08/05/2026
صوبائی وزیر برائے ترقیٔ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی سے آج صدقۂ جاریہ ویلفیئر کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں صدر ویمن ونگ انعم عقیل خان، جنرل سیکریٹری ویمن ونگ مس کرن، اور سینئر وائس پریزیڈنٹ کراچی مسٹر شہزاد شامل تھے۔
ملاقات کے دوران خواتین کی فلاح و بہبود، بااختیار بنانے اور معاشرتی ترقی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر خواتین کی بہتری اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔
وزیرِ ترقیٔ نسواں شاہینہ شیر علی نے وفد کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ترقی اور فلاح کے لیے سرکاری و سماجی اداروں کے درمیان تعاون نہایت ضروری ہے۔
07/05/2026
صوبائی وزیر برائے ویمن ڈیولپمنٹ سندھ و جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کراچی ڈویژن محترمہ شاہینہ شیر علی اور ایم این اے و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن لیڈیز ونگ ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ و سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ملیر شاہجہان خان کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔
انہوں نے شاہجہان خان اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
05/05/2026
ٹنڈو الہیار: صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی کے بروقت نوٹس نے ایک اور زندگی بچا لی گئی
ٹنڈوالہیار: پولیس نے خواجہ اجمیر کالونی ٹنڈوالہیار کی رہائشی 20 سالہ لڑکی کو بحفاظت بازیاب کرلیا
والدین لڑکی کو عمر رسیدہ شخص کے ساتھ زبردستی شادی کروانا چاہتے تھے
شادی سے انکار پر لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر کمرے میں بند کردیا گیا تھا
والدین آج رات لڑکی کو شادی سے مسلسل انکار پر کاری قرار دے کر قتل کرنا چاہتے تھے
خفیہ اطلاع کے بعد صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کے بروقت نوٹس پر متعلقہ افسر ریشما تھیبو نے فوری پولیس سے رابط کیا
پولیس کی فوری کاروائی کے سبب لڑکی کو انتہائی زخمی حالت میں بازیاب کرلیا گیا ہے
بازیاب لڑکی کو سیف کسٹڈی میں ضروری طبی امداد مہیا کی جارہی ہیں
لڑکی کا بیان بھی قلمبند کیا جارہا ہے
جاری کردہ
شبیر علی بابر
افسر تعلقات عامہ
04/05/2026
پریس ریلیز
برائے فوری اشاعت
وزیر ترقی نسواں سندھ کا سکھر میں "کارو کاری" کے واقعے پر سخت نوٹس؛ فوری قانونی کارروائی کی ہدایت
کراچی/سکھر (4 مئی 2026): صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندھ نے گوٹھ شاہ بخش بھرو میں "کارو کاری" کے نام پر خاتون مسمات گلان بھرو کے قتل کے لرزہ خیز واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔
دو بچوں کی ماں کے بے رحمانہ قتل پر گہرے دکھ اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے اس واقعے کو انسانی حقوق اور صوبائی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری ہدایات جاری کیں کہ انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہ کی جائے۔
وزیر موصوفہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ڈپٹی ڈائریکٹر اور متعلقہ فیلڈ افسران نے فوری طور پر تھانہ جھنگڑو (روہڑی) کی پولیس سے رابطہ کیا ہے۔ محکمے کی اعلیٰ سطح مداخلت پر پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر (FIR) درج کرنے کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ "قانون سے بالا تر کوئی نہیں ہے، اور 'غیرت' کے نام پر ایسے وحشیانہ جرائم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔" انہوں نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ جب تک نامزد دو ملزمان گرفتار نہیں ہو جاتے، اس کیس کی مکمل قانونی پیروی اور مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔
محکمہ ترقی نسواں صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ متاثرہ خاندان کو صوبائی پروٹوکول کے مطابق تمام ضروری قانونی امداد فراہم کی جائے۔
21/04/2026
صوبائی وزیر برائے ترقیِ نسواں سندھ، شاہینہ شیر علی سے عوامی پریس کلب ملیر کے وفد نے صدر عبدالقادر درس کی قیادت میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفد نے ضلع ملیر کے عوامی مسائل سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر ملیر کی موجودہ صورتحال، صحت، تعلیم، خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے وفد کے مسائل کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کر کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر کے پرائیویٹ سیکریٹری اکبر حسن جوکھیو اور عبدال حکیم خاصخیلی بھی موجود تھے۔
21/04/2026
تاریخ: 20-04-2026
صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کا ٹنڈو الہیار میں سات سالہ بچی سے ہراسگی کے واقعے کا سخت نوٹس
ٹنڈو الہیار: ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے ضلع ٹنڈو الہیار میں سات سالہ بچی سے مبینہ ہراسگی کے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایت جاری کی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریشمہ تھیبو نے فوری طور پر پولیس کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور قریبی کوآرڈینیشن کے ذریعے شفاف اور میرٹ پر کارروائی کو یقینی بنایا۔ بروقت اقدامات کے نتیجے میں ملزم، جو کہ ایک نجی اسکول میں پیون کے طور پر کام کر رہا تھا، کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
متاثرہ بچی اور اس کے اہلِ خانہ کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ کیس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے واضح کیا ہے کہ ایسے واقعات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید برآں:
ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اسکولز اور کالجز میں بچیوں کے لیے باقاعدگی سے آگاہی سیشنز کا انعقاد کر رہا ہے، جن میں انہیں ہراسگی سے متعلق قوانین، اپنے حقوق، سیلف پروٹیکشن اور خود کو محفوظ رکھنے کے عملی طریقوں کے بارے میں تربیت اور رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