Voice Of MPR

Directions

Voice Of MPR Official Page Of MPR. Here we promote a social issues of MPR

وائس آف ایم-پی-آر

09/07/2026
26/06/2026
      سیف شیخ@
26/06/2026

سیف شیخ@

اگر یو سی 15 کے وائس چیئرمین سے پوچھا جائے کہ علاقے میں ترقیاتی کام کیوں نہیں ہو رہے، تو جواب ملتا ہے: “ٹاؤن ہمیں کام نہیں دیتا۔”

اگر واقعی ایسا ہے تو پھر سوال یہ ہے کہ:

منگھوپیر ٹاؤن کے ترقیاتی فنڈز کہاں خرچ ہو رہے ہیں؟

گزشتہ تین سالوں میں یو سی 15 میں ٹاؤن کی جانب سے صرف ایم پی آر کالونی میں البدر مسجد سے الشفاء ہسپتال تک پیور بلاک روڈ بنایا گیا۔ اس کے بعد، خصوصاً گزشتہ دو سال سے، کوئی قابلِ ذکر ترقیاتی منصوبہ سامنے نہیں آیا۔

یو سی 15 کے عوام جواب چاہتے ہیں:

* آخر فنڈز کہاں جا رہے ہیں؟
* عوام کے مسائل کب حل ہوں گے؟
* اور یو سی 15 کو اس کا جائز حق کب ملے گا؟

*عوام سوال پوچھ رہی ہے، جواب دینا ذمہ داروں کی ذمہ داری ہے۔













































Haji Nawaz BrohiMpr Ki AwaazDr Aziz UllahKarachi Metropolitan Corporation- بلدیہ عظمیٰ کراچیAtta Ullah Advocate OfficialHAJI NAWAZ BROHINasser Ahmad MPRVOICE OF MANGHOPIRBakht Nisar

اہلیان ایم پی آر کالونی کا دوٹوک مؤقفاہلیان ایم پی آر کالونی کی جانب سے علاقے کی مختلف سڑکوں اور اہم مقامات پر بڑے بڑے ب...
12/06/2026

اہلیان ایم پی آر کالونی کا دوٹوک مؤقف

اہلیان ایم پی آر کالونی کی جانب سے علاقے کی مختلف سڑکوں اور اہم مقامات پر بڑے بڑے بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں، جن پر واضح الفاظ میں درج ہے:

“ایم پی آر کالونی روڈ کٹنگ نامنظور”

بینرز کے ذریعے اہلِ علاقہ نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی لائن کے لیے ایم پی آر کالونی کی سڑک کو نہ کاٹا جائے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کام اپنی جگہ اہم ہیں، لیکن اس منصوبے کے لیے کوئی متبادل راستہ اختیار کیا جائے تاکہ ایم پی آر کالونی کی سڑک محفوظ رہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

“تمام اہلِ ایم پی آر کالونی کا متفقہ مطالبہ ہے کہ پانی کی لائن کے لیے ایم پی آر کالونی کی سڑک نہ کاٹی جائے۔” فلاح و بہبود ویلفیئر سوسائٹی Molana Sherbaz AhsaniEssa JeeJamat E Islami MPR Colony-"Youth"

السلام علیکم یہ بچہ کل سے لا پتہ ہے اگر کسی بھی بھائی کو اس کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو برائے مہربانی ہم سے رابطہ کری...
11/06/2026

السلام علیکم یہ بچہ کل سے لا پتہ ہے اگر کسی بھی بھائی کو اس کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو برائے مہربانی ہم سے رابطہ کریں

ایم پی آر کالونی کی عوام!آپ سوتے رہیں، تو 8 یا 9 جون کو ایم پی آر روڈ کی حالت یہی ہوگی۔میں بار بار خبردار کر رہا ہوں کہ ...
07/06/2026

ایم پی آر کالونی کی عوام!

