17/07/2026
Town Municipal Corporation
17/07/2026
رہنما تحریکِ انصاف کراچی و چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک مختلف مقدمات میں آج عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر حقیقی ایم این ایز عالمگیر خان، سیف الرحمٰن، دوا خان صابر، ایڈووکیٹ خالد محمود، کنوینر عمران خان رہائی تحریک سعید آفریدی، حقیقی ایم پی اے ربستان خان، وائس چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن طارق محمود، یوسی چیئرمین سلمان خان، یوسی چیئرمین عبدالرحمن سمیت تحریکِ انصاف کے دیگر رہنما اور کارکنان بھی مختلف مقدمات میں عدالت میں پیش ہوئے۔
تمام رہنماؤں اور کارکنان نے عدالت میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور عزم و حوصلے کا اظہار بھی کیا۔
رہنما تحریکِ انصاف و چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک کی ہدایت پر یوسی 08 مہران ٹاؤن میں ڈی-11 چنگچی اسٹاپ سے جلال چوک تک پیور بلاک بچھانے کا کام جاری ہے۔
چیئرمین گوہر علی خٹک کی جانب سے ناقص میٹریل کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیے جانے کے بعد متعلقہ ٹھیکیدار نے فوری طور پر معیاری اور نئے بلاکس کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا، تاکہ عوام کو پائیدار اور معیاری ترقیاتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس منصوبے کی تکمیل سے مہران ٹاؤن کے شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے نمایاں ریلیف ملے گا۔
اس موقع پر مقامی شہریوں نے معیاری تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ منصوبہ جلد مکمل ہو کر عوام کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرے گا۔
16/07/2026
مورخہ:16 جولائی 2026ء
شاہ فیصل ٹاؤن یونین کمیٹی نمبر 03-گرین ٹاؤن میں ترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری
گیس لائن ڈالنے کیلئے روڈ کٹنگ سے متاثر ہونے والی سڑکوں اور گلیوں کی بحالی کا کام جاری ہے،چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک
کراچی ( ) چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک کی جانب سے شاہ فیصل ٹاؤن کی تمام یونین کمیٹیز میں بلدیاتی اور ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیز رفتاری سے جاری ہے اس سلسلے میں خصوصی طور پر یونین کمیٹی نمبر 3 گرین ٹاؤن کے علاقے گولڈن ٹاؤن،آصف آباداور اس سے ملحقہ علاقوں میں گیس لائن ڈالنے کے دوران متاثر ہونے والی سڑکوں اور گلیوں کی بحالی کا کام جاری ہے روڈ لیولنگ سڑکوں کی تعمیرِ نو اور پیونگ بلاکس کی تنصیب کی جاری ہے واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل گیس کی پائپ لائن ڈالنے کیلئے کی جانے والی روڈ کٹنگ کی وجہ سے اس علاقے کی سڑکیں اور گلیاں متاثر ہو ئی تھی جس سے علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن نے متاثرہ گلیوں میں روڈ لیولنگ اورپیونگ بلاکس ٹف ٹائلز لگانے کے کام تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک اور وائس چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن طارق محمود بنگش نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عابد جیلانی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ یوسی 03- گرین ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے موقع پر موجود XEN بی اینڈ آر مرزا شارق بیگ اور متعلقہ افسران کوہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں مٹیریل کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا تمام کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش سفری اور ماحولیاتی مشکلات کا جلد از جلد خاتمہ ہو سکے ہماری اولین ترجیح ہے کہ شاہ فیصل ٹاؤن کے ہر شہری کو بنیادی بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک نے مزید کہا کہ گیس اور پانی کی لائنیں ڈالنے کے بعد سڑکوں کی فوری مرمت کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہم اپنے وسائل میں رہتے ہو ئے شاہ فیصل ٹاؤن کی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عابد جیلانی اور علاقہ مکینوں کا اظہارِ تشکرکام کی تیز رفتار پیش رفت پر گرین ٹاؤن، گولڈن ٹاؤن اور آصف آباد کے معززین اور علاقہ مکینوں نے مسرت کا اظہار کیا اور چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک اور وائس چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن طارق محمود بنگش کی ذاتی دلچسپی اور فوری اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
نشرواشاعت/تعلقات عامہ
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، شاہ فیصل
الزامات ختم… اب حقائق کی باری۔
15/07/2026
رہنما تحریک انصاف و چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک کی ہدایت پر یوسی 01 میں خراب اسٹریٹ لائٹس اور روشنی سے محروم مقامات سے متعلق موصول ہونے والی عوامی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خراب اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور نئی اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا عمل مکمل کر دیا گیا۔
شاہ فیصل ٹاؤن انتظامیہ شہریوں کو بہتر اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کورنگی زون جس میں افیسر سے لے کر سپروائزر تک
سب کے سب کام چور بطور فوکل پرسن ٹاؤن میں سندھ سولڈ ویسٹ کورنگی سے نا خوش ہوں