Karachi Metropolitan Corporation- بلدیہ عظمیٰ کراچی

Karachi Metropolitan Corporation- بلدیہ عظمیٰ کراچی

Share

The Official Facebook Account of the Karachi Metropolitan Corporation. KMC is a Public Corporation responsible for provision of Municipal Services.

Photos from ‎Karachi Metropolitan Corporation- بلدیہ عظمیٰ کراچی‎'s post 01/06/2026

کراچی کی قیادت نے ضلع ملیر کے عوام سے کیا گیا بہتر انفراسٹرکچر کا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔

میمن گوٹھ روڈ روزانہ لاکھوں شہریوں کی آمدورفت کا اہم ذریعہ ہے جو شہری اور دیہی علاقوں کو آپس میں ملاتا ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے وعدے کے مطابق، کلک پراجیکٹ کے تعاون سے اس سڑک کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، جس سے کراچی کے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات اور محفوظ آمدورفت میسر آئے گی۔

01/06/2026
31/05/2026

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہل پارک کے اطراف جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

عوامی شکایت موصول ہونے پر میئر کراچی کی ہدایت کے تحت ایک ہفتہ قبل ہی تعمیراتی کام رکوا دیا گیا تھا۔ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی

میئر کراچی کی ہدایت پر قانونی کارروائی کا آغاز، محکمہ لینڈ نے تعمیراتی کام رکوانے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی

عوامی شکایات پر کی جانے والی جانچ میں معلوم ہوا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے نہ کوئی الاٹمنٹ کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کی تعمیراتی اجازت جاری کی گئی ہے۔ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی

غیر قانونی قبضے اور تجاوزات کی شکایات کے بعد محکمہ انسدادِ تجاوزات، محکمہ پارکس، محکمہ قانون اور محکمہ لینڈ کے افسران کو کارروائی کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی

محکمہ لینڈ نے زمین کی ملکیت کی تصدیق کے لیے پی ای سی ایچ ایس سے باضابطہ ویریفکیشن بھی طلب کر لی ہے۔ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے پولیس کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی

30/05/2026

سی پیک گیم چینجر اور کراچی کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اہم بیان

مشکل دور میں آصف زرداری نے 'پاکستان کھپے' کا نعرہ لگایا اور سی پیک کو چین کے اشتراک سے اہم منصوبہ بنایا

کراچی کا لاہور سے منفی موازنہ اور پروپیگنڈا بند کیا جائے، شہر میں بلاول بھٹو کی قیادت میں بہتری کا سفر جاری رہے گا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک اہم ترین بیان میں کہا ہے کہ جب ملک تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا تھا، اس وقت صدر آصف علی زرداری نے 'پاکستان کھپے' کا نعرہ لگا کر ملک کو بچایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آصف علی زرداری نے ہی چین کے ساتھ تاریخی اشتراک کر کے سی پیک (CPEC) جیسے عظیم منصوبے کو ملکی معیشت کا اہم حصہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہر کوئی اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہے کہ سی پیک پورے پاکستان کے لیے ایک حقیقی 'گیم چینجر' ثابت ہو رہا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے تاکید کی کہ قیادت کی جانب سے جو دور اندیش فیصلے کیے جاتے ہیں، ان کے مثبت اثرات آنے والی نسلوں کو ملتے ہیں۔
اپنے بیان میں میئر کراچی نے شہر کے خلاف کیے جانے والے منفی پروپیگنڈے پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے متعلق ہمیشہ منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے اور جان بوجھ کر کراچی کا موازنہ لاہور سے کیا جاتا ہے جو کہ نامناسب ہے۔ انہوں نے شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان کا پہلا لینڈ اسٹری واٹر پارک کراچی میں بن رہا ہے جو کہ شہر کے شہریوں کے لیے ایک بہترین تفریحی منصوبہ ہوگا۔ مرتضیٰ وہاب نے عزم کا اظہار کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی متحرک قیادت میں کراچی میں تعمیر و ترقی اور بہتری کا یہ سفر اسی طرح مسلسل جاری رہے گا۔

29/05/2026

عیدالاضحیٰ کے انتظامات سے دیگر سیاسی جماعتوں کے چیئرمین بھی مطمئن۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی مسلسل محنت کے نتائج پورے شہر میں نمایاں ہونے لگے، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ٹیم کے مؤثر اور بروقت ردِعمل نے شہر کو صاف ستھرا اور بہتر رکھا۔

چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح ٹاؤن جن کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے، اپنے ٹاؤن میں عیدالاضحیٰ آپریشن کی کارکردگی سے مطمئن۔

28/05/2026

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بلدیہ ٹاؤن میں قائم سالڈ ویسٹ کلیکشن کیمپ پہنچ گئے۔

سالڈ ویسٹ حکام کی جانب سے میئر کراچی کو آلائشوں کی کلیکشن اور جاری آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے موقع پر موجود شہریوں سے گفتگو بھی کی۔

چند مقامات سے شکایات موصول ہو رہی ہیں، تاہم ہماری ٹیمیں مسلسل گراؤنڈ پر موجود ہیں اور مسائل کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔— میئر کراچی

میئر کراچی نے راستوں اور کھلے مقامات پر آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کر دی۔

ٹیمیں بہترین انداز میں کام کر رہی ہیں، جبکہ آپریشن کے دوران شہر کا ماحول خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔— میئر کراچی

میئر کراچی نے آپریشن کو مزید مؤثر اور تیز رفتار بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر ایم پی اے آصف موسیٰ، ٹاؤن چیئرمین بلدیہ کریم آسکانی، ڈپٹی کمشنر کیماڑی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Municipal Office, M. A Jinnah Road Karachi
Karachi