جیئے بھٹو جیئے عوام
حوالہ: اجلاس مورخہ 09-12-2025 زیر صدارت ڈاکٹر لال چند اُکرانی صاحب.
محترم ڈسٹرکٹ صدر صاحب،
امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ پارٹی کی تنظیمی مضبوطی کے سلسلے میں مرکزی ہدایات کے مطابق تمام اضلاع سے تنظیم سازی کی درخواستیں مطلوب ہیں۔
براہِ کرم اپنے ضلع میں پاکستان پیپلز پارٹی مائنارٹی ونگ کی تنظیم کے لیے وہ تمام درخواستیں ارسال کریں جن میں امیدوار اپنی دلچسپی کے مطابق شہر، تعلقہ اور ضلع کی باقی ماندہ نشستوں کے لیے درخواست دیں۔
تمام امیدواروں کو مطلع کیا جائے کہ وہ اپنی درخواستیں صرف متعلقہ ڈسٹرکٹ صدر کے ذریعے بھیجیں، جو بعد ازاں ڈویژن کے ذریعے مرکز کو ارسال کی جائیں گی۔
اہم ہدایت: یہ پابندی ہے کہ تمام درخواستیں مکمل فارمیٹ اور تمام تفصیلات کے ساتھ صرف دو دن کے اندر جمع کرائی جائیں تاکہ آگے کی کارروائی بروقت مکمل کی جا سکے۔
درخواست میں نام، مطلوبہ عہدہ، موبائل نمبر اور مختصر تعارف لازمی شامل ہو۔
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ: 27.01.2026
بہحکم
مکھی نوال رائے کٹیارا
جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی مائنارٹی ونگ ڈویژن لاڑکانہ.
مولچند
انفارمیشن سیکریٹری
پاکستان پیپلز پارٹی مائنارٹی ونگ ڈویژن لاڑکانہ
PPPP Minority Wing Division Larkana
Peoples Minority wing larkana
11/12/2025
پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی وِنگ سندھ کے صدر ڈاکٹر لالچند اکرانی کی زیرصدارت پاکستان پیپلزپارٹی منارٹی وِنگ ڈویژن لاڑکانہ کا اہم اجلاس لاڑکانہ ان ہوٹل میں منعقد ہوا،
اجلاس کی ایجنڈا شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کی 18 ویں برسی اور تنظیم سازی کے حوالے سے تھی،
ڈاکٹر لالچند اکرانی نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیگی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ جمہوریت کی بقاء کی علامت تھی، اور انکے مشن کو آگے بڑھایا جائے گا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی گری خدا بخش بھٹو ایک عاليشان جلسہ میں پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ تمام عہدیداران سمیت کارکنان اپنی بھرپور شرکت کریں،
ڈاکٹر لالچند اکرانی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سمیت کارکنان نے جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کے لیے اپنی شہادتیں کے نذرانے دیئے ہیں، جن کی بدولت آج ملک میں جمہوریت قائم ہیں،شہید محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کے مشن کو زندہ رکھنا ہر جیالے کا فرض ہے، پارٹی آج بھی عوامی خدمت اور جمہوری استحکام کے لیے بلاول بھٹو زرداری صاحب کی قیادت میں متحرک ہے،
اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے جنرل سیکریٹری و ضلعی کائونسل چئیرمین اعجاز خان لغاری، وائس چیئرمین اسد اللہ بھٹو، پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکریٹری نول رائے کٹیارا، انفارمیشن سیکریٹری مولچند مکوانہ، لاڑکانہ ڈویژن کے تمام ضلعی عہدیداران بھاوان داس، مکھی گورل داس، ڈاکٹر رمیش کمار، سنیل کمار، جئرام داس سچدیو، راحب اوڈ، پپو پریم ہریش لعل، جئہ راج، ڈاکٹر سدام چند، شمن اوڈ، لچھمن باگری سمیت دیگر بہت سے کارکنان نے بھی شرکت کی،
(اہم اجلاس)
پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ سندھ کے صدر ڈاکٹر لالچند اکرانی نے پاکستان پیپلزپارٹی منارٹی ونگ لاڑکانہ ڈویزن کا اہم اجلاس بتاریخ 9 ڊسمبر بروز منگل 12 بجے لاڑکانہ ان ہوٹل نزد کی ایف سی، اسٹیشن روڈ لاڑکانہ میں طلب کر لیا ہے
اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ سندھ کے صدر ڈاکٹر لالچند اکرانی صاحب کرینگے
اجلاس کی ایجنڈا پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو صاصب کے حکم مطابق اجلاس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل دی جاۓ گی
اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکریٹری عبدالفتاع بھٹو صاحب خصوصی شرکت کرینگے
پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے ایگزیکیٹو عھدیداران کو شرکت کیلئے مدوع کیا گیا ہے
1. ضلعی صدر،
2. ضلعی جرنل سیکریٹری،
3. ضلعی سیکریٹری اطلاعات
صاحبان سے گذارش ہے کہ وقت کی پابندی کے ساتھ اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں
نوٹ: اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے عھدیداران پر ایکشن ہوگا
بحکم: نول رائے کٹیارا جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی منارٹی ونگ ڈویژن لاڑکانہ
جاری کردہ
مولچند
انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ڈویژن لاڑکانہ
21/03/2025
جئے بھٹو، جئے عوام، جئے منارٹی ونگ سندھ
پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ سندھ کے صدر و معاون خاص وزیر اعلیٰ سندھ برائے اقلیتی امور ڈاکٹر لالچند اکرانی کی زیرصدارت پیپلز منارٹی ونگ سندھ کی ایکزیکٹو کامیٹی کا اجلاس پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں ہوا
اجلاس کی ایجنڈا 04 اپريل قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو صاحب کی برسی کے سلسلے میں تیاریوں کے حوالے سے تھی
اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ سندھ کے جنرل سیکریٹری پونجو مل بھیل، نائب صدر ڈاکٹر سروپ چند، نائب صدر پرويز حبيب، ڈپٹی انفارمیشن ارمان گل اوڈ، رکارڈ و واقعات سیکریٹری امین صدیق سوہترہ، فنانس سیکریٹری بھیرو لعل، ڈویزن کراچی کے صدر مشتاق مٹو، ڈویزن سکر کے صدر مکھی ایشور لعل، ڈویزن حیدرآباد کے صدر دلیپ کمار رامچندانی، ڈویزن نوابشاه کے صدر چندو مل، ڈویزن میرپورخاص کے صدر رمیش کمار مالھی، کراچی ڈویزن کے جنرل سیکریٹری امانت ضیاء، جنرل سیکریٹری اربیلو اوڈ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اجیت کمار، انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر راکیش موتیانی، انفارمیشن سیکریٹری مولچند، مائیک جوزف نے شرکت کی.
20/02/2025
تاریخ: 20 فروری، بروز جمعرات، لاڑکانہ
پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ سندھ کے صدر و معاون خاص وزیراعلیٰ سندھ برائے اقلیتی امور ڈاکٹر لالچند اکرانی لاڑکانہ کے ڈھرم شالا پہنچے، جہاں انہوں نے کچھ دن پہلے ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہونے والے سنجے کمار کے رسم سوئم (پگڑی) میں شرکت کی۔ انہوں نے سنجے کمار کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے غم میں شریک ہوئے اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر لالچند اکرانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی محافظ رہی ہے اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سنجے کمار کے قتل کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جلد ہی قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے حقوق کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
ڈاکٹر لالچند اکرانی نے اس موقع پر سنجے کمار کے بیٹے اور اہلیہ کو سندھ حکومت کے اقلیتی ڈپارٹمنٹ سے منظور شدہ 10 لاکھ روپے کا چیک دیا، تاکہ ان کے خاندان کو مالی مدد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قیمتی جان کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے، لیکن حکومت اپنی ذمہ داری کو سمجھتی ہے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔
رسم سوئم کی اس تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری مکھی نول رائے کٹیارا اور سٹی ڈسٹرکٹ کے صدر ڈاکٹر صدام چند سمیت پارٹی کے دیگر مقامی رہنما اور کارکنان بھی شریک تھے۔ تمام شرکاء نے سنجے کمار کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
تقریب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ پارٹی کی پالیسی ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ مساوی سلوک، امن و امان کی بحالی اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے پر مبنی رہی ہے۔