آپ سوتے رہیں، تو 8 یا 9 جون کو ایم پی آر روڈ کی حالت یہی ہوگی۔

میں بار بار خبردار کر رہا ہوں کہ یوسی 16 کے جمندروان ہمارے ایم پی آر کالونی کے روڈ کو تباہ کر کے چلے جائیں گے، پھر آپ صرف ہاتھ ملتے رہ جائیں گے اور کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ابھی بھی وقت ہے، ابھی اٹھو، آواز بلند کرو، احتجاج کرو، اور اس پائپ لائن کو یہاں سے گزرنے نہ دو۔

آج کی خاموشی، کل کی تباہی بن سکتی ہے۔





20/05/2026

ایم پی آر کی عوام جاگ جاؤ…!!!
آج اگر خاموش رہے تو کل پچھتانے کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔

یہ جو آپ ویڈیو میں دیکھ رہے ہیں، یہ صرف ایک پائپ لائن نہیں… یہ ایم پی آر کی خوبصورتی، سکون اور مستقبل پر حملہ ہے۔ حال ہی میں بننے والا ہمارا خوبصورت روڈ، جس کے لیے عوام نے سالوں تک دھکے کھائے، گرد مٹی برداشت کی، ٹوٹے راستوں پر سفر کیا… آج دوبارہ اسی روڈ کو تباہ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

سوال یہ ہے کہ جب متبادل راستہ موجود ہے، جب سمجھدار لوگ، انجینئرنگ سمجھنے والے لوگ، علاقے کے باشعور لوگ خود کہہ رہے ہیں کہ لائن دوسری طرف سے جا سکتی ہے… تو آخر کیوں زبردستی ایم پی آر کے بیچوں بیچ سے یہ لائن گزاری جا رہی ہے؟ کیوں ہماری کالونی کو دوبارہ کھنڈرات بنانے کی تیاری ہو رہی ہے؟

یاد رکھو…!!!
ایک مرتبہ جب پیور بلاک اکھاڑ دیے جاتے ہیں تو وہ دوبارہ پہلے جیسے کبھی نہیں بنتے۔
اس کی مثال خیبر بابا روڈ بنارس میں آج بھی موجود ہے۔ وہاں بھی یہی وعدے ہوئے تھے، یہی تسلیاں دی گئی تھیں، مگر آج روڈ کا حال سب کے سامنے ہے۔ ٹیڑھا، ٹوٹا پھوٹا، دبا ہوا روڈ… اور عوام آج تک بھگت رہی ہے۔

یہ روڈ کسی افسر، کسی ٹھیکیدار یا کسی سیاستدان کے باپ کے پیسوں سے نہیں بنا۔
یہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے بنا ہے۔
یہ ایم پی آر اے بلاک، بی بلاک اور سی بلاک کے لوگوں کا حق ہے۔
اور عوام کبھی یہ برداشت نہیں کرے گی کہ چند لوگوں کی ضد یا غلط فیصلوں کی وجہ سے ہماری کالونی دوبارہ تباہ ہو۔

آج اگر یہ روڈ ٹوٹ گیا…
تو یاد رکھنا:
❌ خوبصورتی ختم
❌ پراپرٹی ویلیو ختم
❌ سکون ختم
❌ دوبارہ دھول، مٹی، گڑھے اور عذاب شروع

اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے…
خاموش رہو گے تو کل یہی لوگ تمہارے گھروں کے سامنے کھڑے ہو کر ہنسیں گے۔
آواز اٹھاؤ گے تو شاید ایم پی آر کا مستقبل بچ جائے۔

ویڈیو دیکھو…
سوچو…
اور ہر اس شخص تک پہنچاؤ جو ایم پی آر سے محبت کرتا ہے



























































فلاح و بہبود ویلفیئر سوسائٹی Essa Jee Molana Sherbaz Ahsani۔

19/05/2026

🚨 جاگو ایم پی آر والوں! 🚨
آپ کا روڈ ٹوٹنے والا ہے!

18/05/2026

ایم پی آر کالونی کے عوام ہوشیار ہو جائیں!
البدر مسجد سے لے کر کشتی بلڈنگ تک جو نیا مین روڈ بڑی امیدوں کے بعد تعمیر ہوا، اب وہی روڈ دوبارہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔
مجیب گوٹ کی پانی لائن یو سی پندرہ سے گزارنے کی تیاری جاری ہے، جس سے خدشہ ہے کہ تیس چالیس سال بعد بننے والا خوبصورت ایم پی آر روڈ پھر سے کھود دیا جائے گا اور عوام کو دوبارہ ٹوٹے راستوں، دھول مٹی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آخر سوال یہ ہے کہ یو سی سولہ کو جانے والی لائن کو یو سی پندرہ سے گزارنے کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے؟
خدارا عوام آواز اٹھائیں، ورنہ آج خاموشی کل پچھتاوا بن جائے گی۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of MPR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category