Dardistan Media Watch

Dardistan Media Watch

Share

voice of oppressed GBSC is a neutral and non profitable students welfare society.. founded by the youth of GilgitBaltistan in 2017.

our mission is to work for the implications of research based and uniform educational system in pakistan.to provide help and guidance to youth in educational and social issues.to provide platforums for the youth which enhaced thier skills.to rise the voice of youth in every appropriate platforum

29/03/2024

نکلو اپنے بچوں کے تحفظ کی خاطر

احتجاج

چلو چلو پریس کلب کراچی چلو

گلگت بلتستان کی کمسن بیٹی فلک نور کے اغواء اور جبری شادی کے خلاف اور 18 سالہ یاسین کی مظلوم بیٹی انارہ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ہمارا ساتھ دیں

31st march
Sunday 3pm
Venue : Karachi Press Club

11/08/2023

کراچی میں موجود تمام طلباء وطالبات خاص کر گلگت بلتستان و دیگر پسماندہ خطوں سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات کو سیمنار میں شرکت کرنے دعوت دی جاتی ہے۔

سیمنار درجہ ذیل سیگمنٹس پر مشتمل ہوگا۔

1. ہراساگی کی روک تھام میں تعلیمی اداروں کی انتظامی ذمہ داریاں۔ تعلیمی اداروں میں قائم انیٹی ہراسمنٹ سیلز کی اہمیت و کردار۔ ہراساگی کی صورت میں رپورٹ کیسے کریں؟
(پروفیسر ڈاکٹر اصغر دشتی)
(Institutional responsibility in harassment prevention. Role of anti-harassment cells on Campus. How to Report?)

2. ہراساگی کے شکار افراد کے ساتھ سماج کا روایہ و ردعمل: انگلی اور تنقید ہمیشہ مظلوم پر ہی کیوں ؟ (محترمہ نوشین برکت)
(Social response toward harassment survivors: Why are the responses always aimed at the survivors?)

3. ہمارے معاشرے کا خواتین کے متعلق سوچ و رویے : پدر شاہی نظام اور ہراساگی کا گٹھ جوڑ ۔ (محترمہ لیلیٰ رضا)
Attitude of our society towards women: Understanding the relationship between patriarchy and harassment.

اتوار، 13 اگست __ شام 4:30 بجے
بمقام ارتقاء سینٹر، بلمقابل بیت المکرم مسجد، گلشنِ اقبال کراچی۔

نیشنل ورکرز فرنٹ گلگت بلتستان
نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان
نیشنل ویمنز فرنٹ گلگت بلتستانبلتستان

05/08/2023

پاکستانی سابقہ وزیر اعظم پر فرد جرم عائد ۔۔

ہفتہ (5 اگست) سابقہ مقبول پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے، ایک لاکھ روپے جرمانہ، 5سال کیلئے نااہل اور 3سال قید کی سزا سنائی ہے

30/07/2023

افسوس ناک خبر
باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 25 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں دھماکا اس وقت ہوا جب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن جاری تھا، کنونشن میں ایم این اے جمال الدین اور سابق سینیٹر عبدالرشید سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جمال الدین اور عبدالرشید محفوظ رہے۔

زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، دھماکا کس نوعیت کا ہے تحقیقات کے بعد پتا چلے گا، ضلع انتظامیہ نے شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی

24/07/2023

گلگت: گلگت بلتستان کے شہر سکردو سے گلگت آتے ہوئے ، سسی کے مقام پر ، موڑ کاٹتے ہوئے سیاحوں کی گاڑی دریائے برد ہوگئی۔
مقامی حکام اور ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک ایک لاش انصر کیمپ کے مقام پر ملی ہے اور دوسری تھلیچی کے مقام پر ملی ہے البتہ نام کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دریا برد ہونے والوں میں عبدالغفار ،:محمد آزاد،حق نواز ،محمد تیمور ، ثنااللہ، محمد طلحہ شامل ہیں جن کا تعلق پاکستان کے شہر راجن پور جنوبی پنجاب سے ہے۔
زرائع

22/07/2023

چلاس: گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں، سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف صدیق اکبر چوک چلاس میں احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔
شرکاء نے قرآن مبارک اپنے سروں پر اٹھا کر قرآن مجید سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔ زرائع

19/07/2023

رائیکوٹ کے قریب سیلاب نے دریائے سندھ کے پانی کو روک دیا ۔لیچر پل تک جھیل بن گیا، زرائع

