Sindh Government

Sindh Government

Share

This is an official page of Government of Sindh for sharing news and activities of SindhGovt

03/06/2026

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کا کالجز میں داخلا کے لیے آن لائن ویب پورٹل معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔

طلباء و والدین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ کالجز میں داخلا کے لیے SECCAP پر درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

آن لائن ایڈمیشن پلیٹ فارم SECCAP کو پہلے سے زیادہ بہتر کردیا گیا ہے۔

۔ SECCAP معمول کے مطابق کام کر رہا ہے، طلباء بغیر کسی رکاوٹ کے آسانی سے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

02/06/2026

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس

اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونینِ خصوصی، چیف سیکریٹری اور متعلقہ افسران کی شرکت

وزیر بلدیات سید ناصر شاہ کی جانب سے پیش کردہ کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارشات کی توثیق

صوبے بھر کی پانی اور نکاسیٔ آب اسکیموں کے لیے 8.825 ارب روپے اضافی فنڈز منظور

مالی سال 2025-26 میں 16 اے ڈی پی اسکیموں کے لیے اضافی فنڈز جاری کرنے کی منظوری

6.206ارب روپے اے ڈی پی بلاک الاٹمنٹ جبکہ 2.618 ارب روپے دیگر ترقیاتی فنڈز سے فراہم کیے جائیں گے

وزیراعلیٰ سندھ کی تمام ادائیگیاں موجودہ مالی سال میں مکمل کرنے کی ہدایت

کراچی میگا پروجیکٹ کے تحت 11 بڑے نان اے ڈی پی منصوبوں کی منظوری

کراچی کے انفرااسٹرکچر منصوبوں کی مجموعی لاگت 11.198 ارب روپے مقرر

حاجی ابراہیم عیسیٰ روڈ، حاجی کیمپ روڈ اور کورنگی لنک روڈ کی بحالی کی منظوری

میرین ڈرائیو سے منسلک کلفٹن کی سڑکوں کی بہتری کے منصوبے کو گرین سگنل

اسکیم 33 میں مہران اور پجیرو روڈز کی اپ گریڈیشن کی منظوری

کورنگی کریک ایئربیس روڈ اور گلزارِ ہجری جناح ایونیو توسیعی منصوبہ منظور

بلدیہ اسٹیڈیم روڈ منصوبہ شاہراہِ اورنگی کو حب ریور روڈ سے منسلک کرے گا

پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی پر بڑے پل کی تعمیر کی منظوری

کے4 چورنگی سرجانی ٹاؤن پر فلائی اوور منصوبے کی منظوری

نئے منصوبوں کے آغاز کے لیے 56 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری

56کروڑ روپے مجموعی منصوبہ جاتی لاگت کے تقریباً 5 فیصد کے برابر ہیں

درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ، لعل باغ اور سوک سینٹر سیہون کی بحالی کا منصوبہ منظور

سیہون ترقیاتی منصوبے کی تخمینی لاگت 48 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر

سیہون منصوبے کے لیے 2 کروڑ 42 لاکھ 50 ہزار روپے کی ابتدائی رقم منظور

مزارِ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے اطراف سہولیات اور انفرااسٹرکچر بہتر بنایا جائے گا

شہری انفرااسٹرکچر کی بہتری حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے، مراد علی شاہ

عوامی خدمات کے فروغ اور فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفاف عملدرآمد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مراد علی شاہ

قدرتی گیس کی 12.5 فیصد رائلٹی گیس کی صورت میں وصول کرنے کے فریم ورک کی منظوری

رائلٹی اِن کائنڈ نظام آئین پاکستان، پیٹرولیم ایکٹ 1949 اور متعلقہ پالیسیوں کے مطابق نافذ کیا جائے گا

منتخب گیس فیلڈز میں رائلٹی گیس کی صورت میں جبکہ دیگر میں نقد ادائیگی کا نظام برقرار رہے گا

