29/08/2024
نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے پچاس رکنی وفد نے فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس بریگیڈیئر محمد عمر فاروق سے ریجنل آفس میں ملاقات کی ۔ جس میں کراچی کی مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات سمیت نیشنل یوتھ اسمبلی کی صوبائی کابینہ کے اراکین بھی شریک تھے ۔
بریگیڈیئر عمر فاروق نے نوجوانوں کو منشیات کے نقصان اور اس کی روک تھام کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی حکمت عملی سے آگاہ کیا ۔
فورس کمانڈر نے نوجوانوں کو اینٹی نارکوٹکس فورس کا ایمبیسیڈر بنایا اور اسناد بھی پیش کیں ۔
23/08/2024
نیشنل یوتھ اسمبلی نے نوجوانوں کے لئے جامعات کے چیپٹر کو فعال کردیا
کراچی کی تقریبا پچاس جامعات میں یوتھ ایمبیسڈر مقرر کئے گئے..
جامعات میں نوجوانوں کے لئے غیر نصابی ، تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا،
اگلے مرحلے میں سندھ کی تمام جامعات اور کالجز میں بھی یوتھ ایمبیسڈر مقرر کئے جائیں گے.
نیشنل یوتھ اسمبلی کا مقصد نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے.
مستقبل کے معماروں کو اس طرز پر تیار کرنا ہے کہ وہ آگے جا کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں.
نیشنل یوتھ اسمبلی نوجوانوں میں سیاست کے رحجان کو بڑھانے کے لئے بھی مختلف سرگرمیوں کا بھی انعقاد کرتی ہے.
نیشنل یوتھ اسمبلی کا مقصد نوجوانوں کے اندر پاکستانیت کے جذبے کو ابھرنا ہے ۔
ترجمان نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ
16/02/2024
نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے وکلا فارم نے سندھ اسمبلی بلڈنک کمیٹی روم ۱ میں نگراں "وزیر قانون,پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سندھ " جناب بیریسٹر عمر سومرو صاحب کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا ۔ جس میں نوجوانوں نے نگراں وزیر قانون کے سامنے اپنے تین اہم مطالبات پیش کئے ۔ جس سے عمر سومرو صاحب نے مکمل اتفاق کرتے ہوئے پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔
اس موقع پر سیکریٹری قانون جناب علی احمد بلوچ صاحب اور سیکٹری ہیومن رائٹس محترمہ تحسین فاطمہ صاحبہ بھی موجود تھی ۔
تینوں مہمانان گرامی نے نوجوانوں کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دئے ۔
07/07/2023
On Thursday, 6th July 2023, Cabinet member of National Youth Assembly Pakistan (Sindh Chapter) Mr. Umair Amir Maqsoodi, Mr. Ijaz Shigri, Mr. Qazi Shahbaz, Mr. Arif Brohi, Mr. Shoaib Tanoli and Mr. Shah Sheraz met with the honourable Consulate General of Islamic Republic of Iran. During this meeting, Youth delegation and Honourable Consulate General exchange Love and Respect with each other and discuss several issues and interests including Idealogy of Islamic states, traditions and cultures of both states and to take to seek progress for humanity and harmony for the entire world. Honourable Consulate General also shows interest in scheduling a meeting of the National Youth Assembly with Youth Organizations of Islamic Republic of Iran.
16/05/2023
السلام علیکم !
نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے گورنر دانیال جیلانی اور رکن صوبائی کابینہ عمیر مقصودی سے وفاقی اردو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلبہ و طالبات نے نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے صوبائی ہیڈ آفس میں ملاقات کی جس میں طلبہ کے مختلف مسائل اور تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے گفتگو ہوئی ۔
20/09/2022
His Excellency, Mr. Cemal Sango, consul General of Turkey karachi Pakistan, called on the Special Delegation of National Youth Assembly under supervision of Daniyal Jillani (Governor NYA) to discuss current flood relief activities, improvement in youth activities of mutual interest, investment opportunities in Turkey and to carve out a plan to provide technical and vocational training to Pakistani youth. The plan of action was agreed upon to provide technical and professional education to work force in Pakistan.
04/09/2022
Delegation of Nya including Universities Representatives Meeting with Brigadier Shabir (Sector Commander Bhittai Rangers).
29/08/2022
ہم صرف ایوانوں میں نہیں ، میدانوں میں بھی ہیں !
نیشنل یوتھ اسمبلی سکھر ڈویژن کے لیڈر سید یاسر حیدر شاہ کا اپنی کابینہ کے ہمراہ سکھر میں سیلاب سے تباہ حال خاندانوں میں راشن اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر خواتین کو سر پر اوڑھنے کے لئے خصوصی طور پر چادریں فراہم کی گئی ۔
بے لوث محنت ، بے لوث خدمت
16/08/2022
گورنر نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ محترم جناب دانیال جیلانی صاحب شدید خرابی طبیعت کے باعث اس وقت کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل ہیں ۔ آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ اپنی خصوصی دعاوں میں یاد رکھیں ۔
اللہ تعالٰی قوم کے روشن مستقبل اور ہزاروں نوجوانوں کے رہنما دانیال جیلانی صاحب کو جلد صحتیاب فرمائے ۔ ( آمین )
نوٹ : سندھ بھر کی کابینہ و اراکین نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ سے گزارش ہے کہ دانیال صاحب اس وقت ایک نجی اسپتال میں داخل ہیں لہٰذا کسی بھی قسم کے رابطے سے گریز کریں ضروری رابطے کے لئے اسپیکر نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ میر عبدالصمد بروہی یا انفارمیشن منسٹر نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ عمیر عامر مقصودی صاحب سے رابطہ کر لیں ۔
شکریہ!
31/07/2022
نیشنل یوتھ اسمبلی پنچاب کے ممبر محترم واثق قیوم عباسی کو پا کستان کے سب سے بڑے صوبے کا بڑے ایوان میں بطور ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے پر نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد۔