پشتون قومي مومنټ میډیا

پشتون قومي مومنټ میډیا

Share

🌴ﻧَﺼْﺮٌ ﻣِّﻦ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﻭَﻓَﺘْﺢٌ قریب☝🌴

12/04/2026

(پشتون قومی مومنٹ)
ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر جناب جلال جلالی اپنی کابینہ کے ہمراہ
(پشتون قومی امن جرگہ) میں شرکت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عثمان شہید کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
جلال جلالی کا کہنا تھا کہ اگر قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم پرامن اور قانونی احتجاج کا حق رکھتے ہیں اور روڈ بلاک کرنے سمیت ہر جائز قدم اٹھائیں گے

10/04/2026

پشتون قومی مومنٹ پاکستان

ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے مثبت او موثر ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے پشتون قومی مومنٹ کے چیئرمین داود خان نظری نے وزیر عظم شہباز شریف او فیلڈ مار شل عاصم منیر کی کاوشو کو خراج تحسین پیش کیاہے،
انہوں نے کہا کہ اس اہم موقع پر پاکسان کی دانشمندانہ حکمت عملی قابل تعریف ہے،
جس نے دنیا بھر میں امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا

Photos from ‎پشتون قومي مومنټ میډیا‎'s post 06/04/2026

پشتون قومی موومنٹ کے شمولیتی پروگرام میں سینکڑوں کارکنان کی شرکت، ڈسٹرکٹ ملیر، اور ڈسٹرکٹ ملیر کے تین یونٹس کا افتتاح

ضلع ملیر میں منعقدہ پشتون قومی موومنٹ کے ایک بڑے شمولیتی پروگرام میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔

پروگرام میں مختلف سیاسی، سماجی اور تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر ضلع ملیر کے صدر جلال جلالی، سینئر نائب صدر عبد القیوم، جنرل سیکرٹری رحمت خان، نائب صدر اسماعیل خان، نائب صدر امیر آغا جان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری زاہد خان اور سیکرٹری اطلاعات عید محمد سمیت بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔

پروگرام کے دوران تین نئے یونٹس کا افتتاح بھی کیا گیا۔
نئے منتخب ہونے والے یونٹس کے عہدیداران میں:

شیرپاؤ کالونی یونٹ کے صدر ھاشم خان
ظفر ٹاؤن یونٹ کے صدر طاھر خان
ملیر یونٹ کے صدر کبیر
منتخب ہوئے۔

تقریب میں پشتون قومی موومنٹ کے صدر داؤد جان، نظری،
پشتون قومی مومنٹ مرکزی کیبنٹ، ضلعی کیبنٹ اور یونٹوں کے عہدیداران اوور کارکنان
پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور تاجر برادری کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں اتحاد، بھائی چارے اور یکجہتی پر زور دیا اور کہا کہ پشتون برادری کو اپنے حقوق اور اجتماعی مفادات کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔

تقریب کے اختتام پر داؤد جان نظری اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات کو سراہا گیا، جبکہ ضلع ملیر کے صدر جلال جلالی بابا کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
جبار عابد
پشتون قومي مومنټ میډیا

06/04/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Karachi
3993