Aurang Zaib's Revolution

Aurang Zaib's Revolution

Share

"آواز عوام کی، بات حق کی، مقصد تبدیلی کا"

10/03/2026

دیامر حلقہ ۱ کی تقدیر انشاءاللہ انجینئر اورنگ زیب بدلے گا آپ سب کی حمایت سے

Engr Aurangzaib Razi Ullah Diameri Aman Bhai Attiq Ullah Zia Asnali

09/03/2026

دیامر حلقہ ۱ نوجوانوں کی جان نوجوانوں کی آواز اورنگ زیب

Engr Aurangzaib Engr Sher Zaman Razi Ullah Diameri

08/03/2026

انجینئر اورنگ زیب کے ساتھ طلباء اسکواڈ تیار،
الیکشن میں فرنٹ لائن پر نوجوانوں کا کردار فیصلہ کن ہوگا، انشاءاللہ۔

Engr Aurangzaib Razi Ullah Diameri Fazal Rehman Asnali Engr Sher Zaman Sami Mumtaz Asnali Aman Bhai Sher Khan

05/03/2026

دیامر کے حلقہ ۱ کےطلبہ قافلے انجینئر اورنگ زیب کے ساتھ متحد — اب انقلاب آئے گا
Engr Aurangzaib Alam Zaib Asnali

01/03/2026

ہمارا منشور — حلقہ ۱ دیامر

ہم وعدوں کی سیاست نہیں کرتے، ہم عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارا مقصد صرف الیکشن جیتنا نہیں بلکہ حلقہ ۱ دیامر کو حقیقی ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔

1️⃣ تعلیم میں انقلابی اقدامات

ضلع دیامر کو تعلیمی میدان میں نمایاں مقام دلانا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔

سرکاری اسکولوں کی بہتری اور اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی جائے گی۔

کالجز اور ٹیکنیکل اداروں کے قیام کے لیے عملی اقدامات۔

ہونہار طلبہ کے لیے اسکالرشپس اور رہنمائی پروگرام۔

2️⃣ صحت کی جدید سہولیات

دور دراز علاقوں کے عوام کو بنیادی علاج کے لیے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن۔

ڈاکٹرز اور طبی عملے کی تعیناتی کو یقینی بنانا۔

ایمرجنسی سروسز اور ایمبولینس کی فراہمی۔

3️⃣ جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر

ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی تعمیر و مرمت۔

پینے کے صاف پانی کے منصوبے۔

بجلی کی بہتری اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے عملی جدوجہد۔

4️⃣ میرٹ اور انصاف کا نظام

سرکاری ملازمتوں میں مکمل شفافیت۔

اقربا پروری اور سفارش کلچر کا خاتمہ۔

ہر نوجوان کو برابری کا موقع۔

5️⃣ عوامی مشاورت اور شفاف حکمرانی

اہم فیصلوں سے پہلے عوامی مشاورت۔

ہر منصوبے کی تفصیلات عوام کے سامنے۔

احتساب کا واضح اور مضبوط نظام۔

6️⃣ نوجوانوں اور خواتین کا کردار

نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور اسکل پروگرام۔

خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے خصوصی اقدامات۔

---

ہماری سیاست خدمت کی سیاست ہے۔
ہماری جدوجہد ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے ہے۔

انشاءاللہ حلقہ ۱ دیامر کو تعلیم، صحت، روزگار اور امن کا مثالی علاقہ بنائیں گے۔
آپ کا اعتماد ہماری طاقت ہے، اور آپ کا ووٹ ہمارے عزم کی تکمیل۔

Engr Aurangzaib Sami Mumtaz Asnali Engr Sher Zaman Razi Ullah Diameri IshfaQ Ahmed

01/03/2026

جو بھی الیکٹیبل آپ کے دروازے پر ووٹ مانگنے آئے، اس سے مؤدبانہ مگر مضبوط سوال کریں۔

پوچھیں کہ جب آپ برسوں سے سیاست کر رہے ہیں تو ضلع دیامر، حلقہ ۱ کو کیا دیا؟
ہمارے نوجوانوں کے لیے کیا کیا؟
روزگار، تعلیم، سڑکیں، ہسپتال — کون سا وعدہ پورا کیا؟

پوچھیں کہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے آپ کا وژن کیا ہے؟
کیا ہم صرف ووٹ دینے کے لیے ہیں، یا ہمارے خوابوں کی بھی کوئی قیمت ہے؟

اب وقت آ گیا ہے کہ خاموشی توڑی جائے۔
اندھی حمایت نہیں، شعوری فیصلہ کریں۔
سوال کریں، احتساب کریں، اور اپنے ووٹ کو امانت سمجھ کر استعمال کریں۔

