمیدہ لغاری جیسی باصلاحیت بیٹیاں پاکستان کا روشن مستقبل ہوتی ہیں، مگر افسوس کہ ایک اور قیمتی جان ایسے حالات کی نذر ہو گئی جنہیں بروقت روکا جا سکتا تھا اس سے قبل بھی چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ سمیت دیگر اداروں میں ایسے افسوسناک واقعات پیش آ چکے ہیں مگر حکومت سندھ کی جانب سے تاحال کوئی جامع اور مؤثر حکمت عملی سامنے نہیں آئی ہماری اعلی حکام سے گزراش ہے واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کر کے ہراسانی میں ملوث افراد کا تعین کیا جائے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تمام تعلیمی اداروں میں فعال اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں قائم کر کے انہیں بااختیار بنایا جائے جبکے شکایات کے اندراج اور فوری داد رسی کے لیے مؤثر اور محفوظ نظام متعارف کروایا جائے تاکہ متاثرہ طلبہ بلا خوف اپنی آواز بلند کر سکیں مرکزی کمیٹی اے پی ایم ایس او اعادہ کرتی ہے کہ طلبہ کے تحفظ، عزت اور ذہنی صحت کے لیے ہر ممکن آواز بلند کی جائے گی اور ایسے سانحات کے تدارک کے لیے عملی اقدامات کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی اس موقع پر مرکزی کُمیٹی اے پی ایم ایس او کے رُکن حارث راجپوت ، سیکٹر کمیٹی میرپورخاص سمیت کارکنان بھی موجود تھے۔

07/04/2026

اے پی ایم ایس او محض ایک طلبہ تنظیم نہیں بلکہ شعور، نظریہ اور قیادت کی وہ درسگاہ ہے جہاں سے جدوجہد کا چراغ روشن ہوتا ہے ہمیں فخر ہے اے پی ایم ایس او سیکٹر سی کے سابقہ ذمہ دار اور ایم کیو ایم کے بانی رکن و سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی باوقار انداز میں صدارت کی، یہ لمحہ اس حقیقت کا مظہر ہے کہ اے پی ایم ایس او صرف نوجوانوں کو منظم ہی نہیں کرتی بلکہ انہیں ایوانوں تک پہنچنے والی قیادت میں ڈھالتی ہے آج ایک بار پھر ثابت ہوا کہ اے پی ایم ایس او وہ مکتبِ فکر ہے جہاں کردار تراشے جاتے ہیں اور جہاں سے اٹھنے والی آواز ایوانوں تک گونجتی ہے۔



Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Block 3 Bahadurabad
Karachi
184/Z-ABLOCK3BAHADURABADOFFICE