PS 125 PPP District Central

PS 125 PPP District Central

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PS 125 PPP District Central, Political Party, Ayesha Manzil, Gulberg Town., Karachi.

10/05/2026

پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 125 ضلع وسطی سے جشن معرکہ حق کے پروگرام کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت پی ایس 125 کے صدر جناب سید محمد نقی اور پی ایس 125 کے انفارمیشن سیکرٹری آفاق الیاس نے کی ضلع وسطی سے ریکارڈ اینڈ ایوینٹ سیکرٹری جناب توقیر احمد نے بھی شرکت کی اس موقعے پر کارکنان اور ہمدردوں نے بھی بھرپور تعداد میں شرکت کر کے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا

06/05/2026

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی پی ایس 125 میں آج جنرل باڈی اجلاس پی ایس 125 کے صدر ایس ایم نقی کی صدارت منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں تمام یوسیز کے عہدے داران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں وارڈ سطح پر تنظیم سازی اور خصوصی طور پر 9 مئی کو "معرکہ حق" کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور 9 مئی کو بھرپور انداز میں ریلی نکال کر اس دن کو منانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر پی ایس 125 کے صدر ایس ایم نقی
سینیئر نائب صدر ظریف خان اور انفارمیشن سیکرٹری آفاق الیاس موجود تھے۔

06/05/2026

شکریہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
شکریہ: ميئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب
شکریہ: صدر ضلع وسطی سردار خان
شکریہ: پاکستان پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 125 میں میئر کراچی کی جانب سے شاہراہ پاکستان پر سہراب گوٹھ واٹر پمپ عائشہ منزل سے لے کر کریم اباد تک روڈ کا ریپیٹنگ کا عمل جاری ہے

Photos from  PS 125 PPP District Central 's post 04/04/2026

شہید وطن شہید جمہوریت شہید زولفقار علی بھٹو کی برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

31/03/2026

پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 125 یو سی 2 کے نو منتخب عہدے داران نے فہیم آندھی کی زیرِ صدارت یو سی کا اجلاس منعقد کیا۔ جس میں سٹی ایریا سے بطور مہمان پی ایس 125 کے جنرل سیکرٹری ظفر حسن بابو، سینیئر نائب صدر ظریف خان اور سیکرٹری اطلاعات آفاق الیاس نے شرکت کی۔ جس میں یوسی 2 کے نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد دی اور 4 اپریل کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے ہونے والے قران خوانی کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔
شعبہ اطلاعات و نشریات پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 125

31/03/2026

ضلع وسطی کے صدر، سردار خان جنرل سیکرٹری شہزاد مجید بھائی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی مدبرانہ قیادت، غیر معمولی محنت اور انتھک کاوشوں کے باعث یہ اہم تنظیمی مرحلہ نہایت احسن انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچا۔ ان کی سیاسی بصیرت اور مسلسل جدوجہد سے ضلع وسطی میں تاریخ رقم ہوئی

Photos from  PS 125 PPP District Central 's post 30/03/2026

پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 125 یو سی 3 کے نو منتخب عہدے داران نے یو سی کا اجلاس منعقد کیا۔ جس میں سٹی ایریا سے بطور مہمان پی ایس 125 کے سیکرٹری اطلاعت آفاق الیاس نے شرکت کی جس میں یوسی 3 کے نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد دی اور جس میں 4 اپریل کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے ہونے والے قران خوانی کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی اور پروگرام کے اختتام پر شہید ذوالفقار علی بھٹو، بی بی شہید اور پارٹی کے دیگر شہداء کے لیے دعا کی گئی۔
شعبہ اطلاعات و نشریات پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 125

30/03/2026

پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 125 یو سی 8 کے نو منتخب عہدے داران نے یو سی کا اجلاس منعقد کیا۔ جس میں سٹی ایریا سےبطور مہمان پی ایس 125 کے جنرل سیکرٹری ظفر حسن بابو اور سینیئر نائب صدر ظریف خان نے شرکت کی جس میں یوسی 8 کے نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد دی اور جس میں 4 اپریل کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے ہونے والے قران خوانی کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی اور پروگرام کے اختتام پر شہید ذوالفقار علی بھٹو بی بی شہید اور پارٹی کے دیگر شہداء کے لیے دعا کرائی گئی۔
شعبہ اطلاعات و نشریات پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 125

Photos from  PS 125 PPP District Central 's post 29/03/2026

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی پی ایس 125 کا جنرل ورکر اجلاس پی ایس 125 کے صدر ایس ایم نقی، سینیئر نائب صدر ظریف خان، جنرل سیکریٹری ظفر حسن بابو اور انفارمیشن سیکریٹری آفاق الیاس بھائ کی زیرِ صدارت دلاور ہاؤس میں منعقد کیا گیا۔

جس میں مہمان خصوصی ضلع وسطی کے صدر سردار خان، جنرل سیکریٹری شہزاد مجید، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری حسن وارثی، چیئرمین بزنس فورم سید سرفراز علی اور پیپلز لیبر بیورو ضلع وسطی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عدنان شیخ نے شرکت کی اور پی ایس 125 کی تمام یوسیز کے نو منتخب عہدیدارن کو مبارکباد پیش کی اور 4 اپریل شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے حوالے سے پروگرام کو حتمی شکل دی گئ۔

25/12/2025

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں دعائیہ تقریب

پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 125 کے صدر ایس ایم نقی، جنرل سیکرٹری ظفر حسن بابو، سینیئر وائس پریزیڈنٹ ظریف خان اور انفارمیشن سیکرٹری آفاق الیاس کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی کے سلسلے میں واٹر پمپ چورنگی پر ایک تعزیتی تقریب کا انعقاد ہوا
جس میں ضلع عہداران صدر ضلع وسطی سردار خان، جنرل سیکریٹری شہزاد مجید، نائب صدر نیاز خان، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری حسن حمید وارثی، بزنس فورم کے صدر سرفراز، سینیئر سید مسرور احسن، نائب صدر لیبر بیورو صلاح سولنگی، سابق ضلعی صدر سید سہیل عابدی، نثار عزیز آبادی، ارمان منصوری، فہیم اندھی، محسن ظفر، شاہد بیگ، سید علی زین العابدین، ملک قلندر علی، دلاور عباس، عمران بٹ، عامر پٹھان، عنیب شیخ اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کارکنان نے چراغِ روشن کیے۔
جاری کردہ:
آفاق الیاس
سیکرٹری اطلاعت پی ایس 125

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Ayesha Manzil, Gulberg Town.
Karachi