آخر میں ڈاکٹر لالچند اکرانی نے سنجے کمار کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی، اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ڈویزن لاڑکانا کے جرنل سیکرٹری مکھی نول راء کٹیارا اور پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ سٹی ڈسٹرکٹ کے صدر ڈاکٹر صدامچند بكھی موجود تھے
جاری کردہ
مولچند۔
سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ڈویزن لاڑکانا۔
25/12/2024
یاد رکھنا اے اہل وطن کے ہم
سر کٹاتے ہیں جہکاتے نہیں
02/07/2024
اپنے محبوب لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ سندھ کے ورکروں اور جیالوں کے دل کی دھڑکن، مینارٹی ونگ سندھ کے صدر و سالار منارٹی ونگ سندہ، سابق ایم پی اے محترم جناب ڈاکٹر لالچند اکرانی صاحب کو اسپیشل اسسٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
منجانب مکھی نول راء کٹیارا جرنل سیکریٹری پیپلز مینارٹی ونگ ڈویژن لاڑکانہ
مولچند انفارميشن سیکرٹری پیپلز مینارٹی ونگ ڈویژن لاڑکانہ
پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے صدر ڈاکٹر ڌرمپال پوھوانی انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر ڌرمپال کی آخری رسومات آج شام 6 بجے شمشان گھاٹ لاڑکانا مین ادا کی جائین گی۔
ہم انکے ورثا کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔ نول راء کٹیارا جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی منارٹی ونگ ڈویزن لاڑکانہ
ڈاکٹر ڌرمپال کی پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کے لیے کی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکہا جاے گا۔
نول راء کٹیارا جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی منارٹی ونگ ڈویزن لاڑکانہ
پی پی پی چئیرمین جناب بلاول بھٹو زرداری صاحب کے پولیٹیکل سیکریٹری و ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی جمیل احمد سومرو صاحب امیدوار پی ایس 11
یونین کمیٹی 4 سچل ٹائون لاھوری محلہ میں پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ڈویزن لاڑکانا جرنل سیکرٹری مکھی سیٺ نول راء اور ھندو برادری کی طرف سے کارنر میٹنگ کا انقاد
اس موقع پر پی پی پی منارٹی ونگ ڈویزن، ڈسٹرکٹ، سٹی، لاڑکانہ کے عہدیداران بھی ھمراہ تھے
24/12/2022
*لاڑکانہ*
ملکہ بے نظیر بھٹو شہيد کی 15ویں یوم شہادت کے موقع پر پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ لاڑکانہ ڈویژن اور ضلع کا اجلاس کٹیارہ ہاؤس لاہوری محلہ میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری مکی نول رائے کی زیر صدارت منعقد ہوا۔*
*میٹنگ میں ایم این اے رمیش لال اور جرنل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن لاڑکانہ میر اعجاز خان بروہی نے خصوصی طور پر شرکت کی
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹری ایڈووکیٹ مول چند، پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر دھرم پال پوانی، ڈسٹرکٹ جرنل سیکرٹری مکی لوچند، اویناش اور سٹی صدر ڈاکٹر سدھام چند آہوجا، سنیل کمار اور وکیش کمار بھی موجود تھے۔
*اجلاس میں ضلع شکارپور کے صدر مکی گرل داس نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بی مینارٹی ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے کارکنان اور عہدیدار جھنڈوں اور بینرز کے ساتھ شرکت کریں گے۔*
جاری کردہ: ایڈوکیٹ مولچند انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ لاڑکانہ ڈویژن
11/12/2022
Attend Meeting PPPP District Larkana
Arrangements of 15th Martyr Day of Benazir Bhutto Shaheed
10/12/2022
Today Meeting PPPP Sindh Regarding Arrangements of Martyr Benazir Bhutto on (15 Martyr day)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Secretariat Chorangi
Karachi
