Unofficial Excise, Taxation & Narcotics Control Department Khairpur
providing service or doing something for the nation
07/03/2026
صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں و اسمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں
محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ضلع جنوبی کی خفیہ اطلاع پر نشتر روڈ گارڈن میں کاروائی
کاروائی کے دوران سوزوکی ہائی روف سے 15 کلوگرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار
چھاپہ مار ٹیم نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث گاڑی نمبر CR-4452 اور برآمد منشیات ضبط کرلیں
ملزم ارمان علی ولد عبدالرحمن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
جاری کردہ
شبیر علی بابر
افسر تعلقات عامہ
صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ
17/02/2026
عوام الناس / گاڑی مالکان کے لیے اہم اعلان
حکومتِ سندھ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نظام میں اہم اصلاحات کرتے ہوئے نمبر پلیٹس کو اب گاڑی کے بجائے مالک کے قومی شناختی کارڈ (CNIC) سے منسلک کر دیا ہے۔ اس فیصلے کی توثیق صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے کر دی ہے۔
اہم نکات:
• اب نمبر پلیٹ مالک کی ملکیت ہوگی اور گاڑی فروخت ہونے کی صورت میں بھی مالک کے پاس برقرار رہے گی۔
• مالک اپنی پرانی نمبر پلیٹ نئی خریدی گئی گاڑی پر منتقل کر سکتا ہے۔
• اگر کسی شخص کے پاس ایک سے زیادہ گاڑیاں ہوں تو ہر گاڑی کے لیے الگ نمبر پلیٹ جاری کی جائے گی۔
• گاڑی کی خرید و فروخت کے وقت نمبر پلیٹ برقرار رکھنے یا تبدیل کرنے کا فیصلہ خریدار اور فروخت کنندہ کی باہمی رضامندی سے ہوگا۔
• نمبر پلیٹ کی منتقلی پر کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
• مالک ایک سال تک غیر فعال نمبر پلیٹ اپنے پاس محفوظ رکھ سکتا ہے، بشرطیکہ متعلقہ رجسٹرنگ اتھارٹی کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔
مزید معلومات کے لیے متعلقہ ایکسائز آفس سے رابطہ کریں۔
16/02/2026
10/02/2026
کیا آپ نے گاڑی خرید لی ہے، لیکن وہ اب تک پرانے مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہے؟
اور فروخت کنندہ دستیاب نہیں؟
تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے
ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ، حکومتِ سندھ
نے گاڑی کی منتقلی کے لیے نیا معیاری طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔
اب گاڑی اِن صورتوں میں بھی ٹرانسفر ہو سکے گی
جب فروخت کنندہ کا بایومیٹرک دستیاب نہ ہو
یا وہ قابلِ رسائی نہ ہو۔
“درکار دستاویزات اور مراحل”
سب سے پہلے
خریدار کی تحریری درخواست
پھر
گاڑی کی خریداری کا ثبوت
جیسے سیل ایگریمنٹ
ایک
قومی اخبار میں اشتہار
اس کے بعد
انڈیمنٹی بانڈ یا حلف نامہ
خریدار کی
نادرا بایومیٹرک تصدیق
جو پندرہ دن کے اندر مکمل کرنا ہوگی۔
گاڑی کی
مکمل فزیکل ویریفیکیشن کی جائے گی
محکمہ ایکسائز کا نمائندہ گاڑی اور موجودہ مالک کی تصاویر اصل کاغذات کے ہمراہ خود لے گا ۔
ایکسائز موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے
مطعلقہ ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر
ریکارڈ میں موجود مالک کو
دو نوٹسز جاری کریں گے
تمام مراحل مکمل ہونے پر
متعلقہ ڈائریکٹر کی منظوری سے
گاڑی کی ملکیت
خریدار کے نام منتقل کر دی جائے گی۔
آپ اپنی درخواست
سوک سینٹر کراچی،
ایگزیکٹو فیسلیٹیشن سینٹر
یا
ڈویژنل موٹر رجسٹریشن اتھارٹی میں جمع کروا سکتے ہیں
مزید رہنمائی کے لیے آپ
اپنی قریبی
موٹر رجسٹریشن اتھارٹی
سے رابطہ کرسکتے ہیں
Excise, Taxation & Narcotics Control Department
Government of Sindh
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Excise, Taxation & Narcotics Control Office , One Unit Road Khairpur
Karachi
75300
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