19/07/2023

ہنزہ: بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے بعد ششکٹ نالے میں طغیانی لیکسس ہوٹل بھی زد میں آنے کی اطلاعات

19/07/2023

استور: ضلع استور کے گاؤں ہرچو کے قریب آبشار نالے میں لینڈ سلائیڈنگ ،اطلاعات کے مطابق ایک نوجوان لینڈ سلائیڈنگ زد میں اگیا۔
زرایع

19/07/2023

گلگت بلتستان اسمبلی، کابینہ کا پہلا اجلاس: گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ۔

Photos from Dardistan Media Watch's post 18/07/2023

گلگت : کے آئی یو روڑ پر کیری ڈبہ بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوئی۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار ریکوری کرین سمیت جائے حادثے پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کیری ڈبہ کو نکال کر مالک کے حوالے کردیا۔

08/07/2023

ہمارے مشترکات

خالد خورشید کے خلاف فیصلہ انے سے اب تک یہی سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ وزارت اعلیٰ کی آڑ میں ہمیں تقسیم و کمزور کرنے کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے سیاسی شعور کی بدولت قابضین پچھلے کئی سالوں سے اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود ہمیں مذہبی علاقائی اور نسلی بنیادوں پر لڑانے اور تقسیم کرنے میں مسلسل ناکامیوں کا سامنا کر رہے ہیں، عوامی سطح پر اپنے مشترکہ مفادات، زمینوں اور وسائل کے تحفظ کے لئے ہمارا اتحاد و اتفاق، بیرونی قابضین اور سرمایہ دار طبقے کو کسی بھی صورت قابلِ برداشت نہیں ہے۔

گلگت بلتستان کے باشعور نوجوانون جزباتی ہونے کے بجائے سیاسی سمجھ بوجھ اور عقل و شعور کا استعمال کریں، کیا ہم نے پچھلے سستر سالوں سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا ہے؟ یقین جانیئے وزیر اعلیٰ شین آئے، یشکین آئے بلتی ائے، دیامر، گلگت یا بلتستان کا ائے، شعیہ ہو سنی ہو یا اسماعیلیہ ہو، منوا ہو، امجد ہو یا پھر گلبر و انور اس سے میری اور آپکی زندگی میں کوئی فرق نہیں پڑنے والا، ہمارے مسائل اور مشکلات میں کمی کے بجائے اضافہ ہی ہونا ہے، وزیرا علیٰ کوئی بھی بنے اس نے میری اور آپکی نمائندگی نہیں بلکہ جٹیال اڈے اور پنجاب کی سہولت کاری کرنی ہے، ہمارے وسائل اور زمینوں کا سودا کرنا ہے۔

جب ہماری زمینوں پر قبضہ کیا جائے گا، خالصہ سرکار قرار دی جائیں گی، ہمارے چراگاہوں کو نیشنل پارک بنایا جائے گا اور پہاڑوں پر مائننگ کے نام پر ہمیں زلزلوں کے بےرحم جھٹکوں کے حوالے کیا جائے گا، تب یہ کوئی نہیں دیکھے گا کہ یہ زمین اور چراگاہ شعیہ کا ہے، سنی کا ہے یا اسماعیلیوں کا، کوئی نہیں سوچے گا کہ یہاں شین آباد ہیں کہ یشکین یا بلتی، تب کوئی فرزند بلتستان، دیامر یا گلگت بن کر سامنے نہیں ائے گا۔

خدارہ میرے گلگت بلتستان کے لوگوں، مذہب، نسل و علاقے سے بلاتر ہمارے مفادات اور نقصانات ایک ہیں، ہمارے خوشی اور غم کے ایام ایک ہیں، ہمارے دریا، پہاڑ، گلیشیرز، ہماری چراگاہیں، راہداریاں سب کچھ مشترکہ ہیں، خدا کے عطا کردہ اپنے ان بےشمار نعمتیں کے تحفظ و بقاء کے لئے اپس میں اتحاد و اتفاق اور بھائی چارگی کو قائم رکھیں، یہی ہمارا واحد اور اصل طاقت اور ہتھیار ہے۔

بشارت حسین مہدوی
صدر نیشنل ورکرز فرنٹ گلگت بلتستان (سندھ زون)

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


FUUAST MSC Block, Block 9, Gulshan-e-Iqbal, University Road Karachi
Karachi
75300