رائلٹی اِن کائنڈ نظام سے سندھ کی آمدن، توانائی تحفظ اور مقامی صنعت کو فائدہ پہنچے گا، وزیراعلیٰ سندھ

رائلٹی گیس کو مارکیٹ سے منسلک قیمتوں پر فروخت کرنے کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ

نئے نظام سے سندھ کو سالانہ 26 ارب روپے سے زائد اضافی مالی فائدہ متوقع ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری توانائی کی سربراہی میں بین المحکماتی کمیٹی قائم کردی

کمیٹی رائلٹی گیس کے اجتماع، تقسیم، کمرشلائزیشن اور فروخت کا جامع فریم ورک تیار کرے گی

رائلٹی گیس کی مونیٹائزیشن اور مالیاتی استعمال کے طریقہ کار پر بھی پالیسی مرتب کی جائے گی

بین المحکماتی کمیٹی 30 روز میں سفارشات تیار کرکے سندھ کابینہ کو پیش کرے گی

سندھ کابینہ نے انٹیگریٹڈ ہیلتھ سروسز کو 395.019 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی

رقم 111 آؤٹ سورس صحت مراکز کے انتظام سے متعلق بقایا واجبات کی ادائیگی کے لیے دی جائے گی

منصوبے میں 105 رورل ہیلتھ سینٹرز اور 6 تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال شامل ہیں

کمیٹی نے تفصیلی جائزے کے بعد 395.019 ملین روپے واجب الادا قرار دیے

11 غیر تصدیق شدہ ملازمین سے متعلق 3.264 ملین روپے واجبات سے کاٹ لیے گئے

نومبر 2024 میں 425.713 ملین روپے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں

تازہ منظوری کے بعد آئی ایچ ایس کے تمام تصدیق شدہ بقایا واجبات ادا ہو جائیں گے

کابینہ نے آئی ایچ ایس کو مکمل ریکارڈ ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی

سندھ کابینہ نے سندھ نرسنگ ورک فورس اسٹریٹجک پالیسی 2026 تا 2040 کی منظوری دے دی

پالیسی کا مقصد بڑھتی ہوئی طبی ضروریات کے لیے نرسنگ افرادی قوت کو مضبوط بنانا ہے

نرسوں کی کمی، فیکلٹی کے فقدان اور انتظامی مسائل کے حل کے لیے جامع اقدامات تجویز

پالیسی میں معیاری داخلے، جدید تربیت اور کیریئر ترقی کے مواقع شامل

لائسنسنگ اصلاحات اور اسپیشلائزڈ نرسنگ پروگرام بھی پالیسی کا حصہ ہیں

سندھ میں 34 ہزار 817 رجسٹرڈ نرسز، مڈوائفز اور لیڈی ہیلتھ وزیٹرز موجود ہیں، وزیرصحت

صوبے میں نرسوں کی شرح 0.63 فی ایک ہزار آبادی، ڈبلیو ایچ او معیار 3.33 ہے، ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو

جدید نرسنگ کالجز، سمولیشن لیبارٹریز اور طلبہ ہاسٹلز قائم کیے جائیں گے، وزیرصحت

نرسنگ ورک فورس انفارمیشن سسٹم اور ادارہ جاتی رابطہ کاری کو فروغ دیا جائے گا، عذرا افضل پیچوہو

پالیسی پر مرحلہ وار عمل درآمد کے ذریعے صحت کی خدمات اور مریضوں کی نگہداشت بہتر بنائی جائے گی

پالیسی سے تربیت یافتہ نرسوں کی تعداد اور صحت کے شعبے کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے پروکیورمنٹ پلان میں ترمیم کی منظوری

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا نظرثانی شدہ پروکیورمنٹ پلان 85 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد لاگت کا ہوگا

بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور نئے خطرات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو جدید آلات فراہم کرنے کا فیصلہ

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی آپریشنل صلاحیت بڑھانے کیلئے خصوصی آلات اور خدمات کی خریداری کی منظوری

نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن سے براہ راست معاہدے کے ذریعے خریداری کی اجازت

صوبائی کابینہ نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن سے ڈائریکٹ کنٹریکٹنگ کی منظوری دے دی

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو جدید ٹیکنالوجی اور خصوصی سروسز فراہم کر کے انسداد دہشت گردی کی استعداد بہتر بنائی جائے گی

سیکیورٹی اداروں کی استعداد میں اضافہ اور مؤثر قانونی نظام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعلیٰ سندھ

صوبائی کابینہ نے ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راشدہ صدیقی کی بطور کنسلٹنٹ قانون تقرری کی توثیق کردی

راشدہ صدیقی کو محکمہ قانون میں تین سال کی مدت کیلئے مشیر مقرر کیا گیا

صوبائی کابینہ نے بیرسٹر سید غلام شبیر شاہ کی بطور پراسیکیوٹر جنرل سندھ تقرری کی منظوری دے دی

بیرسٹر سید غلام شبیر شاہ سندھ کے نئے پراسیکیوٹر جنرل ہوں گے۔

02/06/2026

*کراچی، وزیراعلیٰ ہاوس، 2 جون 2026*

بیرسٹر سید غلام شبیر شاہ سندھ کے نئے پراسیکیوٹر جنرل ہوں گے

02/06/2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ کی ملاقات

ملاقات میں ڈپٹی قونصل جنرل مسٹر شینگ اور پرنسپل سیکریٹری ٹو سی ایم آغا واصف عباس بھی شریک

مراد علی شاہ اور یانگ یونڈونگ نے پاکستان اور چین کے 75 سالہ سفارتی تعلقات پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی

چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو اکتوبر میں سندھ کے سسٹر صوبے ہوبے کے دورے کی دعوت دی

یہ دورہ سرمایہ کاری، زرعی ترقی اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اہم ثابت ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ نے دعوت قبول کرلی

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ سندھ کے زرعی ماہرین کی ٹیم جلد چین کا دورہ کرے گی

زرعی ماہرین کے وفد کے دورے کا مقصد زراعت میں جدید طریقۂ کاشت متعارف کرانا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ چین کی جدید زرعی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زرعی شعبے میں جدت لانا چاہتا ہے، سید مراد علی شاہ

ہماری حکومت نئی زرعی فصلوں اور کم پانی میں زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

چین نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زرعی شعبے میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان اور چین کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ اور چین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مراد علی شاہ

پاک-چین دوستی کو خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان اور چین کی لازوال دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں مزید مستحکم ہوئی ہے، مراد علی شاہ

سندھ حکومت چینی سرمایہ کاری اور مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کا خیرمقدم کرتی ہے، وزیراعلیٰ

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون اور مستقبل کی شراکت داری پر تبادلۂ خیال

سندھ اور چین کی قیادت کا دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

پاک چین دوستی دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کے درمیان غیر معمولی اعتماد کی عکاس ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ میں قیام کے دوران ملنے والی محبت، تعاون اور مہمان نوازی ہمیشہ یاد رہے گی، چینی قونصل جنرل

وزیراعلیٰ سندھ نے چینی قونصل جنرل کو اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف دیئے

02/06/2026

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر سی ایم ہاؤس کمپلینٹ سیل میں عوامی شکایات کے فوری ازالے کا سلسلہ جاری

صوبائی وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر سید ریاض حسین شاہ کی وزیراعلیٰ ہاؤس کمپلینٹ سیل آمد

وزیر اوقاف نے سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل میں عوامی شکایات سنیں، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

شہریوں نے مختلف محکموں سے متعلق مسائل براہِ راست صوبائی وزیر کے سامنے پیش کیے

زیادہ تر شکایات نہروں اور کینالوں میں پانی کی شدید کمی کی سامنے آئے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

