Team Aurang Zaib

Directions

Team Aurang Zaib "آواز عوام کی، بات حق کی، مقصد تبدیلی کا"

17/07/2026

ہماری جان بھائی سرکار

Engr Aurangzaib Razi Ullah Diameri

17/06/2026

تھک نیاٹ، گینے، بونر نالہ، بونر داس، گیس بالا، گیس پائن، گونر فارم، گونر بالا داس، برگن، قربانوں شینگ، داڑن، گوہر آباد، رائے کوٹ موٹھاٹ، رائے کوٹ تتو اور تھلیچی کے تمام بزرگوں، نوجوانوں، خواتین اور عزیز بھائیوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔

آپ سب نے محبت، عزت، اعتماد اور بھرپور ووٹ دے کر میرا حوصلہ بڑھایا۔ آپ کی یہ محبت میرے لیے بہت بڑا سرمایہ ہے۔

آپ سب کا دل سے شکریہ۔

آپ کا اپنا، انجینئر اورنگ زیب

Engr Aurangzaib Razi Ullah Diameri

دیامر حلقہ نمبر 1 کی غیور، باوقار اور بہادر عوام کے نام پیغامِ تشکرمیں، انجینئر اورنگ زیب، دیامر حلقہ نمبر 1 کی تمام معز...
09/06/2026

دیامر حلقہ نمبر 1 کی غیور، باوقار اور بہادر عوام کے نام پیغامِ تشکر

میں، انجینئر اورنگ زیب، دیامر حلقہ نمبر 1 کی تمام معزز عوام، کارکنان، سپورٹرز اور اپنے تمام خیرخواہوں کا تہہ دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس انتخابی جدوجہد میں میرا بھرپور ساتھ دیا اور محبت، اعتماد، خلوص اور وفاداری کی ایک نئی مثال قائم کی۔

یہ انتخاب صرف ایک سیاسی مہم نہیں تھا بلکہ عوامی شعور، اتحاد اور اپنے حقوق کے لیے ایک مشترکہ جدوجہد تھی۔ آپ سب نے جس جذبے، حوصلے، استقامت اور قربانی کے ساتھ اس سفر میں حصہ لیا، وہ میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ گرمی، سردی، دن، رات، دشوار گزار راستوں اور مختلف چیلنجز کے باوجود آپ نے جس عزم کے ساتھ جدوجہد کی، اس نے ثابت کر دیا کہ دیامر کے عوام اپنے مستقبل کے بارے میں باشعور اور پرعزم ہیں۔

میں اپنے تمام کارکنان، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین، طلبہ، اساتذہ، وکلاء، تاجر برادری، کسانوں، مزدوروں، سرکاری و نجی ملازمین، سماجی کارکنان، صحافی برادری، مذہبی و سماجی شخصیات اور ہر اُس فرد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے کسی نہ کسی صورت میں ہمارا ساتھ دیا اور ہماری آواز کو گھر گھر پہنچایا۔

خصوصی خراجِ تحسین اُن جانثار کارکنان کے لیے ہے جنہوں نے دن رات محنت کی، عوام سے رابطے کیے، اجتماعات منعقد کیے اور اپنی تمام تر توانائیاں اس مشن کے لیے وقف کر دیں۔ آپ کی محنت، لگن اور وفاداری ہماری سیاسی جدوجہد کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔

میں اُن بزرگوں کا بھی شکر گزار ہوں جن کی دعائیں ہر قدم پر ہمارے ساتھ رہیں، اُن ماؤں اور بہنوں کا بھی ممنون ہوں جنہوں نے ہمارے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اور اُن نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ثابت کر دیا کہ دیامر کا مستقبل روشن، باشعور اور مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

میرے عزیز ساتھیو!

انتخابات کا مرحلہ ختم ہو سکتا ہے، لیکن عوام کی خدمت کا سفر ختم نہیں ہوتا۔ ہماری یہ سیاسی جدوجہد کسی عہدے یا منصب کے لیے نہیں بلکہ عوام کے حقوق، علاقے کی ترقی، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور دیامر کی خوشحالی کے لیے ہے۔

ان شاء اللہ ہم اپنی یہ سیاسی محنت، جدوجہد اور عوامی خدمت کا سفر اُس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ہم اپنی منزل حاصل نہیں کر لیتے اور دیامر حلقہ نمبر 1 کے عوام کی امیدوں اور توقعات کو حقیقت کا روپ نہیں دے دیتے۔

میں فخر کے ساتھ کہتا ہوں کہ آپ سب بے مثال لڑے ہیں۔ آپ نے وفاداری، اخلاص، اتحاد اور ثابت قدمی کی ایسی مثال قائم کی ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ آپ کی محبت اور اعتماد میرے لیے سب سے بڑا اعزاز، سرمایہ اور ذمہ داری ہے۔

میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ آپ سب کو صحت، خوشحالی، عزت، کامیابی اور استقامت عطا فرمائے، اور ہمارے علاقے کو ترقی، امن، تعلیم، روزگار اور خوشحالی کی نئی منزلوں سے ہمکنار کرے۔

آخر میں ایک بار پھر دیامر حلقہ نمبر 1 کی تمام عوام، کارکنان، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آپ سب بے مثال لڑے ہیں۔
آپ سب ہماری طاقت ہیں۔
آپ سب ہمارا فخر ہیں۔
آپ سب ہماری امید ہیں۔

شکریہ دیامر حلقہ نمبر 1

انجینئر اورنگ زیب
(GBA-15 دیامر حلقہ نمبر 1)

Engr Aurangzaib Razi Ullah Diameri

08/06/2026

میرے ٹائیگرز حوصلہ رکھیں خوش خبری کا انتظار کریں ✌️

07/06/2026

انشاءاللہ سیٹ ہماری ہے ✌️

07/06/2026

جشن کی تیاری کریں ✌️

06/06/2026

بھائی سرکار زندہ باد

Engr Aurangzaib

06/06/2026

Tigers
Congratulation✌️

06/06/2026

countdown start🔥

ٹائیگرز سرپرائز دینے کے لئے تیار ہو

Engr Aurangzaib Razi Ullah Diameri

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Team Aurang Zaib posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share