کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیوٹا و چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند نے اسٹیوٹا ہیڈکوارٹرز کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے دفاتر میں حاضری رجسٹر، عملے کی موجودگی، وقت کی پابندی اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر غیر حاضر اور تاخیر سے آنے والے عملے کی وضاحت طلب کی گئی۔
جنید بلند نے سختی سے ہدایت کی کہ تمام افسران و عملہ اپنی ذمہ داریاں نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جوابدہی اور ڈسپلن ناگزیر ہے، اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیوٹا میں شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اچانک دورے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔
Sindh Technical Education & Vocational Training Authority
STEVTA provides technical and vocational education across Sindh, equipping students with skills for better careers.
Find an institute near you and start learning today!
کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو بلا تفریق ہنر مند اور بااختیار بنانا حکومتِ سندھ اور اسٹیوٹا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اسی سلسلے میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیوٹا و چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند سے اسٹیوٹا ہیڈکوارٹرز کراچی میں ایک اہم وفد نے ملاقات کی، جس میں ریورنڈ فادر ماریو اے روڈریگز، راجہ صفیر چکوالی، امرت کمار راجپوت اور ریان روڈریگز شامل تھے۔
ملاقات کے دوران سندھ بھر میں مسیحی برادری خصوصاً چرچز اور کمیونٹی اداروں میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیم کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
جنید بلند نے اس موقع پر کہا کہ اسٹیوٹا بلا تفریق سندھ کے تمام طبقات تک ہنر اور فنی تعلیم کی سہولیات پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح مدارس میں ٹیکنیکل کورسز کے فروغ کے لیے کوششیں جاری ہیں، اسی طرح مسیحی برادری کے نوجوانوں کو بھی جدید ہنر اور فنی تربیت کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ خودمختار اور بااختیار بن سکیں۔
ملاقات میں مختصر مدت کے فنی تربیتی کورسز، ادارہ جاتی تعاون اور نوجوانوں کے لیے مہارت پر مبنی پروگرامز کے آغاز سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
جنید بلند نے مزید کہا کہ حکومتِ سندھ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ ایک باصلاحیت اور خودمختار معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیوٹا و چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند نے وی ٹی آئی بفرزون میں اسٹیوٹا اور ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور ایس او پیز سے متعلق تربیتی سیشن میں شرکت کی۔
تربیتی نشست کا مقصد طلبہ و طالبات میں ٹریفک قوانین، روڈ سائنز، محفوظ ڈرائیونگ، اور ذمہ دار شہری ہونے کے شعور کو اجاگر کرنا تھا تاکہ نوجوان قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ایک محفوظ اور مہذب معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
اس موقع پر جنید بلند نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو جدید تعلیم، عملی تربیت اور شعور سے آراستہ کرنا حکومتِ سندھ اور اسٹیوٹا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تربیتی پروگرامز نوجوانوں کو نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت فراہم کرتے ہیں بلکہ انہیں ایک ذمہ دار شہری بننے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکثر افراد صرف ٹریفک قوانین اور روڈ سائنز سے ناواقفیت کی وجہ سے ڈرائیونگ لائسنس کے امتحانات میں ناکام ہو جاتے ہیں، اس لیے نوجوانوں کو ابتدائی سطح پر ہی ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سیشن کے دوران جنید بلند نے طلبہ و طالبات سے سوالات بھی کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی، جبکہ ٹریفک پولیس حکام نے شرکاء کو مختلف ٹریفک قوانین، حفاظتی اصولوں اور سڑک پر ذمہ دارانہ رویے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔
آخر میں جنید بلند نے اسٹیوٹا اور ٹریفک پولیس کے افسران و تربیت فراہم کرنے والے عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ پروگرام نوجوانوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔
کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیوٹا و چیئرمین جنید بلند نے وی ٹی آئی بفرزون میں منعقدہ “مارکۂ حق” تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ڈی اسٹیوٹا، اسٹیوٹا کے دیگر افسران اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید بلند نے کہا کہ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، جبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور ملک کی مضبوطی کے لیے تاریخی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرتے ہوئے نوجوان قیادت کا مثبت کردار اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور اور مؤثر جواب دے کر دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
جنید بلند نے مزید کہا کہ “مارکۂ حق” قومی اتحاد، غیرت، بہادری اور وطن سے محبت کی علامت ہے، جو نئی نسل کو ملک کی ترقی، استحکام اور دفاع کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا پیغام دیتا ہے۔
تقریب کے بعد چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند نے ادارے میں جاری ترقیاتی و انتظامی کاموں کا دورہ بھی کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام امور کو بروقت اور بہترین انداز میں مکمل کیا جائے۔
کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیوٹا و چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند کی زیرِ صدارت اسٹیوٹا کے 36ویں بورڈ آف گورنرز (BoG) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں بورڈ ممبران سمیت انڈسٹریز، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، سوشل ویلفیئر، آئی ٹی، لا اور فنانس ڈیپارٹمنٹس کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اسٹیوٹا کے مختلف انتظامی، تعلیمی اور اصلاحاتی ایجنڈاز پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں بالخصوص وزٹنگ فیکلٹی سے متعلق امور، انسٹیٹیوشنل ریفارمز، مختلف اداروں کے مرجرز اور مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے نکات زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر ایم ڈی اسٹیوٹا نے بورڈ ممبران کو اسٹیوٹا کی مجموعی پیش رفت اور جاری اصلاحاتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بورڈ ممبران نے مختلف تجاویز اور سفارشات بھی پیش کیں تاکہ ادارے کی کارکردگی اور تعلیمی معیار کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند نے اجلاس کے دوران کہا کہ اسٹیوٹا میں جدید تقاضوں کے مطابق اصلاحات ناگزیر ہیں، اور ادارے کو مزید فعال، شفاف اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو معیاری ٹیکنیکل و ووکیشنل تعلیم فراہم کرنا اسٹیوٹا کی اولین ترجیح ہے، تاکہ انہیں ہنر، روزگار اور بہتر مستقبل کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیوٹا و چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند نے علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کراچی میں تین روزہ ہائی ٹیک گیمنگ ایونٹ “XTREME’26” کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں چانسلر سر سید یونیورسٹی محمد اکبر علی خان، کنوینر سید محمد محسن قاسم نقوی اور پرنسپل شاہد جمیل بھی موجود تھے۔
جنید بلند نے ای-گیمنگ زونز اور دیگر سرگرمیوں کا جائزہ لیا، طلبہ کے ٹیلنٹ کو سراہا اور آرم ریسلنگ مقابلوں میں دلچسپی لیتے ہوئے خود بھی حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ “XTREME’26 جیسے ایونٹس نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں اور جدید ٹیکنالوجی کی طرف لانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔”
یہ ایونٹ نوجوانوں کے لیے سیکھنے، آگے بڑھنے اور اپنے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا ایک اچھا موقع ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Gulshan-e-Iqbal, Block 6
Karachi
75300
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