کیونکہ جب عوام جاگتی ہے تو سیاست بدلتی ہے
اور جب نوجوان سوال کرتا ہے تو مستقبل محفوظ ہوتا ہے۔

Engr Sham Suddin Engr Aurangzaib Engr Sher Zaman Inam Asnali

27/02/2026

لمحے لمحے کی سیاست پہ نظر رکھتے ہیں
ہم دیامر کے لیے دل میں اثر رکھتے ہیں






Naeem Ulhaq Asnali Engr Aurangzaib Engr Sham Suddin Asif Alam Asnali Shabbir Asnali Alam Zaib Asnali

27/02/2026

ضلع دیامر کے نوجوانوں کے نام ایک سنجیدہ پیغام

ضلع دیامر آج ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے۔
یہ فیصلہ صرف ایک نشست کا نہیں، بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کا ہے۔

خاندانی سیاست اپنی جگہ ایک حقیقت ہے، مگر صرف نام اور نسبت ترقی کی ضمانت نہیں ہوتے۔ اصل طاقت تعلیم، صلاحیت اور شعور میں ہوتی ہے۔

نوجوانو!

اسمبلی میں شور نہیں، سمجھ بوجھ کام آتی ہے۔
وہاں نعرے نہیں، قانون اور بجٹ کی زبان بولی جاتی ہے۔
جو نمائندہ دستاویز پڑھ سکتا ہو، ترقیاتی منصوبے سمجھتا ہو اور دلیل کے ساتھ اپنا مؤقف پیش کر سکتا ہو، وہی ضلع کا حق لے سکتا ہے۔

اپنے ووٹ کا فیصلہ ان بنیادوں پر کریں

کون تعلیم یافتہ اور باصلاحیت ہے؟

کون منصوبہ بندی اور پالیسی سمجھتا ہے؟

کون نوجوانوں کے روزگار اور تعلیم کے لیے واضح لائحہ عمل رکھتا ہے؟

کون ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر اجتماعی مفاد کی بات کرتا ہے؟

یاد رکھیں تقدیر بدلنے کے لیے صرف امید کافی نہیں درست انتخاب ضروری ہے۔

اگر ضلع دیامر کو ترقی، استحکام اور باعزت مقام دینا ہے تو ووٹ روایت کو نہیں، اہلیت اور وژن کو دیں۔

کیونکہ جب نوجوان شعور سے فیصلہ کرتے ہیں تو تاریخ کا رخ بدل جاتا ہے۔
















Engr Aurangzaib Naeem Ulhaq Asnali Izhar Asnali

26/02/2026

📢 دیامر کے نوجوانوں کے نام پیغام

اے غیرت مند نوجوانو

یاد رکھو، اگر دیامر کا ایک مضبوط اور باصلاحیت انسان بھی ہو، تو وہ اکیلا کچھ نہیں کر سکتا جب تک آپ اس کے بازو نہ بنو۔

آج وقت کا تقاضا ہے کہ دیامر حلقہ اول کے تمام نوجوان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں اور
انجینئر اورنگ زیب
کا ساتھ دیں، انہیں اپنی طاقت بنائیں اور اسمبلی تک پہنچائیں۔

پھر دیکھنا
وہ دیامر کے حقوق کیسے لیتے ہیں
وہ دیامر کو خوشحال کیسے بناتے ہیں
وہ نوجوانوں کو روزگار اور عزت کیسے دلاتے ہیں۔

انشاءاللہ یہ صرف وعدہ نہیں، ایک عزم ہے۔

❗ ذرا سوچو
آج تک (الیکٹیبلز)نے ہمیں کیا دیا؟
دیامر آج بھی ہر معاملے میں پیچھے کیوں ہے؟
ہمارے ووٹ استعمال ہوئے، مگر ہماری آواز اسمبلی میں نہ پہنچ سکی۔

یہی تو وجہ ہے کہ ہم پیچھے رہ گئے۔
جو ہمارے نام پر جیتے، وہ ہمارے حق میں بول نہ سکے۔

اب فیصلہ تمہارے ہاتھ میں ہے۔

اگر تم نے اپنی ذاتی مفادات، رشتے داریوں اور وقتی فائدوں سے اوپر اٹھ کر اجتماعی مفاد کا سوچ لیا،
تو دیامر کا مستقبل بدل سکتا ہے۔

✊ نوجوان جاگ جائے تو تاریخ بدل جاتی ہے۔
✊ نوجوان متحد ہو جائے تو نظام بدل جاتا ہے۔