ریاض شاہ شیرازی نے محکمہ آبپاشی کو پانی کی کمی دور کرنے کے لئے ارسا سے بات کرنے کی ہدایت

شہریوں نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی شکایات کیں

ریاض حسین شاہ کی الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کو شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت

عوامی شکایات میں بلدیات، پانی، نکاسی آب، تعلیم، صحت، بجلی، گیس اور ریونیو سے متعلق مسائل شامل

شہریوں نے محکمہ اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر سے متعلق بھی شکایات اور مسائل پیش کئے

صوبائی وزیر نے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں

عوامی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے مؤثر اقدامات کی یقین بنائے جائیں، ریاض شاہ شیرازی

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سی ایم ہاؤس کمپلینٹ سیل میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے، ریاض شاہ شیرازی

شکایات کے حل میں شفافیت اور تیز رفتار کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ریاض شاہ شیرازی

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کابینہ اراکین روزانہ شہریوں کے مسائل سن رہے ہیں، ریاض شاہ شیرازی

وزیراعلیٰ سندھ پبلک کمپلینٹ سیل عوامی شکایات کے بروقت حل کیلئے فعال کردار ادا کر رہا ہے، ریاض شاہ شیرازی

سی ایم پبلک کمپلینٹ سیل کے ٹول فری نمبر 080091915 جبکہ 02199202047، 02199207349 اور 02199207568 پر عوامی شکایات وصول کی جارہی ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

01/06/2026

سندھ میں اس نوعیت کی عمارت پر مشتمل کوئی سرکاری اسکول موجود نہیں ہے اور نہ ہی ایسی کسی عمارت کا کوئی سیمس کوڈ ریکارڈ میں موجود ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ تصویر حقائق کے منافی اور گمراہ کن معلومات کے زمرے میں آتی ہے۔

ہم ذمہ دار شخصیات سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ تصدیق شدہ معلومات اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو فروغ دیں گے، اور سندھ میں تعلیم کے شعبے میں جاری مثبت اقدامات اور اصلاحات کو اجاگر کرنے میں اپنا تعمیری کردار ادا کریں گے۔

تعمیری اور حقائق پر مبنی تنقید ہی بہتر پالیسی سازی اور مؤثر اصلاحات کی بنیاد بنتی ہے۔

01/06/2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے صوبائی محتسب اعلیٰ ڈاکٹر سہیل راجپوت کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ کو صوبائی محتسب اعلیٰ نے ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی

سندھ محتسب کو 2025 میں 25,217 عوامی شکایات موصول ہوئیں، رپورٹ

گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 236 فیصد نمایاں اضافہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

محتسب سندھ نے 2025 میں 8,789 کیسز میں شہریوں کو ریلیف فراہم کیا، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

شہریوں کو 2025 میں محتسب ادارے کے ذریعے 4.29 ارب روپے کا مالی فائدہ حاصل ہوا

صوبائی محتسب کو شکایات میں اضافہ عوام کے ادارے پر اعتماد کی علامت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

16,363 شکایات باقاعدہ تحقیقات کے لیے منظور کیں، ہزاروں کیسز پر کارروائی مکمل کی گئی

12,591 کیسز کا فیصلہ ہوا، ہزاروں شہریوں کو فوری انصاف فراہم کیا گیا، رپورٹ

2,660 شکایات براہِ راست مداخلت سے فوری حل کی گئیں، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

12,308 کیسز تفصیلی تحقیقات کے بعد نمٹائے گئے، صوبائی محتسب کی سالانہ رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ کا شفافیت، احتساب اور بہتر گورننس کے فروغ پر زور

برانڈ ایمبیسیڈر پروگرام کے تحت 7 جامعات کے طلبہ آگاہی مہم میں شامل کیا گیا

این ای ڈی۔ آئی بی اے سکھر، زیبسٹ، ہمدرد یونیورسٹی، سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی، سلیم حبیب یونیورسٹی اور جامعہ کراچی سے طلبہ بطور ایمبیسیڈر منتخب کیے

