30/04/2026
𝐒𝐈𝐍𝐃𝐇 𝐒𝐓𝐀𝐑 𝐑𝐄𝐀𝐋 𝐄𝐒𝐓𝐀𝐓𝐄
𝒀𝒐𝒖𝒓 𝒕𝒓𝒖𝒔𝒕 𝒊𝒔 𝒐𝒖𝒓 𝒊𝒅𝒆𝒏𝒕𝒊𝒕𝒚.
𝑫𝒆𝒂𝒍𝒔 𝒊𝒏 𝑨𝒍𝒍 𝑺𝒐𝒄𝒊𝒆𝒕𝒊𝒆𝒔 𝒂𝒕 𝑲𝒂𝒓𝒂𝒄𝒉𝒊
𝑺𝒑𝒆𝒄𝒊𝒂𝒍𝒍𝒚 𝑺𝒄𝒉𝒆𝒎𝒆-𝟑𝟑
𝑺𝒂𝒍𝒆, 𝑷𝒖𝒓𝒄𝒉𝒂𝒔𝒆, 𝑹𝒆𝒏𝒕, 𝑪𝒐𝒏𝒔𝒕𝒓𝒖𝒄𝒕𝒊𝒐𝒏.
30/04/2026
30/04/2026
پروجیکٹ ادھورا چھوڑنے پر بلڈر کو سزا!
بلڈر قسطیں لے کر بھاگ گیا؟ کنزیومر کورٹ کا فیصلہ جانیں!
حقیقت: خریدار کو ادھوری عمارت کے حوالے کردینا اور کام بند کر دینا قانونی جرم ہے۔
خطرہ/ مسئلہ: مبینہ طور پر کئی بلڈر %80 رقم اکٹھی کرنے کے بعد پروجیکٹ کو جان بوجھ کر سالوں کے لیے ادھورا چھوڑ دیتے ہیں۔
قانون کا حوالہ: سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے تحت عدالت نے پوری رقم مع ہرجانہ واپس کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
سبق: خاموش رہنے والے ہمیشہ لٹتے ہیں، قانون جاگنے والوں کی مدد کرتا ہے۔
30/04/2026
گراؤنڈ فلور کی پارکنگ پر دکانوں کا قبضہ!
آپ کے پروجیکٹ میں پارکنگ غائب کیوں ہوگئی؟
حقیقت: منظور شدہ نقشے میں گراؤنڈ فلور اگر پارکنگ کے لیے ہے، تو اسے دکانوں میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
خطرہ / مسئلہ: مبینہ طور پر کروڑوں کے منافع کے لیے بلڈرز پارکنگ کو دکانوں میں تبدیل کر دیتے ہیں اور رہائشی اپنی گاڑیوں کو پوری زندگی سڑک پر کھڑی کرتے ہیں۔
قانون کا حوالہ: سندھ بلڈنگ رولز 2002 کے تحت پارکنگ کے رقبے پر کسی بھی قسم کمرشل سرگرمی کرنا سخت منع ہے، اس کو مسمار کی جا سکتی ہے۔
سبق: پارکنگ آپ کا حق ہے، اس پر قبضہ مافیا کا سب سے بڑا ڈاکا ہے۔
21/04/2026
PUBLIC AWARENESS
موضوع: کرايہ دار کی راتوں رات بے دخلی
کیا مالک مکان کرایہ دار کا سامان اچانک باہر پھینک سکتا ہے!
حقیقت:
قانون کسی بھی مکان مالک کو یہ حق نہیں دیتا کہ بغیر عدالتی نوٹس کے کرایہ دار کا سامان سڑک پر پھینک دے۔
خطرہ / مسئلہ:
مبینہ طور پر مالکان زیادہ کرائے کی لالچ میں کرایہ داروں کو بلیک میل کرتے ہیں اور غنڈہ گردی سے مکان خالی کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔
قانونی حوالہ:
سندھ رینٹڈ پریمیمز آرڈیننس 1979 کے تحت بے دخلی (Eviction) کے لیے رینٹ کنٹرولر کا باقاعدہ آرڈر لازمی ہے۔
قانون ہاتھ میں لینا مالک مکان کو خود حوالات پہنچا سکتا ہے۔
19/04/2026
کراچی والوں ہوشیار !!!