آؤ اس بار صرف ووٹ نہ دو،
اپنا مستقبل چنو۔
اپنی آواز چنو۔
اپنی عزت چنو۔

دیامر حلقہ اول کا ہر نوجوان اگر بازو بن جائے،
تو کامیابی کوئی نہیں روک سکتا۔

اب وقت آگیا ہے کہ دیامر خود اپنی تقدیر لکھے۔
Engr Aurangzaib Fazal Rehman Asnali Razi Ullah Diameri Liaqat Tigar Walayat Noor Naeem Ulhaq Asnali Engr Sher Zaman Aziz Ullah Asnali Azfar Ali Jamshaid M Noor Asnali

22/02/2026

یہ جو کل کی کہانی ہے، ان شاء اللہ اُس کے ہاتھوں میں آنی ہے —
فیصلہ عوام کا ہوگا، اور کامیابی ہمارے نصیب میں ہوگی۔ ✊✨

17/11/2025

گوہرآباد کے تاریخی گاؤں پھسکی میں انجینئر اورنگزیب کی انتخابی مہم کو فیصلہ کن کامیابی مل گئی ہے۔
نامور اور بااثر گمخان فیملی—جو طویل عرصے سے گوہرآباد کی سماجی و سیاسی قیادت کا اہم ستون سمجھی جاتی ہے—نے متفقہ طور پر آئندہ الیکشن میں انجینئر اورنگزیب کی بھرپور حمایت اور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس بڑے اور مؤثر الحاق نے نہ صرف انتخابی فضاء میں نئی حرارت پیدا کی ہے بلکہ مقابلہ یک طرفہ کرتے ہوئے انجینئر اورنگزیب کی پوزیشن کو ناقابلِ شکست بنا دیا ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق گمخان فیملی کی شمولیت اس خطے کی سیاست میں گیم چینجر ثابت ہوگی۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انجینئر اورنگزیب کو کامیابی، استقامت اور سر بلندی عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین















Razi Ullah Diameri

11/08/2025

گونر فارم سے گوہر آباد تک عوامی خدمت کا قافلہ — انجینئر اورنگ زیب کی قیادت میں تاریخی دن

گلگت بلتستان کے حلقہ GBLA-15 دیامر 1 کے متحرک اور نڈر اُمیدوار، جناب انجینئر اورنگ زیب صاحب نے عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک اور جرات مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے ایک تاریخی دن رقم کیا۔

بجلی کے سنگین بحران کے خلاف گوہر آباد کی عوام نے کے کے ایچ (قراقرم ہائی وے) پر بھرپور احتجاج کیا، جس میں سینکڑوں شہری شریک ہوئے۔ عوام کے دکھ درد کو اپنی ذات کا حصہ سمجھتے ہوئے، انجینئر اورنگ زیب صاحب نے خود اس احتجاج میں شرکت کی اور وہاں موجود مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کا مسئلہ ہر صورت حل کیا جائے گا۔

احتجاج کے بعد انجینئر اورنگ زیب صاحب نے وقت ضائع کیے بغیر براہِ راست رائے کوٹ پاور ہاؤس کا دورہ کیا۔ اس اہم دورے میں گونر فارم یوتھ کے جنرل سیکرٹری طارق صاحب اور ان کی ٹیم، جبکہ گوہر آباد یوتھ کے صدر جناب نصراللہ اور ان کے رفقاء بھی بھرپور انداز میں شریک ہوئے۔

دورے کے دوران انجینئر اورنگ زیب صاحب نے نہ صرف بجلی کی بحالی پر زور دیا بلکہ پانی کے چینل کی فوری مرمت اور بجلی کی فراہمی کے لیے حکومت کو واضح طور پر 20 دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔ انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ اگر مقررہ مدت میں عوامی مطالبات پورے نہ ہوئے تو ایک بار پھر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

چینل کا معائنہ کرتے وقت انہوں نے مزدوروں کی کم تعداد پر ناراضگی کا اظہار کیا اور فوری طور پر افرادی قوت بڑھانے کی ہدایت دی۔ ٹھیکیدار نے بھی عوامی دباؤ اور انجینئر صاحب کے عزم کے سامنے 20 دن میں کام مکمل کرنے کا وعدہ کیا۔

اس موقع پر تحصیلدار، ڈی ایس پی، اور SHO کی موجودگی نے اس دورے کو مزید باوقار اور سنجیدہ بنا دیا، یہ واضح کرتے ہوئے کہ یہ صرف سیاسی دورہ نہیں بلکہ ایک عوامی مشن ہے۔

انجینئر اورنگ زیب صاحب دن رات عوامی مسائل کے حل کے لیے سرگرم ہیں۔ ان کی جرات مندانہ قیادت اور عوام سے محبت نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ عوام کھلے دل سے کہہ رہی ہے:

"یہ وہ قیادت ہے جو صرف وعدے نہیں کرتی، بلکہ عملی قدم اٹھاتی ہے۔ یہی ہیں ہمارے اصل نمائندہ۔"

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Karachi