32 طلبہ کو انٹرن شپ پروگرام کے تحت عملی تربیت فراہم کی گئی، رپورٹ میں آگاہی

سندھ بھر میں 423 کھلی کچہریاں، عوامی شکایات کے فوری حل میں مدد فراہم کی گئی

120 آگاہی سیشنز کے ذریعے شہریوں کو محتسب سروسز سے آگاہی دی گئی

31 ملین ایس ایم ایس کے ذریعے عوامی آگاہی مہم مکمل کی گئی، رپوٹ پیش

شکایات کے آن لائن نظام CMS پر 7,611 سے زائد کیسز درج ہوئے

جدید ڈیجیٹل نظام سے شکایات کے اندراج اور ٹریکنگ میں آسانی ہوئی ہے

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سمیت این جی اوز کے ساتھ ایم او یوکیے گئے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

خصوصی افراد کے لیے دو مستقل کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں، صوبائی محتسب

خصوصی افراد کے 5 فیصد کوٹہ اور جامع تعلیم کے فروغ پر خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں

کلائمٹ اینڈ ڈیزاسٹر جسٹس یونٹ (CDJU) کا قیام کیا گیا ہے، سندھ محتسب

آفات سے متاثرہ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کا نظام متعارف کیا گیا ہے

انٹرنیشنل اومبڈسمین انسٹیٹیوٹ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ڈاکٹر سہیل راجپوت کا انتخاب ہوا ہے

اقوام متحدہ اومبڈسمین ورکنگ گروپ کے وائس چیئر ڈاکٹر سہیل راجپوت مقرر ہوئے ہیں

سب سے زیادہ 10,000 شکایات لوکل گورنمنٹ اداروں کے خلاف موصول ہوئی ہیں

ریونیو، تعلیم، پولیس سمیت متعدد محکموں کے خلاف شکایات درج ہوئیں، رپورٹ میں آگاہی

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی محتسب کی کارکردگی اور اصلاحات کو سراہا

وزیراعلیٰ سندھ کا شفافیت اور بہتر سروس ڈیلیوری کے لیے تعاون کا اعادہ

01/06/2026

کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس/ پیر، یکم جون 2026ء بمطابق 15 ذوالحجہ 1447ھ

*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی یوم والدین پر پیغام*

عالمی یومِ والدین کی 2026ء کی تھیم ’ Together for Parents ‘ رکھی گئی ہے، سید مراد علی شاہ

یہ تھیم ہمیں والدین کی معاونت اور خاندانی نظام کے استحکام کا پیغام دیتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

والدین کی محبت، قربانی اور تربیت مضبوط سماج کی بنیاد ہے،سیدمراد علی شاہ

بچوں کی بہتر پرورش اور روشن مستقبل میں والدین کا کردار سب سے اہم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ماں باپ بچوں کیلئے اپنی خوشیاں قربان کرکے ان کی کامیابی کیلئے جدوجہد کرتے ہیں، مراد علی شاہ

خوشحال خاندان ہی ترقی یافتہ اور مستحکم سماج کی ضمانت ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت بچوں، والدین اور خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے مؤثر اقدامات کررہی ہے، مراد علی شاہ

عالمی یومِ والدین ہمیں ماں باپ کی عزت، خدمت اور معاونت کا شعور دیتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

خاندان، سماج اور ریاست کو والدین کی معاونت کیلئے مشترکہ ذمہ داری ادا کرنا ہوگی، مراد علی شاہ

نوجوان نسل والدین کے احترام اور خدمت کو اپنی زندگی کا شعار بنائے، وزیراعلیٰ سندھ

والدین کی قربانیاں نسلوں کی تعمیر اور قوموں کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں، مراد علی شاہ

والدین کی فلاح اور خاندانی نظام کا استحکام سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعلیٰ سندھ

31/05/2026
30/05/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Sindh Secretariat Building No 1, Sindh
Karachi
74200