کراچی کی شاہراہوں اور سوشل میڈیا پر "2 لاکھ ایڈوانس ماہانہ" والے اشتہارات سے ہوشیار رہیں۔
حقیقت:
کراچی کی عوام اب باشعور ہوچکی ہے اور جان گئی ہے کہ یہ پرکشش آفرز مبینہ طور پر نیا جال اور دھوکہ ثابت ہوسکتی ہے۔
خطرہ / مسئلہ:
ماضی میں کئی ان اسکیموں میں پھنس چکے ہیں، اس لیے اب شھری ایسی بغیر تصدیق شدہ جگہوں پر اپنی محنت کی کمائی ہر گز انویسٹ نہیں کریں گے۔
"اپنی محنت کی جمع پونجی بچائیں، تصدیق کے بغیر پلاٹ نہ خریدیں"
سندھ اسٹار ریئل اسٹیٹ کا واٹس ایپ چینل اور فیسبوک پیج کو فالو کریں۔
17/04/2026
قسطوں پر ماہانہ 10 ہزار روپے اپنا پلاٹ ایک کھلا دھوکہ ہے! اپنی محنت مزدوری کے پیسے ضائع نہ کریں۔
کاغذی منظوری کا گورکھ دھندہ!!
جب آپ بکنگ کروانے جاتے ہیں تو یہ آپ کو صرف یہ کہہ کر بے وقوف بناتے ہیں کہ ”ہم نے منظوری کے لیے درخواست دے دی ہے“۔
یاد رکھیں! جب تک متعلقہ سرکاری اداروں سے حتمی نقشہ اور مکمل اجازت نامہ منظور نہ ہو کسی بھی منصوبے میں بکنگ کرنا اور پیسے دینا سراسر غیر قانونی ہے۔
کسی کو مفت مشورہ دینا بھی صدقہ جاریہ ہے۔
Sindh Star Real estate
17/04/2026
موضوع: بکنگ کے بعد فلور پلان کی تبدیلی
تین کمروں کا فلیٹ بک کروایا، نقشے میں دو کمرے کیسے رہ گئے؟
قانون / حقیقت / تفصیل:
• حقیقت: جو نقشہ (Layout Plan) بکنگ کے وقت الاٹی کو دکھا کر سائن کروایا جاتا ہے، بلڈر اس کا پابند ہوتا ہے۔
• خطرہ / مسئلہ: مارکیٹ میں مبینہ طور پر کچھ بلڈرز زیادہ دکانیں یا فلیٹ نکالنے کے لیے بعد میں خاموشی سے نقشہ تبدیل کر دیتے ہیں، اور الاٹی کے فلیٹ کا سائز چھوٹا ہو جاتا ہے۔
• قانون کا حوالہ: 'کنٹریکٹ ایکٹ 1872' کے تحت یکطرفہ طور پر معاہدے کی شرائط یا نقشہ بدلنا دھوکہ دہی ہے۔
• سبق: "اپنی بکنگ کے نقشے کی کاپی پر دستخط کروا کر محفوظ رکھنا ہی اصل دفاع ہے۔"
سندھ اسٹار ریئل اسٹیٹ کا واٹس ایپ چینل اور فیسبوک پیج کو فالو کریں۔
Follow the Sindh Star Real Estate Info channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VbCg5404dTnGy0RIv91L
17/04/2026
موضوع: جعلی دستخط اور معاہدے (Forged Agreements)
کیا آپ کے معاہدے پر اصل مالک کے دستخط موجود ہیں؟
قانون / حقیقت / تفصیل:
• حقیقت: کسی بھی معاہدے (ایگریمنٹ ٹو سیل) پر پراپرٹی کے اصل مالک کی موجودگی اور اس کے دستخط لازمی ہیں۔
• خطرہ / مسئلہ: مبینہ طور پر بعض ایجنٹس اصل مالک کی غیر موجودگی میں جعلی دستخط کر کے عوام کو پھنسا دیتے ہیں۔
• قانون کا حوالہ: 'پاکستان پینل کوڈ (PPC 468)' کے تحت جعلی دستخط سے جائیداد بیچنا سنگین فراڈ اور قابلِ ضمانت جرم نہیں ہے۔
• سبق: "معاہدے پر مالک کے سامنے دستخط کروائیں، ورنہ آپ کا کاغذ ردی کے برابر ہے۔"
اس طرح کی مزید آگاہی کے لیے:
سندھ اسٹار ریئل اسٹیٹ کا واٹس ایپ چینل اور فیسبوک پیج کو فالو کریں۔
Sindh Star Real Estate Info
https://whatsapp.com/channel/0029VbCg5404dTnGy0RIv91L
ھن وقت پراپرٽي ۽ بانڊ وٺڻ وارن انويسٽرن جو رجحان سون ۽ چاندي ڏانھن آھي، پراپرٽي ريٽس ڊائون آھن، ھن گولڊن موقعي مان فائدو حاصل ڪريو.
17/04/2026
سندھ اسٹار ریئل اسٹیٹ کی جانب سے تمام عالمِ اسلام کو جمعۃالمبارک ♥️
سندھ اسٹار ریئل اسٹیٹ سچل گوٹھ اسکیم 33 کراچی۔
16/04/2026
جائیداد کی خدمات اپنی انتہا پر
Sindh Star Real estate